محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھےعبقری رسالہ بہت پسند ہے۔اس میں موجود روحانی و طبی ٹوٹکے لاجواب ہوتے ہیں کیونکہ یہ بارہا لوگوں کے آزمائے ہوئے ہیں اس لیے ہم بے دھڑک بنا کر استعمال کرتے ہیں اور لاجواب فائدہ پاتے ہیں۔ ایک طبی ٹوٹکہ ’’آئیں ٹوٹکے آزمائیں اور پھیلائیں!‘‘ کیلئے حاضر ہے۔ سانس پھولتا ہو اور چکر آتے تو ان سے نجات کیلئے: اس صورت میں کاغذ یا پولتھین کا تھیلا لے کر اس میں منہ داخل کرکے چند مرتبہ سانس لیں‘ ایسا کرنے سے خون میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھ جائے گی اور سانس ٹھیک ہونے کے ساتھ چکر آنا بھی بند ہوجائیں گے۔(عبداللہ ‘ واہ کینٹ)
عبقری میں ٹوٹکہ سیکشن کا قیام
اس کارخیر میں آپ بھی حصہ دار بنیں
قارئین! بعض اوقات لاعلاج بیماریوں میں جہاں بڑی بڑی ادویات اور مہنگے علاج ناکام ہوجاتے ہیں وہاں چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے کارگر ثابت ہوتے ہیں جنہیں بظاہر کوئی اہمیت نہیں دی جاتی تو قارئین آپ مستقل بڑے بوڑھوں کے وہ ٹوٹکے سنے یا آزمائے ہوئے ضرور لکھیں‘ عبقری نے ایک ٹوٹکہ سیکشن قائم کیا ہے تاکہ مخلوق کی خدمت ہو اور انسانیت کو نفع پہنچے۔نوٹ: ایسے ٹوٹکے بھیجیں جن میں ادویات کا استعمال نہ ہو اور کہیں ایسا نہ ہو کہ ٹوٹکوں والی کتاب اٹھا کر سارے ٹوٹکے لکھ کر بھیجیں ایسا ہرگز نہ کریں۔ صرف آزمودہ اور سینے کا راز ٹوٹکے ہی بھیجیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں