Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بار بار دیدار رسول ﷺکرنے کا خاص عمل

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2015ء

مجھے بار بار حضور نبی اکرمﷺ کا خواب میں دیدار ہو اور اگر میرے کچھ مسائل دنیا کے اٹکے ہوئے ہوں اس کا حل بھی مجھے خواب میں حضور نبی کریم ﷺ ہی بتائیں تو وہ ہر فرض نماز کے بعد 35 مرتبہ محمدرسول اللہ، احمدرسول اللہ پڑھے اول و آخر تین بار درود شریف کے ساتھ۔

اللہ تعالیٰ کی محبت دل میں پیدا کرنے کا عمل
محترم حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے ایک مرتبہ ارشاد فرمایا تھا کہ جو بندہ چاہتا ہے کہ میرا سینہ اللہ تعالیٰ جل شانہٗ کی محبت اور اس کی معرفت سے پُر رہے اور کمال معرفت نصیب ہو‘ مولا سے محبت ہوجائے اس پردل جان قربان کرنا آجائے‘ فرمایا مفہوم ہے وہ اس عمل کا اہتمام کرے۔عمل یہ ہے کہ لگاتار گیارہ جمعہ کی رات عشاء کی نماز پڑھ کر مسجد میں یا کسی بھی خاموشی والی جگہ پر سات بار سورۂ نور پڑھیں۔ اول وآخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھے اس کے بعد تین ہزار مرتبہ اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام یَانُوْرُ پڑھے۔ اس عمل سے اللہ تعالیٰ اس کا دل اور سینہ اپنے نور معرفت سے بھردیں گے۔
حضور اقدسﷺ کا بار بار دیدار کرنے کا خاص عمل
جس دن جون 2006ء میں عبقری کا آغاز ہوا تھا اس دن حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم نے بہت پیاری محفل منعقد کراوئی اس دن حضرت حکیم صاحب بہت خوش تھے۔ اس دن حضرت حکیم صاحب نے محفل میں بتایا کہ جو بندہ چاہتا ہے کہ مجھے بار بار حضور نبی اکرمﷺ کا خواب میں دیدار ہو اور اگر میرے کچھ مسائل دنیا کے اٹکے ہوئے ہوں اس کا حل بھی مجھے خواب میں حضور نبی کریم ﷺ ہی بتائیں تو وہ ہر فرض نماز کے بعد 35 مرتبہ مُحَمَّدٌرَّسُوْلُ اللہ، اَحْمَدُرَّسُوْلُ اللہ پڑھے اول و آخر تین بار درود شریف کے ساتھ۔ اس عمل کو معمول بنالے‘ اگر گنہگار پڑھے گا تو پہلے اس کے گناہ ختم ہوں گے یعنی وہ دیدار کے قابل بنے گا پھر دیدار ہوگا۔ زندگی کا معمول بنالے تو آپ ﷺ کا بار بار دیدار نصیب ہوگا۔
ہر ناممکن کام ممکن بنانے کیلئے
ہر ناممکن کام کا حل چاہے اس کا تعلق دنیا سے ہو یا دین سے۔ لگاتار چالیس دن میں جتنے سوموار‘ جمعرات‘ جمعہ آئیں ان تینوں دن میں روزہ رکھیں اور ان دنوں میں روزے کی حالت میں روزانہ سو نفل دو دو رکعت کرکے پڑھیں۔ پہلی رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعد سورۂ کافرون اور دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص پڑھیں۔ سلام کے بعد یعنی دوگانہ کے بعد تین مرتبہ درج ذیل دعا پڑھیں‘ اول و آخر ایک بار درودشریف کےساتھ۔اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْاَ لُکَ وَاَتَوَجَّہُ اِلَیْکَ بِنَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَبَیِّ الرَّحْمَۃِ یَامُحَمَّدُ اِنِّیْ اَتَوَجَّہُ بِکَ اِلٰی رَبِّکَ اَنْ تُقْضٰی حَاجَتِیْoاس کے بعد دعا مانگیں‘ انشاء اللہ ناممکن ممکن میں بدل جائے گا۔
اولاد کیلئے گارنٹی والا وظیفہ:جن لوگوں کے ہاں نہیں اور وہ علاج سے عاجز آچکے ہیں‘ ان کی گود ہری نہیں ہورہی‘ انشاء اللہ اگر ان کی شادی کو تیس سال بھی ہوچکے ہیں تو وہ یہ عمل کریںاللہ ان کو اپنے خزانوں سے اولاد ضرور دے گا۔ اس عمل کی اجازت عام ہے۔ یہ تین وظیفوں کا مجموعہ ہے‘ اس کیلئے شرط یہ ہے کہ عمل لگاتار نو مہینے میاں بیوی دونوں کریں اگر کوئی ناغہ ہوجائے تو اس کو بعد میں پورا کرلیں۔
1۔عشاء کی نماز پڑھ کر 121 بار سورۂ فاتحہ اول و آخر گیارہ بار درود ابراہیمی اس طرح پڑھیں کہ جب سورۂ فاتحہ کی اس آیت پر پہنچیں صِرٰطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَیْہِمْ تو یہ جملہ ’’بِمِثْلِ اِبْرَاہِیْمَ وَیَعْقُوْبَ وَ زَکَرِیَّا عَلَیْہِمُ السَّلَامُ‘ ہر دفعہ تین بار کہیں اور پھر سورۂ فاتحہ مکمل کریں۔ نو ماہ تک روزانہ یہ عمل کرنا ہے۔2۔ یَابَارِیُٔ یَامَتِیْنُ یَابَدِیْعُ یَاحَافِظُ۔ نوماہ تک ہر نماز کے بعد پیٹ پر ہاتھ رکھ کر ستر بار پڑھیں۔ یہ عمل صرف خاتون کرے۔
3۔اٹھتے بیٹھتے بہت ہی زیادہ کثرت سے سارا دن سورۂ کوثر پڑھیں‘ لاکھوں کی تعداد میں 9 ماہ میں پڑھیں۔ یہ عمل دونوں میاں بیوی کریں۔ اس عمل کی سب کو خصوصی اجازت ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 015 reviews.