غیرمسلموں پر ظلم سے اجتناب: سیدنا انس رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا بیان ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’مظلوم کی بددعا سے بچو خواہ وہ کافر ہی ہو کیونکہ اس کی بددعا کی قبولیت میں کوئی رکاوٹ نہیں‘‘ (مسند احمد 153:3)۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم ؑﷺ نے فرمایا: جس نے بغیر سبب کے کسی ذمی (کافر) کو قتل کیا اللہ تعالیٰ نے اس پر جنت کو حرام کردیا۔ (ابوداؤد: 2760)۔ دوسری حدیث کے الفاظ اس طرح ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے اس پر جنت کی خوشبو لینا(بھی) حرام کردیا ہے۔ (مسند احمد 38/5)۔ اس کی مزید وضاحت یوں کی گئی کہ جنت کی خوشبو بھی وہ نہیں سونگھے گا جبکہ اس کی خوشبو چالیس سال کی مسافت سے آئے گی۔ (البخاری 2965)۔ رسول کریم ﷺ نے فرمایا: ’’یاد رکھو! جس نے کسی ذمی (کافر) پر ظلم کیا یا اس کامعاہدہ (ناجائز طور پر) توڑا یا اس کی طاقت سے بڑھ کر اس پر بوجھ ڈالا یا اس کی خوشی کے بغیر اس سے کوئی چیز لے لی تو میں روز قیامت اس کی جانب سے جھگڑا کروں گا۔ (ابوداؤد 3052)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں