Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین لائےانوکھے اور آزمودہ ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - مئی 2015ء

قارئین نے بار بار آزمایا پھر عبقری کیلئے سینے کے راز کھولے اور لاکھوں لوگوں کی خدمت کیلئے آپ کی نذر میں

بواسیر سے نجات کا حیران کن آسان ٹوٹکہ
کافی عرصہ پہلے کی بات ہے کہ حویلیاں میں ایک حکیم صاحب کے بارے میں مشہور تھا کہ بڑے نیک آدمی ہیں۔ بواسیر کی دوائی مفت دیتے ہیں۔ میرے کولیگ ایک دفعہ گئے‘ مفت دوائی لے آئے۔ ہفتہ بعد پھر جانا پڑا‘ اس زمانہ میں چارآنہ کرایہ یکطرفہ ہوتا تھا۔ مجھے تو بیماری نہ تھی مگر نسخہ حاصل کرنے کی سخت بیماری تھی‘ ایک دن میں ساتھ چل پڑا۔ حکیم صاحب اُس زمانہ میں جوان العمر تھے۔ بہت نورانی چہرہ تھا۔ دوسرے مریضوں کے ساتھ میں بھی بیٹھ گیا۔ میرے سامنے کئی مریضوں کو انہوں نے دوائی کے بجائے چندجڑی بوٹیاں لکھ کر دے دیں کہ یہ کوٹ کر اس طرح کھاؤ۔ پرہیز بھی بتادیا۔ ساتھ کہتے تھے کہ خود بناؤ گے تو لاگت کم آئے گی اور آئندہ کسی دوسرے کے کام میں بھی یہ نسخہ آجائے گا۔ میرا نمبر جب آیا تو کہا جناب جب آپ فارغ ہوجائیں گے تو پھر بات کروں گا‘ مجھے ڈر بھی تھا کہ میری ان سے پہلی ملاقات ہورہی ہے۔ مجھے کہاں نسخہ بتاتے ہیں۔ چند منٹ بعد وہ فارغ ہوئے۔ میں نے اپنا تعارف کرایا اور عرض کی کہ مجھے نسخے حاصل کرنے کی بیماری ہے۔ بواسیر کا نسخہ اگربتادیں تو بڑی نیکی ہوگی۔ مجھے خود تکلیف نہیں ہے مگر کسی کو ہوجاتی ہےتو بجائے کسی حکیم کے خود ہی علاج اگر کردوں تو کتنا اچھا ہوگا۔ انہوں نے بغیر کچھ پوچھے ہی بتادیا کہ دریک کے تخم جن کی گٹھلیاں سخت نہ ہوں۔ یعنی کچا پھل توڑ کر سایہ میں خشک کرلیں اور باریک پیس کر دو دو گرام کی پڑیاں بنالیں۔ صبح و شام پانی سے کھالیں۔ بہترہے کہ دوائی ہر کسی کو مفت دیں۔ اللہ راضی ہوگا‘ میرے شوق کی بھی انہوں نے تعریف کی۔ بہت سی کتابیں بھی میں نے اُن سے طلب کیں انہوں نے مفت دیں۔ مرحوم بہت ہی خداپرست اور توحید پرست انسان تھے۔
دل کے درد کا نبویؐ علاج:طب نبوی ﷺکی ایک کتاب میں ، میںنے اس طرح پڑھا تھا کہ دل کے دورہ کیلئے نبی کریم ﷺ نے کھجور اور اس کی گٹھلیوں کا سفوف بنایا اور وہ استعمال کرنے کو کہا۔ اس کے علاوہ ایک جگہ میں نے پڑھا کہ کھجور کی گٹھلی جس کو ہم ہڑیک کہتے ہیں آگ پر جلا کر اُسی کھجور میں لنگری میں کوٹ کر مریض کو کھلائیں۔

(نصیراحمد‘ ایبٹ آباد)
آنکھوں کی الرجی کا روحانی علاج
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میں ماہنامہ عبقری کا ایک سال سے زائد عرصہ کا قاری ہوں‘ اس ماہنامہ کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے‘ یہ صدقہ جاریہ ہے۔ آپ اور آپ کے ساتھی حضرات‘ رسالہ کے قارئین اس ماہنامہ کے ذریعے دکھی انسانیت کی جس طرح خدمت کررہے ہیں وہ لاجواب ہے۔ محترم حکیم صاحب !اللہ تعالیٰ آپ کی‘ آپ کے ساتھیوں کی‘ ماہنامہ کے قارئین کی عمر میں برکت دے۔ اس ماہنامہ کو دن رات ترقی دے۔ محترم حکیم صاحب! میں نےاس ماہنامہ کے ذریعے بہت سے قارئین کے مسائل حل ہوتے دیکھے۔ میرا بھی ایک دیرینہ مسئلہ چند سال پہلے حل ہوا ‘ میں یہ روحانی ٹوٹکہ قارئین کی خدمت میںہدیہ کررہا ہوں:۔مجھے 14 سال کی عمر میں آنکھوں کی الرجی کا مسئلہ ہوا‘ ہروقت آنکھوں میں خارش رہتی تھی۔بہت سی ادویات استعمال کیں لیکن افاقہ نہ ہوا‘ آنکھوں کے سپیشلسٹ کو چیک کروایا لیکن کچھ فرق نہ پڑا۔ اللہ تعالیٰ نے مجھ پر خاص رحم کیا‘ مجھے اس آیت کے پڑھنے کی وجہ سے شفاء ملی فَکَشَفْنَا عَنْکَ غِطَآءَکَ فَبَصَرُکَ الْیَوْمَ حَدِیْدٌ ﴿قٓ۲۲﴾ ۔ اس آیت کے کثرت سے پڑھنے کی وجہ سے نظر بھی تیز ہوتی ہے‘ بس شرط یہ ہے یقین پختہ ہو۔ پانچ وقت کی نماز پڑھیں‘ ہر فرض کے بعدکم ازکم تین مرتبہ پڑھیں۔ اس آیت کو اٹھتے بیٹھتے چلتےپھرتے پڑھیں‘ اس کے علاوہ وضو کے بعد آنکھوں میں تازہ پانی کے چھینٹیں ماریں۔ (بلال آصف‘ منڈی بہاؤالدین)۔
ہیپاٹائٹس بی، سی کیلئے آزمودہ نسخہ
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ کی عزت‘ توقیر میں اور زیادہ اضافہ کرے اور ’’اللہ تعالیٰ عرش کے رنگ لگائے‘‘ یہ دعا میری والدہ محترمہ اکثر دیا کرتی تھیں۔ پیشے کے لحاظ سے ہومیوپیتھک ڈاکٹر ہوں۔ جب سے آپ کے درس میں شرکت کررہا ہوں روحانی طور پر بہت مطمئن ہوں۔ میرے پاس ہیپاٹائٹس بی سی کا ایک بڑا ہی کامیاب نسخہ ہے جو کہ عبقری قارئین کی نذر کرتا ہوں۔
ھوالشافی: روزانہ صبح نہار منہ دس قطرے Nat Sulph 200 دن میں صرف ایک بار۔
درج ذیل ہر دوا کے سات سات قطرے تھوڑے پانی میں روزانہ رات سوتے وقت دن میں صرف ایک بار۔ Cardus Mar 200۔ Chelidenium 200۔ Ceanothus 200۔ہیپاٹائٹس کیلئے بہت ہی کامیاب ہے‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ الحمدللہ! بے شمار مریضوں نے اس ٹوٹکے سے شفاء پائی ہے۔(ج،ر)
میرے آزمائے کچھ نسخہ جات
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!تمام بہن بھائیوں کی خدمت میں کچھ نسخہ جات پیش کرنے جارہا ہوں۔ آپ اور قارئین عبقری قبول فرما کر مشکور فرمائیں۔ شکریہ!
دانتوں پر سے کیڑا ختم کیجئے
ھوالشافی: اگر دانتوں پر کیڑاجم گیا ہو تو مندرجہ ذیل نسخہ پر عمل کریں۔ گنا یا انگوری سرکہ دوتولے پھٹکڑی کے پھول ایک تولہ‘ تین ماشے کالی مرچ(پسی ہوئی)‘ دو تولے شہد میں ملالیں اور اس کا پیسٹ بنالیں۔ اس پیسٹ کودن میں تین چار بار مسوڑھوں پر ملیں اور پانی گرائیں‘ چند ہی دنوں میں دانتوں پر سے کیڑا اُتر جائے گا اور دانت موتیوں کی طرح چمکنے لگیں گے یہ نسخہ ماسخورہ اور پائیوریا کے علاج کیلئے بھی مفید ہے۔
مرگی کارنگ و روشنی سے علاج
ھوالشافی: جس شخص کو مرض مرگی لاحق ہو اس کیلئے چاہیے کہ صبح و شام آسمانی رنگ کا پانی پلایا جائے۔ اس کے علاوہ سر پر آسمانی رنگ کی شعاعیں ڈالی جائیں۔ یہ علاج ایک لمبے عرصے تک جاری رکھنا چاہیے جب تک اس مرض سے مکمل آرام نہیں آجاتا۔ اس علاج کے فوائد جلد ظاہر ہونا شروع ہوجائیں گے۔
گنجے پن کا رنگ وروشنی سے علاج
ھوالشافی: گنجے پن کو عموماً لاعلاج سمجھا جاتا ہے لیکن سمجھنا چاہیے کہ جو شخص پیدائشی طور پر گنجا ہو اُس کا تو علاج ممکن نہیں لیکن ایک شخص جو خوبصورت بال لے کر پیدا ہوا اور بعد میں کسی بیماری کی وجہ سے اُس کے بال جھڑ گئے ہوں تو اس کا علاج ممکن ہے۔اس کے علاج کیلئے نیلے رنگ کی شعاعوں کے پانی سے سر کو دن میں دو دفعہ دھونا چاہیے۔ خالص گری کا تیل نیلے رنگ کی بوتل میں بیس دن کیلئے دھوپ میں رکھ دیں۔ پھر اس کی ہلکی مالش صبح اور رات کو سونے سے بیشتر سر پر کریں اور نیلے رنگ کی شعاعیں صبح وشام چند منٹوں کیلئے سر پر ڈالیں۔ انشاء اللہ بال اگنا شروع ہوجائیں گے۔
گنجے پن کے بہترین نسخہ جات
ھوالشافی: گنجے پن کے علاج کیلئے چاہیے کہ پیاز کا رس لیں اس کے ہموزن شہد اس میں ملالیں اور سر کے گنج کی جگہ ملیں۔ ایک دو ہفتہ متواتر یہ عمل جاری رکھیں۔ بال اگنا شروع ہوجائیں گے۔ اس کے علاوہ گرتے بال گرنا بند ہوجائیں گے۔ھوالشافی: مولی کا رس روزانہ گنج پر رگڑتے رہیں اس سے بال اگنا شروع ہوجائیں گے۔ھوالشافی: سر کے بال نرم وملائم کرنے اور سرپر بال اگانے کیلئے چقندر کے پتوں کو مہندی کے پتوں کے ہمراہ پیس کر سر پر لیپ کریں۔ سر کے بال اگنے لگیں گے اور بال نرم و ملائم ہوجائیں گے۔
یرقان کے نسخہ جات
ھوالشافی: یرقان کے علاج کیلئے گاجریں مفید ثابت ہوئی ہیں‘ گاجروں کا رس نکال لیں۔ اس میں مصری ملا کر گرمیوں میں ایک گلاس روزانہ پیتے رہیں۔ اس سے یرقان سے نجات مل جائے گی۔ھوالشافی: مولی کے پتوں کا رس نکال لیں اور اس میں مصری ملا کر یرقان کے مریض کو دن میں تین مرتبہ دو دو چھٹانک پلاتے رہیں۔ یرقان کے مرض سے افاقہ ہوگا۔ھوالشافی: مولی کا رس دو تولہ لیں‘ اس میں کباب چینی باریک شدہ ساڑھے چار ماشے شامل کرلیں۔ روزانہ ایک ہفتہ تک مسلسل کھائیں۔ مرض یرقان کیلئے بہت فائدہ مند ہے۔
میرے آزمودہ روحانی ٹوٹکے
محترم حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس کچھ روحانی ٹوٹکے ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں:۔
اسم اعظم کا عمل پھولے ہوئے گلے کیلئے
نوعمر لڑکیوں کو یہ مرض اکثر ہوجاتا ہے‘ گلا پھول جاتا ہے جس کی وجہ سے صورت بدنما ہوجاتی ہے۔ گلے پھولنے کیلئے خاص عمل

سَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ ﴿یٰسین۵۸﴾ مع بِسْمِ اللہ کے ساتھ لکھ کر گلے میں باندھنے سےگلے کی تمام بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔ پھولا ہوا گلا بھی ٹھیک ہوجاتا ہے۔ گیارہ دفعہ کاغذ پر لکھ کر تعویذ بنالیں۔
خواب میں انکشاف کیلئے
اگر کتان کے کپڑے میں 123 مرتبہ یااللہ لکھ کر سرہانے رکھ کر سوجائیں اور سونے سے پہلے دعا کریں یااللہ! فلاں امر مشتبہ جس کا تحقیق حال کرنا منظور ہے مجھ کو خواب میں معلوم ہوجائے۔ لیٹے ہوئے اللہ اللہ کرتے سوجائیں۔ انشاء اللہ معلوم ہوجائے گا۔
مثانے اور پتے کی پتھری کا روحانی ٹوٹکہ
اگر کسی آدمی کے مثانے یاپتے کے اندر پتھری ہے تو آپ کسی اللہ والے نیک آدمی سے لا الہ الا اللہ 73 مرتبہ سادہ کاغذ پر لکھ کرپانی سے دھوکر اس پانی کو پینےسے پتھری ریزہ ریزہ ہوکر نکل جائے گی اور ایک سو ایک مرتبہ لا الہ الا اللہ کا روزانہ ورد کرتے رہیں۔
بدکلام بیوی کو راہ راست پر لانے کا عمل
اگرکسی شخص کی بیوی بہت زیادہ بدکلام ہو یا بدکار ہو تو اس شخص کو چاہیے کہ ہر نماز کے بعد 77 مرتبہ یَاحَسِیْبُ یَاذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامْ پڑھ کر بیوی کی طرف منہ کرکے پھونک مارے اور اللہ تعالیٰ کی قدرت کا کرشمہ دیکھے۔شرط: پانچ وقت نماز ضروری‘ نظروں کی حفاظت ضروری‘ جھوٹ سے پرہیز‘ حلال لقمہ کا اہتمام ضروری پھر کمال دیکھئے۔
مستجاب الدعوات بننے کا عمل
جو شخص یَامَالِکُ یَامَلِکُ یَارَحْمٰنُ یَارَحِیْمُ میں سے کسی ایک کو آٹھ ہزار ایک سو (8100)مرتبہ پڑھ کر دعا کرے گا‘ جو بھی دعا مانگے گا انشاء اللہ پوری ہوگی۔

(محمد زاہد جاوید‘ ٹبہ سلطانپور)
آنکھوں سے مستور رہنے کا عمل
عبقری کے قارئین کیلئے ایک عمل حاضر خدمت ہے:۔
حضرت کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ فرماتے ہیں کہ جب نبی اکرم ﷺ مشرکین کی آنکھوں سے مستور(چھپنا) چاہتے تو قرآن کریم کی تین آیتیں پڑھ لیتے تھے‘ اس کے اثر سے کفار آپ ﷺ کو دیکھ نہ سکتے تھے۔آیتیں یہ ہیں:۔
اِنَّا جَعَلْنَا عَلٰی قُلُوْبِہِمْ اَکِنَّۃً اَنْ یَّفْقَہُوْہُ وَ فِیْ اٰذَانِہِمْ وَ قْرًا (کہف 57) اُولٰٓئِکَ الَّذِیْنَ طَبَعَ اللہُ عَلٰی قُلُوْبِہِمْ وَ سَمْعِہِمْ وَ اَبْصٰرِہِمْ(نحل 108)
اَفَرَءَیْتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰـہَہٗ ہَوٰىہُ وَ اَضَلَّہُ اللہُ عَلٰی عِلْمٍ وَّ خَتَمَ عَلٰی سَمْعِہٖ وَ قَلْبِہٖ وَ جَعَلَ عَلٰی بَصَرِہٖ غِشٰوَۃً(الجاثیۃ23)
ان آیات کو متعدد حضرات نےبہت بااثر پایا:۔
حضرت کعب امام شعبی، امام قرطبی فرماتے ہیں کہ ان تینوں آیتوں کے ساتھ یٰسین اول سے فھم لایبصرون تک بھی پڑھیں تو بے شک دشمنوں پر مٹی پھینکتے ہوئے نکلیں کسی کو خبر بھی نہ ہوگی۔ (تفسیر معارف القرآن، ص480،جلد5
بظاہر آیتوں کی تعداد ایک ایک مرتبہ پڑھنا معلوم ہوتی ہے لیکن وہ نبیﷺ اور صحابہ اکرام رضوان اللہ علیہم اجمعین تھے ان کے قلوب اور زبانیں پاک تھیں۔ ہماری زبانوں پر غیبت‘ جھوٹ‘ بہتان‘ فضول گوئی کی غلاظت کی تہہ جمی ہوئی ہے اس لیے تعداد کی کثرت کرکے پہلےزبانوں اور قلوب کو پاک کریں۔ ( محمدرفیق‘ کوٹ ادو)۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 711 reviews.