Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اسی سالہ آزمودہ بہترین ٹانک (حکیم دلبر حسین خان صاحب)

ماہنامہ عبقری - اگست 2007ء

(ہر ماہ ایک پرانے آزمودہ کار معالج کے سینے کے راز آپ کے لئے) جوارش خشخاش ھو الشافی : ۔ خشخاش سفید ایک سیر کو اچھی طر ح رگڑ کر ڈیڑھ سیر گھی میں بریا ں کریں بعد ازاں کھویا شیر گاﺅ ڈیڑھ پا ﺅ بریا ں کر کے ملا ئیں اور مغز بادام مغز ناریل مقثر تازہ ، مویز منقی ، خرما ، زنجیل، کلونجی ، کشنیز ، ہر ایک 5 تولہ باریک کر کے شامل کریں ۔ پھر 3 سیر کھا نڈ عمدہ کے قوام میں مخلو ط کر کے جوارش بنائیں۔ خوراک:۔ دو تولہ سے چا رتولہ تک ہر صبح مگر بنانے سے چار پانچ روز بعد استعمال کرنا چاہیے۔ مخدومی قبلہ حکیم مہر علی خان صاحب مر حوم و مغفور شاہی طبیب رفع قبض کے لیے نسخہ مذکو رہ میں پا ﺅ بھر آردمونگ بریاں بھی شامل کر وادیا کرتے تھے۔ فوائد:۔ نزلہ اور ضعف ِ دما غ کے لیے یہ نسخہ عجیب و غریب ہے ۔ حب حیات ھو الشافی : ۔ فلفل دراز ، میٹھا تیلیا ، فلفل گرد۔ گندھک املہ سار مصفےٰ۔ سوہا گہ شگفتہ ہر ایک ایک تولہ ، شنگرف رومی دوتولہ ، میٹھا تیلیا کو ٹکڑے بنا کر چوبیس گھنٹے پانی میں بھگو کر نکال لیں ۔ شنگر ف کو لیمو ں کے پانی میں پیس کر خشک کر لیں۔ بعد ازاں سب کوجلا کر اچھی طر ح باریک کرکے آبِ ادرک میں پیس کر مونگ کے برابر گولیا ں بنا لیں ۔ ترکیب استعمال :۔ چھوٹے بچے کو دو دو گو لیا ں جوان کو چار چار گولیا ں صبح و شا م مندرجہ ذیل جوشاندہ کے ساتھ استعمال کروائیں ۔ جو شاندہ خوب کلا ں پانچ ما شہ ، گاﺅ زبان چار ما شہ ، پریساﺅشان تین ماشہ ، عنا ب سات دانہ ، تخم کندر چار ماشہ، مویز منقی پانچ دانے جو ش دے کر صبح وشام پلایا کریں ۔ اگر دانے نہ نکلے ہوں یا کم نکلے ہوں تو اس میں انجیر ایک دو عدد شامل کرلیا کریں ۔ فوائد:۔ چیچک و خسرہ کی ہر حالت میں مفید ہے خاص کر دانوں کو جب کہ وہ اندر ہو گئے ہوں ۔ انشاءاللہ ضرور بالضرور کامیا بی ہو گی میں ہمیشہ اس نسخہ کو استعمال کرتا ہوں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 64 reviews.