Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

میری زندگی کیسے بدلی؟

ماہنامہ عبقری - اپریل 2016ء

قارئین! حضرت جی! کے درس‘ موبائل (میموری کارڈ)‘ نیٹ وغیرہ پر سننے سے لاکھوں کی زندگیاں بدل رہی ہیں‘ انوکھی بات یہ ہے چونکہ درس کےساتھ اسم اعظم پڑھا جاتا ہے جہاں درس چلتا ہے وہاں گھریلو الجھنیں حیرت انگیز طور پر ختم ہوجاتی ہیں‘ آپ بھی درس سنیں خواہ تھوڑا سنیں‘ روز سنیں ‘ آپ کے گھر‘ گاڑی میں ہروقت درس ہو۔

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا خط لکھنے کا مقصد یہ ہے میں آپ سے اپنے ماضی میں آنے والی گستاخیوں کی معافی مانگنا چاہتی ہوں اور اس مقصد کا حل چاہتی ہوں جو سالوں سے میرے دل میں ہے۔ میں جب بھی وقت لے کر آپ سے ملی دل کی بات نہیں کرسکی جو آج میں خط کے ذریعے کررہی ہوں۔ مجھے ایک مرتبہ میری ایک دوست نے آپ کا بتایا‘ آپ کی ویب سائٹ کا بتایا ‘ویب سائٹ سے درس ڈاؤن لوڈ کرکے سنے توآپ کے درس سننےسے کچھ اپنے مسئلے اور مقصد کا ادراک ہوا ہے‘ درس نے مجھے ایک سوچ ایک حقیقت اور ایک منزل بتائی ہے۔ میری سوچوں کو رخ آپ کے درس نے دیا ہے۔ میں گنہگار نہیں مرنا چاہتی۔ میں نہ کسی کی گھر کی عزت بن سکی ہوں‘ نہ شادی‘ نہ گھر‘ نہ عزت‘ گھریلو جھگڑے‘ ہر کوئی بے عزت کرتا ہے۔ پوشیدہ امراض میں مبتلا ہوچکی ہوں۔ عمر ختم ہوتی جارہی ہے‘ کوئی شادی کرنے والا نہیں ہے۔ کیا میری کبھی شادی بھی ہوپائے گی؟ کیا بیماری اور موٹاپا کی وجہ سے میں کبھی ماں نہیں بن پاؤں گی؟ کیا میرے لیے بھی کبھی کوئی کمائے گا؟ کیا میں ہمیشہ لوگوں کی محتاج رہوں گی؟ کیا ایسے ہی لوگ مجھ سے ہمیشہ نفرت کریں گے؟ موت کا کیا کروں گی؟ قبر کا کیا کروں گی؟ قیامت کا کیاکروں گی؟ جو گناہ ہوئے ان کا کیا کروں گی؟ کیا میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی؟ بہت پچھتا رہی ہوں۔ مجھے سمجھ نہیں آرہی میں کیا کروں؟ جب سے درس سننے شروع کیے ہیں ایسے سوالات ہروقت ذہن میں گردش کرتے ہیں حالانکہ اس سے پہلے میں گناہوں میں ڈوبی ہوئی تھی‘ ہروقت بُری سوچیں گھیرے رکھتی تھیں۔انسان ایک بار غلطی کرتا ہے بار بار نہیں۔مگر میں نے بار بار گناہ کیے ہیں۔آپ کے دروس نے مجھے نئی زندگی دی ہے‘ میں گنہگار نہیں مرنا چاہتی۔ میں گزشتہ بے وقوفیوں سے بے حد شرمندہ ہوں‘ جب اپنے ماضی میں جھانکتی ہوں تو شرم سے پانی پانی ہوجاتی ہوں۔ میں اپنے اللہ سے رورو کر توبہ کرتی ہوں۔ اب نماز پڑھنا شروع کردی ہے۔آپ کے درس سننے سے میری زندگی بچ گئی ہے۔ (پوشیدہ)
میری زندگی کیسے بدلی؟
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تسبیح خانہ لاہور میں گزشتہ مارچ یا اپریل سےآرہا ہوں۔ فروری سےآپ کا درس سننا شروع کیا بلکہ گھر میں لگتا تھا تو کان میں آواز پڑجاتی تھی‘ کیا برکتوں والی جگہ ہےتسبیح خانہ‘ میری زندگی میں انقلاب آگیا۔ اس سے پہلے میری زندگی ننگی تھی اور دنیا میری فحش تھی۔ میں انٹرنیٹ کی گندگی کے سمندر میں ڈوب چکا تھا۔ اب اللہ کریم نے میری زندگی کا رخ بدلا‘ وسیلہ آپ کی سہانی آواز بنی اور تسبیح خانہ میں اللہ کی برکت اور اللہ کی مرضی سے میں اب انٹرنیٹ پر ویڈیوز تو کیا گھرمیں ٹی وی تک نہیں دیکھتا اب موبائل فون ہے مگر اس میں بس حضرت حکیم صاحب ہی حضرت حکیم صاحب ہیں۔ یہی وہ موبائل جس میں پہلے ایسے ایسے ناچ گانے کہ بس نہ پوچھیں۔ میں دعویٰ کرکے کہہ سکتا ہوں جتنی عمر میں میں نے حرام کام کیے شاید کوئی سوچ نہیں سکتا۔ جتنا میں نے ’’گناہ‘‘ کیا ہے اتنا شاید کسی پچاس سال میں بھی نہ کیے ہوں۔ لڑکیوں سے باتیں‘ لڑکیوں کو گرل فرینڈ بنانا‘ کوئی ایسی لڑکی نہیں تھی جس کا نمبر میرے پاس ہو اور وہ مجھ سے بچ کر نکل جائے‘ میرے پاس لڑکیوں کو جال میں پھنسانے کے بے شمار طریقے تھے‘ بازار میں جب تک کسی لڑکی یا عورت کو سر سے لے کر پاؤں تک گھور کر نہ دیکھ لیتا مجھے سکون نہ ملتا۔ یعنی آپ کے درس سننے سے پہلے ننگی دنیا کا میں بادشاہ تھا۔ میں اس دنیا میں اس قدر گرا ہوا تھا کہ جو جو حرام کام میں نے کیے ہیں نوجوان نسل شاید وہ سوچ بھی نہیں سکتی۔ اب حال یہ ہے کہ بُرے لوگوں سے دوستی ختم‘ جو دوست اس کام میں شامل تھے ان سے دوستی ختم‘ اب بس آپ کا درس، درس اور صرف درس ہی چلتا ہے۔ درس کی برکت سے اللہ کی مرضی سے اللہ کا ذکر، نماز، تسبیح بس! ہروقت کا بازار میں جانا ختم‘ فحاشی سے اس قدر نفرت ہوچکی ہے کہ نام سن کر ہی جسم کانپ جاتا ہے۔اب میں کیا بتاؤں کہ آپ کے تسبیح خانہ، صحابہؓ اور اہل بیتؓ سےایسی محبت ہے کہ اب کبھی اگر کسی نامحرم پر نظر
اچانک پڑ بھی جائے تو شرم سے نظراسی وقت جھک جاتی ہے‘ خیال آتا ہے کہ یہ وہ عورتیں ہیں جن کو اللہ نے صحابیہؓ اور ولیؒ بنایا۔ بس اب نظریں نہیں اٹھتیں۔ دل میں بس اللہ سے محبت نہیں ‘عشق ہوگیا ہے۔اب دل میں وہ روحانیت کا سمندر آتامحسوس کررہا ہوں کہ بس اللہ پاک مجھ سے راضی ہورہے ہیں۔ بس روحانیت سے میرے کام بن رہے ہیں۔ اب بھی اللہ کی یاد میں گم ہوجاتا ہوں اور بس میں کیا بتاؤں کیا کمال بن رہا ہوں۔ اللہ پاک آپ کو جزائے خیر دے میری آپ کو دل سے دعا ہے کہ قیامت والے دن آپ، صحابہ اکرام‘ اہل بیت‘ شہدائے کربلا کے ساتھ ہوں۔ آخر میں بس اللہ کا شکرگزار ہوں جس نے مجھے تسبیح خانہ کی طرف متوجہ کیا اور میری زندگی بدل گئی۔ اے کاش ساری دنیا کے لوگ تسبیح خانہ کی طرف متوجہ ہوجائیں‘ جو تسبیح خانہ میں جمعہ پڑھاتے ہیں‘ نماز پڑھاتے ہیں‘ خدمت کرتے ہیں‘ اسسٹنٹ صاحب‘ عبقری ٹرسٹ‘ عبقری دواخانہ ان سب پر اللہ کی خاص رحمت متوجہ ہو۔ بس لفظوں میں تو نہیں بتا سکتا دل سے دعائیں نکلتی ہیں‘ آپ کیلئے‘ آپ کی نسلوں کیلئے آپ میری عمر جان کر حیران ہوں گے کہ لڑکپن میں ہی اتنا سب کچھ دیکھ اور گناہ کرلیا۔ اب تو مجھے اکثر رونا آتا ہے اپنی پرانی زندگی پر۔ کیا کمال بچایا اور بنایا ہے مجھے تسبیح خانہ اور آپ کے درس نے۔ جیو حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم۔ میری عمر صرف بیس سال ہے۔(پوشیدہ)

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 642 reviews.