Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سورۂ توبہ کی آخری2 آیات کا کمال

ماہنامہ عبقری - جولائی 2015ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بیٹی جو چار سال پہلے وفات پاگئی تھی‘ وہ نما زروزے کی پابند تھی اور سورۂ توبہ کی آخری دو آیات بہت زیادہ پڑھتی تھی اور مجھے بھی اکثر کہتی تھی کہ امی جان! آپ بھی سورۂ توبہ کی آخری دو آیات زیادہ سے زیادہ پڑھا کریں۔گزشتہ چار سالوں میں وہ مجھے خواب میں کبھی نظر نہ آئی۔ ابھی کچھ دن پہلے مجھے خواب میں ملی تو خواب کچھ اس طرح تھا کہ:۔
میں خواب دیکھتی ہوں کہ میرے سامنے میری بیٹی بیٹھی ہے اور میں اس سے پوچھتی ہوں(ص) تم کہاں چلی گئی ہو اور کہاں رہتی ہو؟ تو میری بیٹی کہتی ہے کہ امی جان میں حضور نبی کریم ﷺ کے پاس رہتی ہوں۔ ایک دن مجھے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ اور ایک دن حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ ملنے کیلئے آتے ہیں اور مزید دیکھتی ہوں کہ میرے بائیں طرف میرا بیٹا کھڑا ہے اور وہ کہتا ہے کہ آپ نہیں پتا یہ سورۂ توبہ کی آخری دو آیات بہت پڑھتی تھی اس لیے اس کو یہ درجہ ملا ہے‘ اور پھر میری آنکھ کھل جاتی ہے۔ قارئین! میری آپ سب سے التجا ہے کہ سورۂ توبہ کی آخری آیات زیادہ سے زیادہ پڑھا کریں اور مجھ گنہگار کو بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ (ع،قصور)۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 825 reviews.