جب سے یہ ایمان افروز رسالہ پڑھنا شروع کیا ہے اس دن سے میرے دل و دماغ کے روشن دریچے کھل گئے ہیں۔
عبقری نے زندگی کا مقصد سمجھا دیا:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں مختلف مسائل میں مبتلا تھی اتفاق سے ہمارے عزیز نے مجھے عبقری سے متعارف کرایا‘ یقین جانیے کہ جب سے یہ ایمان افروز رسالہ پڑھنا شروع کیا ہے اس دن سے میرے دل و دماغ کے روشن دریچے کھل گئے ہیں۔ اپنا ایمان اس قدر تازہ اور مضبوط ہوا کہ ہر وقت مجھےاپنا رب اپنے ساتھ معلوم ہوتا ہے۔ میں جو صبروبرداشت کی طاقت کو کمزور کربیٹھی تھی اب میں ہروقت صبر‘ برداشت‘ حوصلے سے کام لیتی ہوں اس کے علاوہ اب میری شخصیت پہلے سے کافی پراثر دکھائی دیتی ہے۔ اللہ پاک اجر عظیم عطا فرمائے حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا جنہوں نے ہم جیسے لاکھوں انسانوں کو اپنا حقیقی مقصد سمجھانے میں بہت مدد کی۔ اللہ پاک حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی دامت برکاتہم اور ان کے بے مثال رسالے ’’عبقری‘‘ کو ترقی و کامرانی عطا فرمائے۔(ر،ف۔ اسلام آباد)
میں نے عبقری سے کیا پایا؟: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں رسالہ عبقری شروع سے پڑھنے والا ہوں۔ آپ کو اپنے تجربات تحریر کررہا ہوں۔ امید ہے یہ بہت سے لوگوں کے کام آئیں گے۔2008ء کے نومبر کے شمارے میں بلڈپریشر کیلئے میتھی دانہ اور بڑی الائچی کو پیس کر استعمال کرنے سے بہت فرق آیا۔ دونوں کو ہموزن لیکر پیس لیں اور صبح و شام چائے کا ایک چمچ استعمال کریں۔ 2009ء کے فروری کے شمارے میں گردہ درد کیلئے الائچی دانہ چاردانے پیس کر کھانے سے فوری فرق آتا ہے۔ ایک شمارہ میں کمردرد کیلئے گوند کیکر 250 گرام اور گوند کتیرا60 گرام کی پانی کی مدد سےگولیاں بنا کر دو گولیاں صبح اور دو گولیاں شام کو دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے لاجواب شفاء ملتی ہے۔ 2009ء کے مئی کے شمارے میں نظر بد کیلئے طریقہ وضو یعنی جس کی نظر لگی ہواس کے غسل یا وضو کا پانی لے کر جس کو نظر لگی ہواس پر وہ پانی بہادیا جائے تو نظربد دور ہوجاتی ہے۔ ان سب کا میں خود تجربہ کرچکا ہوں اور کامیاب رہا۔(محمداکرم‘ ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں