Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ۤۤۤاب کا خواب اور روشن تعبیر

ماہنامہ عبقری - مئی 2015ء

خوفناک خواب
خواب: یہ دونوں خواب میں نے ایک ہی رات میں دو تین منٹ کے وقفہ سے دیکھے۔ پہلا خواب: کچھ صحیح یاد نہیں مگر خوفناک خواب تھا‘ میں بہت ڈری ہوئی تھی۔ کچھ لوگ سامنے تھے جو انگلیوں کے اشارے سے خود کو گولی مار لیتے ہیں۔ کسی چیز سے ڈر کر جو میرے پیچھے ہوتی ہے اور شاید مر بھی جاتے ہیں۔ آنکھ کھلنے پر دوبارہ سوئی تو دیکھا کہ جیسے منہ دھونے کا واش بیسن ہوتا ہے اس میٹریل کے دو ٹکڑےہیں جو نیکر کی طرح کے ہیں۔ سفید رنگ میں‘ مجھے لگتا ہے یا کوئی کہتا ہے کہ ان کو اپنے بدن سے لگالو تم پر پیشاب کے چھینٹےنہیں پڑیں گے (جیسے سفید ماربل کے سانچے بنے ہوتے ہیں)اس قدر ڈری ہوتی ہوں کہ ان سفید رنگ کے ماربل نما ٹکڑوں کو ہاتھ تک نہیں لگتا۔

(ص، میرپور خاص )
تعبیر: آپ کو خواب میں تنبیہہ کی گئی ہے کہ اپنے آپ کو گناہوں سے بچانے کی فکر کریں ورنہ کسی مہلک مرض میں مبتلا ہونے کا اندیشہ ہے۔ آپ نماز پنج وقتہ کی پابندی کریں اور صبح وشام کم از کم ایک ایک تسبیح استغفار کی پڑھ لیاکریں۔ یہ معمول بنالیں۔ انشاء اللہ حفاظت رہے گی۔
اہم کام میں ناکامی
خواب: میں نے دیکھا کہ میں، ابو اور میری ایک سہیلی گاؤں جارہے ہیں۔ا یک شخص بس میں سیاہ رنگ کا سوٹ بیچنے کیلئے آتا ہے جس پر بڑے بڑے ہر رنگ کے نگینے لگے ہوئے ہیں۔ میں ابو سے وہ سوٹ دلانے کیلئے کہتی ہوں۔ وہ کہتے ہیں کہ یہ لے لوگی تو پھرعید پر دوبارہ مانگو گی (حقیقت میں وہ ایسے نہیں ہیں) میں کہتی ہوں کہ عید پر نہیں لوں گی مگر وہ نہیں لے کر دیتے اور وہ سوٹ میری دوست خرید لیتی ہے۔ گاؤں پہنچ کر میں ان سےناراض ہوتی ہوں۔ (صائمہ‘ فیصل آباد)۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کا اندیشہ ہے کہ آپ کو کسی اہم کام میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن اگر نیک اعمال کے ساتھ اللہ پاک سے رجوع کیا تو ممکن ہے کہ یہ ناکامی کسی اچھی کامیابی کا پیش خیمہ بن جائے۔ آپ ہر نماز کے بعد یَابَدِیْعُ اکیس بار پڑھ کر دعاکرلیاکریں۔
خوبصورت لہنگا اور زیور
خواب: میں نے دیکھا میری شادی ہورہی ہے اور میں نے مالٹے رنگ کا خوبصورت لہنگا اور زیور پہنا ہوا ہے۔ ابو میری شادی سادگی کے ساتھ میری پھوپھی کے بیٹے سے کردیتے ہیں، جس پر وقتی طور پر مجھے خوشی ہوتی ہے۔ میں سب لوگوں سے خوش ہوکر ملتی ہوں۔ اس طرح چلتے چلتے اور لوگوں سے ملتے ملتے شام ڈھلنے لگتی ہے۔ پھر میں دلہن بنی ہوئی ایک خوبصورت گھر کے سامنے بنے باغ کے باہر بنچ پر بیٹھ کررونے لگتی ہوں۔ (یہ بتاتی چلوں کہ میری پھپھو کا بیٹا پہلے ہی سے میری خالہ کی بیٹی سے شادی کرچکا ہے اور ان کے ہاں ایک بیٹی بھی ہے)۔(انیلا سعدیہ)۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق کچھ ذہنی الجھنیں اور گھریلو پریشانیاں آپ کو لاحق ہیں‘ نیز آپ کے کاموں میں نظر کی وجہ سے رکاوٹیں پیدا ہورہی ہیں۔ آپ پنج وقتہ فرض نماز کے بعد روزانہ اکیس مرتبہ سورۂ فاتحہ بمعہ تسمیہ پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں اور کچھ گوشت بطور صدقہ بلی یا چیل کوؤں کو کھلا دیں۔ بہتر رشتہ کیلئے جمعہ کے دن عصر کی نماز کے بعد ایک بار سورۂ احزاب اور 70 بار آیۃ الکرسی پڑھ کر دعا کرلیا کریں۔
اولاد کا سلسلہ شروع
خواب: میں نے دیکھا کہ میرے سسر جن کو فوت ہوئے تقریباً پانچ سال کا عرصہ ہوگیا ہے‘ وہ سکول میں میرے پاس آتے ہیں۔(میں سکول میں ملازمت کرتی تھی اب چھوڑ دی ہے) میں ٹیچرز کی میٹنگ اٹینڈ کررہی ہوں اور انہوں نے ہاتھ میں ایک بڑا صاف ستھرا اور تازہ کدو پکڑا ہوا ہے۔ کدو کی ایک ڈنڈی سے دو ڈنڈیاں نکل رہی ہیں۔ وہ مجھے کدو دے کر کہتے ہیں کہ اس کو گھر لے جاؤ لیکن میں کہتی ہوں کہ میں تو مصروف ہوں‘ آپ خود گھر چھوڑ آئیں لیکن وہ کدو کو میز پر رکھ کر چلے جاتے ہیں۔ اس خواب کے بعد بڑی بیٹی کو امید بندھی لیکن کچھ دن بعد وہ بیمار ہوگئی۔ (کرن‘ لاہور)۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق اس بات کی امید ہے کہ انشاء اللہ آپ کے بچوں کے ہاں اولاد کا سلسلہ شروع ہوجائے گا اور جو وجہ سے رکاوٹیں ہیں وہ جلد دور ہوں گی۔ ہر نماز کے بعد اکیس بار یَاخَالِقُ یَامُصَوِّرُ پڑھ کردعا کرلیا کریں۔
سرخ گلاب کا پھول
خواب: میری بڑی بہن کا رشتہ آیا تھا۔ ہماری دور کی ایک چچی نے رشتے کا کہا تھا جس کے لیے میں نے استخارہ کیا کہ یہ رشتہ میری بہن کیلئے کیسا ہے‘ تو میں نے خواب کچھ اس طرح سے دیکھا کہ میں پھپھو کے گھر میں داخل ہوتی ہوں‘ جس کمرے میں جاتی ہوں تو وہاں گملے میں ایک بہت بڑا سرخ گلاب کا پھول ہوتا ہے جو تازہ تازہ کھلا ہوتا ہے، اس کی خوشبو سے پورا گھر مہک اٹھتا ہے۔ میں کہتی ہوں کہ پھپھو یہ پھول کون لایا ہے‘ کتنا خوبصورت اور تازہ پھول ہے۔ پھپھو کہتی ہیں کہ یہ چاچی دے کر گئی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اگریہ پھول پسند آئے تو رکھ لواگر نہ آئے تو واپس کردینا۔ میں ان سے کہتی ہوں کہ ہم یہ پھول واپس نہیں کریں گے۔ یہ تو بہت خوبصورت اور تازہ پھول ہے۔(س،م۔پشاور)۔
تعبیر: آپ کے خواب کے مطابق جو استخارہ آپ نے کیا ہے اس میں انشاء اللہ بہت بہتری ہو گی اور یہ رشتہ بہت بہتر رہے گا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 688 reviews.