Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

درود شریف سے روحانی سکون

ماہنامہ عبقری - جنوری 2015ء

 محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرے شوہر کو ان کی نوکری سے جواب ہوا تھا‘ دو راتوں سے سوئے نہ تھے‘ان کی طبیعت کافی خراب تھی‘ میں تہجد کے وقت اٹھی‘ کہنے لگے مجھے بہت بے چینی اور گھبراہٹ ہورہی ہے‘ میں نےکچھ دوائی دی اور نماز پڑھ کر درود پاک پڑھنا شروع کیا‘ میں ہزار کے قریب پہنچی تھی کہ مجھے ایک گرج دار آواز آئی جیسے غصے سے کسی نےر وکنے کی کوشش کی ہو‘ میں ڈر کر اور تیز ہوگئی‘ میرے شوہر کہنے لگے مجھے بڑا سکون ملنا شروع ہوگیا ہے اور پڑھو۔ میں نے کہا آپ میرے ساتھ بیٹھ جائیں اور آپ بھی پڑھیں۔ انہوں نے بھی پڑھنا شروع کردیا‘ پھر سکون سےسوگئے‘ اُٹھے تو کہنے لگے جب تم درود پاک پڑھ رہی تھی تو بے چینی زور سے ہوئی اورپھر کم ہونا شروع ہوگئی جیسے جیسے پڑھتی جاتی مجھے سکون آتا جاتا‘ پھر نیند آگئی۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 135 reviews.