Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سینوں کے راز - اسپیشل ایڈیشن حصہ 11

ماہنامہ عبقری - جنوری 2015ء

گردہ کی پتھری کیلئے: چاروں مغز اور بکھڑا ہموزن کا سفوف بنائیں‘ خوراک: ایک ماشہ صبح وشام ہمراہ آب تازہ یا کچی لسی‘ گرم چیزوں سے پرہیز اور لسی پانی زیادہ پئیں۔

پتھری کیلئے: سنگدانہ دیسی مرغ اس میں برابر دیسی نمک ڈالیں اور سفوف بنائیں۔ خوراک: ایک یا دو ککھ ہمراہ تازہ پانی۔

بواسیر خونی و بادی: رسونت انڈیا ایک پاؤ‘ مولی کےایک کلو پانی میں بھگوئیں‘ جب یہ پانی میں گل جائے تو پھر تین چھٹانک نمولی نیم اور تین چھٹانک نمولی بکائن دیسی پسی ہوئی اس میں ملالیں اور اس کا پیڑا بنا کر سفید چنے کے برابر گولیاں بنائیں پھر صبح و شام ایک ایک گولی سات یوم تک استعمال کریں۔ انشاء اللہ تعالیٰ فائدہ ہوگا۔

درد‘ دانت: کافور ایک تولہ‘ ست پودینہ ایک تولہ‘ دونوں کو ملائیں اور دو تولے کڑوا تیل ملائیں‘ روئی کا پھنبہ درد والی جگہ پر رکھیں۔

پوشیدہ امراض:اگرحیض درد کیساتھ تھوڑا تھوڑا رک رک کرآئے‘ سفیدے کے چار‘ پانچ پتے دودھ میں ابال کر پی لیں۔ اگر ہوسکے تو کچھ کھا بھی لے‘ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔

دردکمر‘ درد ریح‘ جوڑوں کا درد: پھول مدار سایہ میں خشک کرے اور ہموزن فلفل سیاہ ڈال کر سفوف بنائیں اور بذریعہ شہد چنے کے برابر گولیاں بنائیں اور موسم سرما میں ایک ہفتہ تک شب کو دو گولیاں استعمال کریں اور یہ گولیاں دودھ کے ساتھ کھائیں اگر درد تھوڑا ہو تو ایک گولی کھائیں۔

زیادتی حیض: سفید موصلی ایک تولہ‘ سفید پاٹھا ایک تولہ‘ چھلکا اسپغول ایک تولہ‘ مصری ایک چھٹانک سب کوکوٹ لیں ‘ دن میں تین بار ایک چمچ انشاء اللہ نفع ہوگا۔

مردانہ قوت: پٹھوں کی طاقت‘ معدہ اورجگر کی اصلاح کیلئے‘ چہرہ کے داغ دھبے ختم‘ حاملہ اور حمل کیلئے مفید‘ ھوالشافی: گوند کتیرا دو تولے‘ مربہ سیب ایک پاؤ‘ مربہ ہڑیڑ ایک پاؤ‘  گلقند ایک پاؤ‘ مربہ گاجر ایک پاؤ‘ مربہ آملہ ایک پاؤ‘ مربہ بہی  ایک پاؤ‘ مربہ تمہ ایک پاؤ‘ مغز بادام ایک پاؤ‘ خشخاش پانچ تولے‘ چاروں مغز پانچ تولے‘ طباشیر نقرہ ایک تولہ‘ الائچی خورد ایک تولہ۔ چھلکا اسپغول دو تولے‘ مربہ جات کو دھو کر صاف کرکے یکجان کرلیں۔ یعنی رگڑائی کرلیں اور باقی دوائیں اس میں ملالیں۔ خوراک: سوتےو قت دو چمچ ہمراہ دودھ ۔

برائے گنٹھیا: سرسوں کا تیل ایک پاؤ‘ جڑمدار آدھا پاؤ‘ لونگ پچاس عدد‘ جڑمدار کو پانی سے صاف کرکے چھوٹا چھوٹا کرلیں‘ پھر تیل میں دونوں چیزیں ڈالیں‘ جب یہ جل جائیں تو باہر پھینک دیں اور تیل کو محفوظ کرلیں۔ مریض پانچ یوم تک رات کو مالش کرے‘ مالش کرکے اوپر شاپر رکھ کر گرم کپڑے سے باندھ دے اور مالش کمرے میں کرے تاکہ ہوا نہ لگے اور صبح گرم پانی سے دھولے اور ایک گھنٹہ تک ہوا سے بچے۔ انشاء اللہ شفاء ہوگی۔

ہرمصیبت و نقصان سے حفاظت

(محمد عاشق حسین‘ کراچی)

 بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْ ءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَاءِ وَھُوَالسَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔

جو شخص اس دعا کو تین مرتبہ پڑھ لے تو کوئی اس کو نقصان نہیں پہنچائے گا اور ابوداؤد کی روایت میں ہے کہ اس کو ناگہانی مصیبت نہیں پہنچے گی‘ بندہ اس دعا کے اپنے مشاہدات تحریر کرتا ہے‘ سب سے پہلے اپنے واقعات اس کے بعد دیگر احباب کے تحریر کروں گا۔ الحمدللہ! ایک عرصہ سے بندہ یہ دعا پڑھتا آرہا ہے اور الحمدللہ بڑے بڑے حادثات سے بچتا ہوا آرہا ہوں‘ ہاں اگر یہ دعا بھول گیا اور پڑھ نہ سکا تو الگ بات ہے کہ کسی نقصان سے دوچار ہوا ہوں جیسے دوبار میں نے یہ دعا نہیں پڑھی تو دونوں بار میری جیب کٹ گئی اور میں اچھی خاصی رقم سے محروم ہوگیا۔ بہرحال یہ بات ایک سوایک فیصد یقینی ہے اگر ہم اسے پابندی‘ مستقل مزاجی اور کامل یقین‘ کامل توجہ سے پڑھ لیں تو ہرقسم کے نقصان اور تکلیف سے بچ سکتے ہیں تو لیجئے حاضر خدمت ہیں‘ اس دعا کے چند کراماتی اور حیرت انگیز واقعات پڑھیے‘ عمل کیجئے اور دعا دیجئے۔

میرےا ٓبائی شہر کنڈیارو میں جس محلے میں ‘ میں رہتا تھا ‘ اس محلے کی گلیاں انتہائی تنگ ہیں‘ قریب ہی کے محلے میں بھینسوں کا باڑہ ہے اور یہ بھینسیں صبح و شام چرنے کیلئے اس محلے کی گلیوں سے گزر کر جاتی ہیں صبح و شام جس وقت بھینسوں کے گزرنے کا وقت ہوتا تھا‘ محلے دار اپنے بچوں پر نظر رکھتے تھے کہ اس وقت کوئی بچہ گلی میں نہ چلا جائے اور سخت تاکید کرتے تھے کہ اس وقت بھینسوں کے آنے کا وقت ہورہا ہے باہر نہیں جانا۔ بہرحال آج سے تقریباً 15 سے 16 سال پہلے میں کسی ضروری کام سے گھر سے نکلاچند قدم آگے نکلا تھا کہ دوسری گلی کے کونے سے ایک بھینس برآمد ہوئی‘ مجھے جلدی تھی‘ میں نے سوچا اگر یہاں رک گیا تو بھینس گزرنے میں ایک وقت لگا دے گی اس سےپہلے کہ بھینسوں کی قطار لگ جائے تو سائیڈ سے نکل جاتا ہوں‘ اسی دوران چار پانچ بھینسیں آچکی تھیں‘ میں نے بالکل تھوڑی سی جگہ دیوار سے لگ کر جلدی جلدی چلنا شروع کردیا‘ گلی کے درمیان میں پہنچا تھا کہ اچانک ایک موٹی تازی بھینس کو پیچھے والی بھینس نے ٹکر ماری اور وہ بھینس یکدم اپنی لائن بدل کر میری لائن میں آگئی اور اس کا موٹا سارا پیٹ میرے دبلے پتلے جسم سے ٹکرایا‘ پیچھے دیوار کے ساتھ لگ کر میں چل رہا تھا‘ ایک لمحے میں یوں لگا جیسے میرا جسم ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا (لیکن الحمدللہ تکلیف بالکل نہیں ہوئی) ایک لمحے مجھے یہ احساس سا ہوا کہ بس اب تیری موت ہے اور زندگی کا ساتھ جسم نے چھوڑ دیا ہے میں نہیں جانتا یہ چند ساعتیں تھیں‘ لمحے تھے یا گھڑیاں تھیں۔۔۔ کیا تھے بس بھینس مجھ سے ٹکڑا کر گزر گئی اور میں اللہ ہی بہتر جانتا ہے کیسے اس وقت سے نکلا اور جلدی جلدی گلی عبور کرگیا‘ گلی سے باہر آتےہی میں نے اپنے سینے اور پیٹ کہاں سے پھٹا ہے‘ ہڈیاں کتنی ٹوٹی ہیں‘ کیونکہ بعض اوقات جسم گرم ہونے کی وجہ سے درد کا احساس ختم ہوجاتا ہے‘ جب جسم نارمل ہوتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ کیا کچھ ہوا لیکن الحمدللہ! جسم پر نہ اگلے والے حصے پر کوئی خراش تک آئی نہ ہی کمر پیچھے دیوار کے ساتھ لگنے پر کوئی چوٹ آئی اور اللہ کے فضل و کرم سے آج تک نہ کبھی سینے میں نہ پیٹ میں‘ نہ ہی کمر میں کوئی درد چبھن ہوئی ہے یہ صرف اور صرف اس دعا کی برکت ہے۔

آج سے چند سال قبل بندےکا راجن پور پنجاب جانا ہوا‘ وہاں سےکوٹ مٹھن مشہور و معروف لاجواب و باکمال صوفی بزرگ خواجہ غلام فرید رحمۃ اللہ علیہ کی مزار پر حاضری کا ارادہ تھا‘ راجن پور بس اسٹاپ سے سوزوکی جاتی ہے اور جب تک سواریوں سے اوپر نیچے تک بھر نہ جائے چلتی نہیں‘ سواریوں کو بھرنے میں تقریباً ایک گھنٹہ لگ جاتا ہے‘ بندے نے دیکھا سوزوکی اندر سے بھر چکی ہے اور چھت بھی اس کی پر ہے میں نے وقت بچانے کیلئے دوسری سواری کاانتظار نہیں کیا اور سوزوکی کی بائیں سائیڈ پر ڈنڈا پکڑ کر کھڑا ہوگیا۔ سوزوکی نے چلتے چلتے رفتارتیز کردی‘ سامنے سے ایک ٹرک آرہا تھا‘ سڑک چونکہ سنگل تھی‘ سوزوکی والے نے ٹرک کو راستہ دینے کیلئے سوزوکی کو سڑک سے نیچے اتارا تو اچانک ایک درخت کی شاخ جو کہ نیچے لٹک رہی تھی دورسے (میں چونکہ سامنے ہی دیکھ رہا تھا) میری آنکھ اور پیشانی سے ٹکرائی‘ آنکھوں کےآگے اندھیرا سا چھا گیا ‘ پھر یوں لگا جیسے میری آنکھ نکل گئی ہو‘ البتہ یہاں بھی اللہ کے فضل و کرم سے تکلیف کا کوئی احساس نہیں ہواا ورنہ میرے ہاتھ سے سوزوکی کا ڈنڈا چھوٹا‘ بس ایک احساس سا ہوا کہ آج آنکھ گئی‘ چند لمحے بعد میں جیسے ہی اپنی اس عجیب کیفیات سے نکل کر اپنی آنکھ کو ہاتھ سے ٹٹول کر دیکھا تو آنکھ الحمدللہ اپنی جگہ موجود تھی‘ ماتھا دیکھا وہ بھی صحیح سلامت تھا‘ پھر میں نے اپنے تسلی کیلئے دوسری آنکھ کو بند کرکے دیکھا‘ الحمدللہ ذرہ برابر چوٹ نہ آئی۔یہ صرف اور صرف میرے اللہ کے فضل و کرم اور اس دعا کی برکت سے ہوا۔

اسی طرح ایک مرتبہ محترم حکیم صاحب دامت برکاتہم سے ملاقات کا شرف حاصل کرنے کیلئے احمد پو رشرقیہ جانا ہوا‘ حکیم صاحب سے اجازت لے کر بندہ حکیم صاحب کے والدین اور دیگر خاندان کے افراد جس قبرستان میں آرام فرما ہیں فاتحہ پڑھنے کیلئے چلا گیا‘ واپسی پر نہ جانے کن خیالوں میں گم واپس آرہا تھا‘ سڑک عبور کرتے ہوئے بالکل برابر سے ایک بس چیختی ہوئی گزری ‘ میں نے چونک کر جو دیکھا تو لوگوں کی چیخ و پکار کی آوازیں آرہی تھیں اور میری طرف ہاتھ اٹھا اٹھا کر اشارے کررہے تھے میری سمجھ میں نہیں آیا کہ کیا ہوا ہے؟ وہ تو وہاں سڑک کے کنارے پر کھڑے لوگوں نے کہا سائیں! جاکر مٹھائی بانٹیں‘ اللہ نے آپ کو بچالیا ہے‘ اللہ کا شکر ادا کریں ورنہ جس طرح بس گزری آپ کا بچنا محال تھا۔میں زیادہ دیر وہاں ٹھہرا ہی نہیں اور جلدی سے آکرمحترم حکیم صاحب دامت برکاتہم کی خدمت یں بیٹھ گیا۔ یہ میرے مالک کا خصوصی کرم اور اس دعا کی کرامت سے ہوا ورنہ میں کہاں تھا اس قابل۔۔۔

اہل خانہ کنڈیارو گئے ہوئے تھے‘ چند دنوں کے قیام کے بعد ان کی واپسی ہوئی‘ بندہ انہیں لینے کے لیے کینٹ اسٹیشن گیا ہوا تھا‘ وہاں سے ہم نے ٹیکسی لی اور اپنے گھر آگرہ تاج کالونی کیلئے روانہ ہوئے‘ منزل پر پہنچنے میں ابھی چند منٹ ہی تھے کہ اچانک ڈرائیور نے زبردست بریک لگائی‘ ایک زبردست جھٹکا لگا‘ سامنے دیکھا تو عین سڑک کے درمیان میں بجلی یا غالباً فون کا کھمباپڑا تھا‘کسی نے اس کے اردگرد اینٹیں لگارکھیں تھیں تاکہ دور سے نظر آجائے لیکن پتہ نہیں کیوں ڈرائیور کو نظر نہ آیا‘ بہرحال اللہ نے اس دعا کی برکت سے حفاظت فرمائی اور ہم ایک بڑے حادثے سے بچ گئے۔

ایسے کئی واقعات ہیں اس دعا کی برکت سے اللہ تبارک و تعالیٰ نے عافیت فرمائی‘ اب اپنے واقعات چھوڑ کر ایک واقعہ  تحریر کرتا ہوں۔

 ایک خاتون کہنے لگی: بھائی گھر میں روزانہ کسی نہ کسی چیز کا نقصان ہوجاتا ہے‘ کبھی کوئی برتن گر کر ٹوٹ گیا‘ کبھی پنکھا خراب ہوگیا تو کبھی واشنگ مشین چلتے چلتے اچانک خراب ہوگئی‘ ایسے ہی کبھی استری جل گئی‘ کل پانی کی موٹرجل گئی‘ آج سلائی والی مشین خراب ہوگئی‘ میں کیا کروں‘ بڑی پریشان ہوں‘ مجھے تو لگتا ہے میرے سسرالی مجھ پر کچھ کروا رہے ہیں‘ میں نے پوچھا کیا؟ کہنے لگی: جادو اور کیا۔۔! ورنہ یوں بھی ہوتاکہ روزانہ ہی کوئی نہ کوئی گھر کی چیز خراب ہوجائے‘ دو چار مہینے میں کوئی چیز خراب ہوگئی توچلو کوئی بات نہیں یہ کیا کہ ہر روز ہی ۔۔۔ میں نے ان سے عرض کی‘ بلاوجہ کی بدگمانیاں اچھی نہیں ہوتیں آپ اعمال کی پابندی کریں اور یہی دعا

بِسْمِ اللہِ الَّذِیْ لَایَضُرُّ مَعَ اسْمِہٖ شَیْ ءٌ فِی الْاَرْضِ وَلَا فِی السَّمَاءِ وَھُوَالسَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ۔ تین تین بار صبح و شام پڑھیں تو بہت ہی اچھی بات ہے۔ انشاء اللہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔ چند ہفتوں کے بعد تشریف لائیں اور بڑی خوشی اورمسرت سے بتایا ان تین ہفتوں تک میرا ایک روپے کا بھی نقصان نہیں ہوا۔ واقعی یہ دعا لاجواب ہے۔ میں نے انہیں سمجھانے کی نیت سے عرض کی کہ آپ تو اپنے سسرال والوں پر شک کررہی تھیں‘ اس ساس پر جس نے بڑے شوق سے بڑی محبت سے بہت کچھ خرچ کرکے اپنے بیٹے کیلئے آپ کا انتخاب کیا جس نے آپ کو پسند کیا‘ اسی کو آپ بدگمانیوں کے تیر سے زخمی کرتی رہیں۔ اب میرا مشورہ یہ ہے کہ آپ اپنی ساس سے معافی مانگیں اور اس کی خدمت کریں۔ پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے اور میں پورے یقین سے کہتا ہوں کہ ایسا کرنے سے آپ کا اب تک جو نقصان ہوچکا ہے وہ بھی پورا ہوجائے گا۔ حیرت سے کہنے لگیں وہ کیسے؟ میں نے عرض کی آپ خدمت کرکے دیکھیں تو سہی۔۔۔ اللہ والے فرماتے ہیں خدمت سے خدا ملتا ہے۔ اللہ مالک و خالق مل سکتا ہے اسی کے نام کی برکت سے‘ اس کے محبوب ﷺ کی سنت کی برکت سے‘ آپ کا نقصان بھی پورا ہوسکتا ہے۔

خاص بیماری کی خاص وضاحت

(افتخار علی‘ لاہور کینٹ)

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کے ماہنامہ عبقری کی وساطت سے بالخصوص تمام نوجوانوں کو احتلام جیسے موذی مرض کی حقیقت اور علاج بتانا چاہتا ہوں جس سے میں خود 25سال تک نبرد آزما رہا ہوں اور چاہتا ہوں کہ کسی اور کی زندگی کے قیمتی سال اس بیماری کی بدولت ضائع نہ ہوں۔ نوجوان میری یہ بات سختی سے پلے باندھ لیں کہ یہ کوئی جنسی بیماری نہیں اور نہ ہی یہ آپ کے گناہوں کا نتیجہ ہے بلکہ یہ ایک دماغی مرض ہے جیسے کسی کو 15یا 16سال کی عمر میں مرگی کی تکلیف اچانک خود بخود شروع ہوجاتی ہے ویسے ہی یہ مرض بھی خود بخود شروع ہوجاتا ہے اور اس کی وجہ سے دماغ میں پائے جانے والے خلیوں کا Malfunctionہے۔ مادہ تولید کے اخراج سے کسی قسم کی کمزوری نہیں ہوتی بلکہ اصل کمزوری کی وجہ وہ د ماغی نظام ہے جو مادہ ٔ تولید کے اخراج کو کنٹرول کرتا ہے نوجوان ذرا غور کریں تو انہیں معلوم ہوگا کہ احتلام کے ساتھ ان کی طبیعت میں جو تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں ان میں نیند نہ آنا، اداسی، مایوسی، فکر مندی، چڑ چڑاپن، سانس پھولنا، دل کی دھڑکن کا تیز ہونا، قبض، سستی، لیٹے رہنے کو دل کرنا، کچھ اچھا نہ لگنا اور نہ کچھ کرنے کو دل کرنا، جسمانی کمزوری‘ ہاتھ پیر کا جلنا، چکر آنا اور آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جانا اور اگر ایسا لمبے عرصے تک رہے تو یہ نامردی، خود بخود انزال، شدید ڈیپریشن اور خودکشی جیسے عمل پر منتج ہوتا ہے۔ یہ سب علامات کسی جنسی بیماری کی نہیں بلکہ دماغی یہ ایک سائیکاٹرسٹ کا کیس ہے۔ جس کے علاج سے پہلے ہی دن انشاء اللہ احتلام کا مسئلہ ہوجائے گا لیکن ہوسکتا ہے کہ آپ کو تا عمر اس ذہنی مرض کیلئے ایک معمولی سی خوراک روزانہ لینی پڑے مگر میرے خیال میں یہ کوئی مہنگا سودا نہیں۔ عبقری کے توسط سے اس بیماری کا ایک گھنائونا پہلو بھی منظر عام پر لانا چاہوں گا اور وہ ہے سحر، وہ سحر جس کے ذریعے ایک مرد کو نامرد بنادیاجاتا ہے اس جادو کے ذریعے شیاطین دماغ کے اس حصے کو اپنے قبضے میں کرتے ہیں جو سوتے میں مادۂ تولید کے اخراج کو کنٹرول کرتا ہے اور اس طرح ڈیپریشن اور جنسی بیماری جیسی علامات پیدا کی جاتی ہیں اور انسان ساری زندگی اپنا سارا پیسہ دوائیوں اور ڈاکٹروں کی فیسوں پر خرچ کردیتا ہے زندگی گزرجاتی ہے اور انسان خود زندگی کی دوڑ سے باہر نکل جاتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 125 reviews.