Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کےسفرنامے

ماہنامہ عبقری - جولائی 2015ء

قارئین! عبقری اور حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے چاہنے والوں کے بے پناہ اصرار‘ رزق روحانی کے متلاشی‘ خواتین و حضرات کے سینکڑوں خطوط اور ٹیلیفون کالز کے تانتے بندھے رہنے کی وجہ سے‘ باوجود ہزار ہا مصروفیات کے‘ اعمال نبویﷺ کی ترویج اور سنت نبوی ﷺکی نشرو اشاعت کی نیت سے بیرون ممالک کے علاوہ تقریباً ہر ہفتے پاکستان کے کسی نہ کسی شہر میں جاتے ہیں۔پچھلےچار ماہ میں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کے جو سفر ہوئے ان کا مختصر ترین سفر نامہ جاری کیا جارہا ہے۔٭20،21،22 مارچ کو حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم ترکی میںتشریف لے گئے۔ آپ نے وہاں پانچ دن گزارے۔ آپ نے استنبول اورترکی کے تاریخی مقامات کا دورہ کیا۔پھر ترکی کے بڑے شہر عرفا میں حضرت ایوب علیہ الصلوٰۃ والسلام کے اُس غار میں جہاں وہ سات سال مریض رہے وہاں کی زیارت کی پھر اُس چشمے میں جہاں سے غسل کرکے حضرت ایوب علیہ الصلوٰۃ والسلام نے صحت پائی وہاں کی زیارت کی۔ترکی میں حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کا نہایت کامیاب درس ہوا۔ ٭حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم پانچ اپریل بروز اتوار مری تشریف لے گئے جہاں صبح دس بجےمری کی روحانی منزل بھوربن میں آپ کا درس ہوا۔ جہاںحضرات و خواتین کی بڑی تعداد اسلام آباد‘ مری‘ پشاور اور اطراف سے جوق در جوق امڈ آئی۔درس کے بعد آپ نے اسلام آباد میں اخبار نیوز ایجنسی کی یونین کے سربراہوں سے ملاقاتیں اور ان کی ضیافت قبول کی۔ ٭یکم مئی بروز جمعہ حضرت حکیم صاحب درس دینے گوجرانوالہ قلعہ میان سنگھ سے ایک کلومیٹر آگے کھبیکے گاؤں میں تشریف لے گئے‘ جہاں آس پاس کے گاؤں سمیت گوجرانوالہ کی کثیرتعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بڑی تعداد میں لوگوں نے آپ کادرس سنا اور خوب فیضیاب ہوئے۔ ٭حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم 10 مئی بروز اتوار صبح گیارہ بجے ہربنس پورہ لاہور مولانا عبدالرشید مجاہد آبادی صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان کے فیوض و برکات سے مستفید ہوئے۔٭حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم 10 مئی بروز اتوار بعد نماز عصر شیخ الحدیث مولانا عبدالقیوم نیازی صاحب شیرا کوٹ لاہور کی دعوت پر ختم بخاری شریف میںشامل ہوئے۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 995 reviews.