محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں ایک دفتر میں نیا گیا تو وہاں مجھ سے ایک سینئر تھے جو مجھے کام نہیں بتاتے تھے جس کی وجہ سے مجھے بڑی پریشانی ہوتی تھی‘ میں نے درود شریف پڑھ پڑھ کراسے ہدیہ کرنا شروع کردیا۔پھر جب میں اس سے کچھ بھی پوچھتا تو وہ بہت فراخدلی کے ساتھ بتاتا۔میرے پاس لوز موشن کاایک آزمودہ ٹوٹکہ ہے جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں:۔ ہمارے گھر میں جب بھی کسی کو لوز موشن لگتے ہیں تو میری امی کیلے پر چینی لگا کر کھلا دیتی ہیں اور تھوڑی دیر بعد پیپسی یا کوک کی بوتل پلادیتی ہیں تو لوز موشن فوری ٹھیک ہوجاتے ہیں۔(محمد عمر‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں