مجھے نہیں معلوم یہ سب میرے ساتھ کیوں ہورہا ہے؟ ان جنات کی مجھ سے کیوں دوستی ہے۔جنات مجھے عجیب عجیب کہانیاں سناتے ہیں۔ میری سمجھ میں تو کچھ نہیں آرہا۔ میری بہنیں کہتی ہیں کہ بھائی کو نفسیاتی ہسپتال لے چلو
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا جنات کے ساتھ واسطہ کافی پرانا ہے‘ میرے پاس دوجنات بلال خان اور عبداللہ آتے تھے سب سے پہلے میں نے ان کو مسلمان کیا‘ ان دونوں کی وساطت سے میں نے 84 جنات کو مسلمان کیا۔اس دوران بہت سے جنات آئے اور چلے گئے وہ بتاتے ہیں کہ ہم آپ کی دادی کے والد کے خادم ہیں اور ان کی تمام فیملی ہے اور آس پاس سے بھیجے گئے جنات ہیں مگر وہ سب اب آپ کا یعنی حضرت حکیم صاحب اور اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ آپ کے وظیفہ دو انمول خزانہ کی وجہ سے ہم آزاد ہوئے ہیں ۔ وہ ہم سے براہ راست بات کرتے ہیں اور ہمارے بچوں کے تحفے تحائف بھی لاتے ہیں۔ حضرت حکیم صاحب! مجھے نہیں معلوم یہ سب میرے ساتھ کیوں ہورہا ہے؟ ان جنات کی مجھ سے کیوں دوستی ہے۔ جنات مجھے عجیب عجیب کہانیاں سناتے ہیں۔ میری سمجھ میں تو کچھ نہیں آرہا۔ میری بہنیں کہتی ہیں کہ بھائی کو نفسیاتی ہسپتال لے چلو‘ کہیں یہ نفسیاتی مریض تو نہیں ہوگیا۔ (ا۔خ۔ک)
جنات نے نظربند کردی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کا فیض تادیر جاری رکھے اور آپ کے طفیل ہماری بھی دنیا اور آخرت میں آسانی عطا فرمائے۔ میں اپنی سچی داستان جو کہ جنات سے متعلق ہے قارئین کو بتانا چاہتا ہوں اسی لیے میں یہ خط کسی سے لکھوا کر بھیج رہا ہوں۔ میں جب جماعت ہشتم کا طالب علم تھا میرے سر میں شدید درد شروع ہوگیا‘ درد ناقابل برداشت تھا‘ ڈاکٹری ادویات بھی کافی استعمال کیں لیکن افاقہ نہیں ہوتا تھا۔ اسی دوران میری ایک بہن جو کہ سکھر میں رہتی تھیں انہوں نے گھر رابطہ کیا تو ابو نےبتایا کہ (ع) کی یہ کیفیت ہے تو میری بہن کے کہنے پر مجھے سکھر بھیج دیا گیا۔ بہن کے پاس ایک نا م نہاد عامل عورت رہتی تھی جو کہتی تھی کہ میرا جنات سے رابطہ ہے میں (ع) کو ان سے دم کروا کر لاتی ہوں‘میری بہن نے بنا سوچے سمجھے مجھے اس کے ساتھ بھیج دیا‘ وہ مجھے مختلف جگہوں سے گھما پھرا کر گھر لےآئیں اور کہا کہ میں دم کروا لائی ہوںاس کے دم کروانے کے بعد مجھے اور شدید درد شروع ہوگیا‘اسی دوران شب برأت کے موقع پر صبح اٹھا تو میری نظربند ہوچکی تھی اس وقت میری عمر 14 سال تھی جب میری نظر بند ہوئی تو وہی عورت مجھے گاڑی میں بٹھا کر ایک باغ میں لےجاتی ہے اور مجھے محسوس ہوا کہ وہ مجھے ایک درخت کے اندر لے جاتی جو گھر نما تھا اور وہاں پر جنات کی کثرت تھی وہ مجھے باقاعدہ سلام وغیرہ کرتے اور مجھے کھڑا کرکے میرے جسم کی دھاگوں سے پیمائش کرتے اور کہتے اس کو کہیں لے کر نہ جانا اور جب میں ان سےدعا کی درخواست کرتا تو مجھے کہتے کہ ابھی تمہاری نظر بند کی ہے ہم تمہاری سانس بھی بند کردیں گے۔وہ دن اور آج کا دن میری دنیا اندھیر ہے‘ میں نے بڑے بڑے ڈاکٹروں عاملوں کو دکھایا مگر ان جنات نے میری نظر نہ کھولی۔ میری قارئین سے التجا ہے کہ کسی بھی سڑک چھاپ عامل سے اپنا روحانی علاج ہرگزمت کروائیں کہیں ایسا نہ ہو کہ جو سزا میں بھگت رہا ہوں وہ کل آپ کو بھی بھگتنی پڑے۔(ع)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں