خوبصورتی کی آفت تکبر ہے۔٭ اللہ کو اپنے بندوں میں سے خوش خلق بندہ پسند ہے۔٭ تو پہلے اس کو دے جس کا خرچ تیرے ذمہ ہے۔٭ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ میری حدیث بیان کرنے میں احتیاط کرو جہاں تک تمہیں علم ہو۔٭ آیۃ الکرسی ثواب کے اعتبار سے قرآن کا چوتھا حصہ ہے۔٭ آمین جنت میں ایک درجہ ہے۔٭ اے لوگو! اپنے رب سے ڈر و بیشک قیامت کا زلزلہ بہت بُری چیز ہے(ارشاد ربانی)۔٭ مومن لعن طعن نہیں کرتا۔ (حدیث نبویﷺ) (رابعہ‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں