اب تک آنے والی میری جتنی بھی تالیفات ہیں ان کے حوالہ جات حقیقت‘ سببِ تالیف یہ سب قارئین تک پہنچانے کی ایک کوشش ہے میں ہر کتاب کا حوالہ دوں گا کہ کتاب کن حوالہ جات سے مل کر ایک کتاب بنی ہے۔اگر میری کسی کتاب میں غلطی ہو‘ اطلاع دیں‘ شکرگزار ہوں گا۔
کتاب نمبر 25:پرسکون نیند نبویؐ طریقے اور جدید سائنس: مادی زندگی نے مادہ دیا‘ روحانیت گئی اور مال آیا‘ چین گیا۔ اس زندگی سے بے زار ہوکر آخر خودکشی کا رجحان بڑھ گیا۔ ایساکیوں ہوا؟ دراصل ہمیں جو وقت اللہ تعالیٰ کو دینا چاہیے تھا وہ وقت نہیں دیتے۔اس کتاب میں بے خوابی‘ بے قراری‘ بے چینی اور رات بھر نیند لانے کے قدرتی سنہری اور سائنسی اصول بیان کیے گئے ہیں۔ یقینا ً آپ مطمئن ہوں گے۔اس کتاب کی تیاری میں درج ذیل کتب‘ رسائل اور محترم مصنفین کی تحریروں سے استفادہ حاصل کیا گیا۔ شمائل کبریٰ جلد اول۔خلیل اللہ قیصر۔ زبیر حسین۔مسعود فارابی۔ حیدر جعفری سید۔ محمد اشرف چشتی۔ حکیم راحت نسیم سوہدروی۔ عبیداللہ ہاشمی۔ حکیم ظہور ملتانی۔ ڈاکٹر محمد طاہر۔ ڈاکٹر خالد غزنوی۔ حکیم ریاض احمد قرشی۔ محمد یونس۔ حکیم افتخار یوسف زئی۔ بشریٰ خالد۔ صابر کلوروی۔ بشریٰ عبدالرحمٰن۔ لطیف چودھری۔ ضیا شاہد۔ عبداللہ خاور۔ رسائل: اردو ڈائجسٹ۔ سیارہ ڈٓائجسٹ۔ حکایت۔ ضیاء الحکمت۔ رہنمائے صحت۔ ہمدرد صحت۔ قومی صحت۔۔نوٹ: اگر کوئی حوالہ غلطی سے رہ جائے تو ضرور اطلاع دیں‘ میں ہر پل اصلاح کا محتاج ہوں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں