محبت کا عجیب ٹوٹکہ‘پڑھیں اور حیران ہوجائیں
جس کی بیوی یا شوہر میں پیار نہ ہو: میری والدہ رحمۃ اللہ علیہ کے پاس ایک اللہ والی آئی اور بہت روئی کہنے لگی کہ میری شادی کو دو سال ہوگئے ہیں میں اپنےسسرال والوں کی دن رات خدمت کرتی ہوں سب کی عزت بھی کرتی ہوں‘ سب مجھ سےبہت خوش ہیں‘ اللہ نے مجھے چاند سا بیٹا بھی دیا ہے ‘ مگر میرا شوہر مجھ سے اچھا سلوک نہیں کرتا‘ چھوٹی چھوٹی باتوں پر مارتا رہتا ہے‘ ہر بات پر ماں کے گھر بھیج دیتا ہے۔ کتنے لوگوں کے پاس گئی‘ کسی نے نقش دئیے رکھنے کو‘ کوئی اثر نہ ہوا۔ نقش میرے شوہر کے ہاتھ لگ گیا اب تو یہ عالم ہے کہ نماز بھی نہیں پڑھنے دیتا کہ تم جادو کرتی ہو۔ میری والدہ نے اس لڑکی کو کہا کہ اگر قرآن کی آیت یادعا دوں تو پڑھ لو گی تو بولی میں قرآن مجید نہیں پڑھی ہوئی۔ میری والدہ نے پوچھا کہ سکول کا کچھ پڑھی ہو کہنی لگی جی تھوڑا بہت پڑھ لیتی ہوں۔ میری والدہ نے اس کو کہا یہ لائن لاتعداد پڑھا کرو اور اپنے شوہر کا نام لے کر محبت کی دعا کیاکرو۔ وہ لائن یہ ہے ’’اُڑی بھمیری ساون آئے‘‘ اس نے یہ لائن لاتعداد چلتے پھرتے‘ باوضو بے وضو پڑھی ‘ کچھ دنوں بعد آئی اور میں اس کو دیکھ کرحیران کہ یہ وہی ہے جو روتی رہتی تھی۔ میری والدہ رحمۃ اللہ علیہ کے گلے مل گئی اور ہاتھ چومنے لگی اور کہنے لگی میرا شوہر میرا اتنا خیال کرتے ہیں کہ جیسے میں کوئی کانچ کی گڑیا ہوں‘ ٹوٹ نہ جاؤں اور مجھے لے کر عمرہ کرنے بھی جارہے ہیں۔ اللہ سب کی مشکلیں حل کرنے والا ہے۔ اللہ سب کو اپنے گھر آباد اور خوش رکھے۔ آمین (مسز سیدہ حنا اعظم گیلانی‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں