Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مسافران آخرت

ماہنامہ عبقری - مارچ2016ء

حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے والد محترم رحمۃ اللہ علیہ کے دیرینہ تعلق دار اور پڑوسی سعید احمد عرف کالا دھوبی 20 جنوری بروز بدھ نہایت علالت کے بعد فوت ہوگئے ہیں۔ حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم ان کا بہت اکرام کرتے تھے‘ والد محترم رحمۃ اللہ علیہ کے تعلق دار کی نسبت ہونے کے ناطے قارئین ایصال ثواب اور تمام مرحومین کیلئے بخشش کی دعا کریں۔ ٭تسبیح  خانہ کے مخلص اور محترم بابا محمد شریف بھٹی جنہوں نے زندگی کے آخری ایام تسبیح خانہ کی خدمت کیلئے وقف کیے وفات پاگئے‘ موصوف سارا دن دفتر عبقری کے سامنے بیٹھے اپنے جذبہ خلوص اور نگرانی کا حق ادا کرتے رہے آخری ایام میں انکے بیٹے توقیرحیدر بھٹی ایڈووکیٹ نے ان کی بھرپور خدمت کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی خاص جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ آمین۔٭تسبیح خانہ کے خدمت گزار اور بابا محمد شریف بھٹی مرحوم کے بیٹے توقیر حیدر بھٹی ایڈووکیٹ کا پھول جیسا چند ماہ کا بیٹا اللہ تعالیٰ کے پاس امانت بن کر چلا گیا۔ اللہ تعالیٰ انہیں دنیا و آخرت میں اس کا بہتر بدل عطا فرمائے۔٭حاجی محمد سعید(گجرات) نیکی‘ شرافت‘ ایمانداری کی زندگی گزارتے ہوئے اپنے رب سے جاملے۔ موصوف تسبیح خانہ کے درس اور اعمال کوکرنے او ر پھیلانے والے تھے۔٭مسجد دھیان شاہ لٹن روڈ لاہور (نواب سعادت یار خان(نواب صادق) ریاست بہاولپور کے عظیم نواب کے مزارات کے ساتھ) کے متولی اور مہتمم قاری ثناء اللہ جواں سالگی میں اچانک فوت ہوگئے۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔ ٭تسبیح خانہ کے خدمت گزار محمد آصف کے والد نیکی‘خلوص‘ دیانتداری کی زندگی سفید پوشی کے باوجود نہایت شان و شوکت سے گزار کرراہی ملک عدم ہوئے۔ ان کا بیٹا محمدآصف درود محل کے مخلص خدمت گاروں میں شمار ہوتا ہے۔ قارئین سے ایصال ثواب کی گزارش ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 567 reviews.