قارئین!عبقری میں چھپے یا کسی بھی عمل‘ وظیفے کے کرنے سے آپ کو جادو جنات سے چھٹکارا ملا ہو یا آپ پر کیا گیا جادو ٹوٹا ہوا ہو تو وہ مکمل عمل اور اس کی مکمل روداد تفصیل کے ساتھ دفتر ماہنامہ عبقری میں بھیجئے۔آپ کا یہ عمل لاکھوں کیلئے فائدہ مند ثابت ہوگا اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ ہوگا۔
بیس سال پرانے آسیب سے نجات
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری شادی کو بیس سال ہوئے ہیں‘ اس وقت سے ہی سائے‘ آسیب کی لپیٹ میں تھی‘ بہت بیمار رہتی‘ بچوں پر بھی اثرات تھے‘ جسم میں کوئی چیز آجاتی تھی اور بولتی تھی کہ میں جنات ہوں‘ مجھے فلاں فلاں نے بھیجا ہے‘ کبھی دل کو پکڑ لیتی‘ کبھی دماغ کو‘ بہت علاج کروائے‘ تعویذ، دھاگے کیے‘ کوئی آرام نہیں آیا۔ آخر میری ایک کزن نے کہا کہ میرے پاس عبقری رسالہ ہے۔ اس میں یاقہار کا وظیفہ ہے آپ وہ کریں‘ میں نے صبح و شام گیارہ گیارہ سو مرتبہ یاقہار پڑھنا شروع کردیا۔ شروع شروع میں ان چیزوں نے تنگ کیا کہ آپ نہ پڑھیں ہمیں اس پڑھائی سے تکلیف ہوتی ہے لیکن میں نے ہمت نہ ہاری اور وظیفہ جاری رکھا جو اب تک جاری ہے‘ چار ماہ ہوگئے ہیں محترم حضرت حکیم صاحب میرے پاس لفظ نہیں نہ ہی الفاظ کا مجموعہ ہے جو آپ کو دعائیں لکھ سکوں‘ البتہ کیفیات ضروری ہیں جن کی قلم محتاج نہیں۔(م، سرگودھا)
جادو ایسے بھاگا جیسے گدھے کےسر سے سینگ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!پچھلے سال انٹرنیٹ پر عبقری دیکھا‘ تب سے لے کرآج تک عبقری کا ہر ماہ باقاعدگی سے انتظار رہتا ہے اور آپ کے درس انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کر روزانہ سنتی ہوں۔کچھ عرصہ پہلے میرے ساتھ عجیب معاملات شرو ع ہوگئے کہ میری انگلیوں پر خودبخود کٹ لگنا شروع ہوگئے۔ کبھی گہرے بھی لگ جاتے‘ کبھی ہلکے لگتے۔ ہمیشہ کٹ لگنے کے بعد معلوم ہوتا ہے کہ کٹ لگ گیا ہے۔ میں نےدفتر ماہنامہ عبقری فون کیا تو انہوں نے صبح و شام گیارہ گیارہ تسبیح یاقہار کی پڑھنے کو کہا۔ میں نے کئی ماہ وہ پڑھا جس سے کچھ فائد ہوا مگر کٹ کبھی کبھار پھر بھی لگتے تھے۔ ایک دن میں عبقری کی ویب سائٹ دیکھ رہی تھی کہ وہاں سے میں نے دو انمول خزانہ کے بارے میںپڑھا۔
میں نے یاقہارگیارہ تسبیح صبح و شام کے ساتھ دو انمول خزانہ نمبر دوسارا دن کھلا پڑھنا شروع کردیا۔ میں ابھی چند ہفتے ہی پڑھا تھا کہ مجھے مکمل آرام آگیا۔ ایک اور خاص بات جب سے میں نے دو انمول خزانہ نمبر دو پڑھنا شروع کیا ہے میں نے اعمال کرنا شروع کردئیے ہیں۔ مثلاً پانچ وقت کی نماز پڑھنی شروع کردی ہے کبھی کبھی نماز فجر قضا ہوجاتی ہےتو اسی وقت پڑھ لیتی ہوں ہر نماز کے ساتھ قضا ہوئی نمازیں بھی پڑھتی ہوں۔ ہر فرض نماز کے بعد دوانمول خزانہ نمبر ایک‘ تین بار اللہ اکبر‘ استغفار۔ نماز مکمل کرنے کے بعد ناف میں انگلی رکھ کر گیارہ بار یاقہار۔ دس بار درود پاک، گیارہ بار بعد نماز عشاء سورۂ ملک‘ سورۂ سجدہ۔ صبح وشام کی بیعت کی تسبیحات والی دعا۔ والی دعا۔ یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُگیارہ بار گھر کے اندر اور باہر آنے جانے کی دعا۔ سفر کی دعائیں‘ واش روم کی دعائیں۔ روحانی غسل، بیڈ ٹی کا عمل کرتی ہوں۔ ان سب درج بالا اعمال کی بدولت میری زندگی میں بہت ہی سکون آگیا ہے۔ گھر سے جادو ایسے بھاگا ہے جیسے گدھےکےسر سے سینگ۔(پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں