Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کراماتی تیل شفاء کا بے بہا خزانہ

ماہنامہ عبقری - مارچ2016ء

خاص طور پر خواتین کو مندرجہ ذیل بیماریاں ہوتی ہیں‘ کھانسی‘ نزلہ‘ بدہضمی‘ اعصابی تکلیف‘ کھٹی ڈکاریں‘ سردرد گھر میں تو ان تکلیف دہ بیماریوں کا اندازہ نہیں ہوتا مگر خوشی غمی میں‘ ان بیماریوں کے ساتھ شرکت کرنا بہت تکلیف دہ عمل ہے

کراماتی یہ ریسرچ جاری ہے۔ اس سے قبل بھی ایک بار کراماتی تیل پر تحریر لکھی تھی جو عبقری میں چھپ چکی ہے۔ آج آپ کو مزید کراماتی تیل کے فوائد بتاتی ہوں:۔ کراماتی تیل کو جیسے جیسے استعمال کریں گی آپ کو محسوس ہوگا ایک طلسماتی دنیا میں آگئی ہوں‘ جہاں سکون ہی سکون ہے۔ دنیا کے بڑے سے بڑا سرجن بھی آپ کو ان امراض کی دوا نہیں دے گا۔ یہ تو سکون اور خوشی آپ کو کبھی حاصل نہیں ہوگی‘ جو طریقہ استعمال آپ کو ریسرچ کے بعد میں آگاہ کیا ہے۔ کراماتی تیل کا مساج کریں‘ دودھ میں ڈال کر پی لیں‘ جو سب سے اہم طریقہ ہے۔ خاص طور پر خواتین کو مندرجہ ذیل بیماریاں ہوتی ہیں‘ کھانسی‘ نزلہ‘ بدہضمی‘ اعصابی تکلیف‘ کھٹی ڈکاریں‘ سردرد گھر میں تو ان تکلیف دہ بیماریوں کا اندازہ نہیں ہوتا مگر خوشی غمی میں‘ ان بیماریوں کے ساتھ شرکت کرنا بہت تکلیف دہ عمل ہے۔ اکثر خواتین دائیں بائیں پہلو بدل رہی ہوتی ہیں کہ کس طرف منہ کرکے کھانسی کریں۔ نزلہ زکام والی خواتین کا اور بھی بُرا حال ہوتا ہے۔ جب آٹا گوندھنا ہو پھر تو عجیب اذیت ناک صورتحال ہوتی ہے۔ گھر کے تمام کاموں کی فہرست ہے کہ خاتون خانہ کی ذمہ داری ہے‘ دکھ ہے یا سکھ وہ کام کئے بغیر اس سے نجات نہیں مل سکتی۔ آج ان مجموعی بیماریوں سے نجات کا حل بتارہی ہوں‘ عشاء کی نماز کی ادائیگی کے بعد ایک ڈراپر آپ کے ہاتھ میں ہو جس میں کراماتی بھرا ہو۔ اب اپنے بستر پر آجائیے‘ سر کعبے کی طرف کرلیں‘ پاؤں بالکل سیدھےکریں‘ ایڑیوں پر دباؤ ڈال کر لیٹئے مگر سر کے نیچے تکیہ نہ رکھیں اور کوشش کریں سیدھے سر سے کعبے کی طرف دیکھیں۔ درود شفاء پڑھیں‘ کراماتی ڈراپر سے تین قطرے دائیں ناک میں ڈالیں اور فوراً تین قطرے بائیں طرف ناک میں ڈالیں۔ اب دونوں ہاتھ سیدھے کرلیں‘ ہتھیلی بستر پر ہو اور پوری قوت سے سانس اندر کی طرف کھینچیں اور باہر کی طرف کم سانس نکالیں۔ تین منٹ یہ عمل جاری رکھیں۔ پندرہ سے بیس منٹ تک سیدھی لیٹیں۔ لہٰذا آپ کو کراماتی سے ناک میں بے حد جلن ہوگی‘ حلق کڑوا ہوگا لیکن ایک ہفتے بعد آپ کو کچھ محسوس نہیں ہوگا‘ آپ اس کی عادی ہوجائیں گی۔ اس استعمال کرنے کے بعد رات کو ایسی گہری نیند سوئیں گی کہ اذانوں سے قبل ہی آنکھ کھلے گی۔ آپ کے گلے‘ حلق اور شہ رگ کی جھلی نما باریک نالیاں تر ہوچکی ہوں گی۔ نالیوں میں جتنی اقسام کا جماؤ ہے مثلاً گردو غبار‘ بلغم مزید بہت کچھ یہ قطرے ڈالنے کے بعد جتنی قوت کے بعد آپ سانس لیں گی تمام گردو غبار اور بلغم کو کھینچ کر پیٹ میں لے جائے گا اور پیٹ میں جانےکے بعد سب کچھ آپ کے جسم سےخارج ہوجائے گا۔ آپ اپنی پنڈلیوں میں بے حد قوت محسوس کریں گی‘ آپ محسوس کریں گی کہ آپ پاؤں زمین پر جم کر چل رہی ہیں‘ اٹھنے بیٹھنے کا کام نہایت تیزی سے کریں گی۔ تمام پرہیز آپ کے ختم ہوجائیں گے۔ تمام بیماریاں اس وقت حملہ آور ہوتی ہیں جب ہمارے حلق اور سینے کی جھلی نما باریک نالیاں ہماری لاپرواہی سے بند ہوجاتی ہیں۔ پھر ہم کھانسنا شروع کردیتے ہیں‘ بخار بھی اور نہ جانے کتنی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ نالیاں خشک اور خراش شروع ہوجاتی ہیں۔ آپ جڑی بوٹیوں کا استعمال کریں گی تو دوران خون اور نالیاں تر رہیں گی۔ سردی میںگرمانی کیلئے وقتی اشیاء کا استعمال کرلیتے ہیں‘ ہیٹر‘ کوئلے‘ گرم چائے مگر اس سے چند گھنٹے کا فائدہ ہوگا۔ موسم سردی کا ہو یا گرمی کا چھلنی کے سوراخوں کی طرف ہماری نالیاں بند ہوجاتی ہیں‘اگر یہ نالیاں مستقل کھولی جائیں گی تو گرد اور کچرا کبھی اپنی جگہ پر نہیں جمے گا‘ جسمانی نظام اتنا گرم ہوچکا ہوگا‘ بے شک برف باری ہورہی ہو‘ سرد ہوائیں چل رہی ہوں‘ گرم لُو ہے۔ آپ عام سے لباس میں گھومتی رہیں گی‘ خصوصاً خواتین عمل کریں۔ درج ذیل عمل کرکے آپ خود بھی خوش رہیں گی اور اپنے شوہر یا والدین کی خوب خدمت کرکے خوب دعائیں بھی لیں گی۔1۔صبح و شام تین قطرے کراماتی ڈراپر کے دائیں طرف‘ تین بائیں طرف پندرہ منٹ لیٹی رہیں۔ اس کے ساتھ کبھی کبھی روغن زیتون‘ کبھی روغن بادام‘ کبھی ناریل کے تیل کے قطرے بھی صبح وشام درج بالا ترتیب سے ڈال لیا کریں۔ یہ ٹوٹکہ آپ کی خوشیوں اور سکون کا ضامن ہوگا۔ کثرت سے درود شریف پڑھیں‘ نمازوں پر خصوصی توجہ دیں‘ اللہ کی رحمت کے در کھل جائیں گے‘ ناک بے حد شفاف اور خشک رہے گی‘ ہر محفل میں جاکر خوشی محسوس کریں گی‘ استعمال کے بعد جو مستفید ہوں وہ حضرات عبقری میں ضرور لکھئے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 579 reviews.