محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے چند سالوں سے ماہنامہ عبقری رسالہ باقاعدگی سے پڑھ رہی ہوں۔ میرے پاس کچھ ٹوٹکے ہیں جو میں عبقری قارئین تک ضرور پہنچانا چاہتی ہوں۔ یقیناً قارئین کو اس سے فائدہ حاصل ہوگا جو میرے لیے باعث صدقہ جاریہ ہے۔
سبزیوں کا رنگ: سبزیوں کو ابالنے سے ان کی رنگت خراب پڑجاتی ہے‘ سبزیوں کی رنگت کو خراب ہونے سے بچانے کیلئے سبزیوں کو ابالنے سے قبل پانی میں لیموں کے چھلکے ڈال دیں‘ سبزیوں کی رنگت ابلنے کے بعد بھی محفوظ رہے گی۔ مٹر محفوظ کرنا: مٹر کے دانوں کو اگر کافی عرصہ محفوظ رکھنا ہو تو انہیں چھیل کر دانوں کو ابلتے پانی میں صرف دھولیں اور اپنے گھر کے افراد کے مطابق پیکٹ بنا کر فریز کریں‘ بہت ماہ محفوظ رہیں گے۔ ٹماٹر: کچے ٹماٹر اگر جلدی لال کرنے ہوں تو ان کوکسی اخبار میں لپیٹ کر رکھ دیں‘ فوری لال ہوکر پک جائیں گے اور استعمال کے قابل ہوجائیں گے۔ ٹماٹروں کو محفوظ کرنے کیلئے ٹماٹر میں چاروں طرف کٹ لگا کر دو جوش پانی میں دے کر اسے اتارلیں‘ پانی چھان لیں پھر ٹماٹروں کا چھلکا اتار لیں جو کہ ابلنے کے بعد فوراً اتر آئے گا۔ اس کے بعد سرکہ تھوڑا سا ڈال کر ٹماٹر گرینڈ کرکے پیسٹ بنالیں پھر اس پیسٹ کو فریزر میں محفوظ کرلیں۔ (عاصمہ‘ راولپنڈی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں