محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تہہ دل سے دعاگو ہوں کہ اللہ پاک آپ اور آپ کے اہل خانہ اور تسبیح خانہ سے وابستہ ہر فرد پر اپنی رحمتیں‘ برکتیں‘ عافیتیں عنایت فرمائے اور اس تسبیح خانہ کو جسے دلوں سے زنگ اتارنے کا کارخانہ کہوں تو بے جا نہیں‘ اللہ کریم اس کی حفاظت فرمائے اور قیامت تک اس کے ذریعے مخلوق کی ہدایت و رہنمائی فرمائے۔اللہ کریم آپ اور آپ کی نسلوں کی حفاظت فرمائے‘ آپ کی نسلوں میں ولی پیدا فرمائے اور آپ کا سایہ ہمارے اور تمام مخلوق کے سروں پر قائم و دائم رکھے۔ آمین! میں تقریباً ہر جمعرات کو درس میں حاضری دیتا ہوں‘ میں نے آپ کے درس میں سنا تھا کہ دو عملوں کا ثواب اللہ پاک اپنی رحمت سے پہلے دنیا میں دیتے ہیں پھر انشاء اللہ آخرت میں بھی دیں گے)
نمبر1: خدمت والدین‘ نمبر2: حج بیت اللہ‘ تو میں نے واضح محسوس کیا ہے کہ میری زندگی میں خدمت والدین نے خاص اثر ڈالا ہے‘ تعلیم بالکل معمولی ہے لیکن اب گریڈ 16 کی پوسٹ پر ہوں اور انشاء اللہ گریڈ 17 ملنے والا ہے۔ آپ کے درس میں آنے سے میری زندگی کی بہت سی مشکلات ایسی حل ہوجاتی ہیں کہ مجھے پتہ بھی نہیں چلتا۔ بس جو بھی مشکل ہوتی ہے جمعرات کا انتظار کرتا ہوں‘ درس میں آتا ہوں‘ دعا کرتا ہوں اور مشکل فوری حل۔ (م۔ظ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں