محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں دو سال پہلے عبقری رسالے میں سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114 کے بارے میں پڑھا کہ اس کے پڑھنے سے رزق کی تنگی دور ہوجاتی ہے۔ میں اس آیت کی بدولت اللہ سے ہر چیز مانگ لیتی ہوں اور وہ دے دیتا ہے۔ 2013ء کا رمضان ایسا تھا کہ ہم نے قرض لے کر عید کے کپڑے اور سامان لیا تھا اس دوران سارا سال اس آیت کا خوب ورد کیا۔ 2014ء کا رمضان تھا کہ اللہ نے رمضان سے پہلے ہی سب تیاری کرلی تھی۔ یہ سب اس آیت کی بدولت تھا۔ اس کے علاوہ تیسرا کلمہ‘ درود شریف اور استغفار ایک تسبیح صبح و شام۔ کلمہ کا دوسرا حصہ روزانہ بیس ہزار‘ دو انمول خزانہ دو سے تین ہزار ہر نماز کے بعد‘ سورۂ مائدہ کی آیت نمبر 114گیارہ بار‘ اَلْمَلِکُ اَلْقُدُّوْسُ اَلسَّلَامُگیارہ بار۔ ان اعمال کی برکت ہے کہ میری زندگی میں اتنا سکون ہے کہ کوئی مجھے اربوں روپیہ بھی دے تو وہ یہ سکون نہیں خرید سکتا جو میری زندگی میں ہے۔ (ا۔ک،لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں