Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین پوچھتی ہیں؟

ماہنامہ عبقری - جون 2014ء

 چاکلیٹ بہت پسند ہے
میری بیٹی کو چاکلیٹ بہت پسند ہے۔ کالج جائے تو اس کے بیگ میں ضرور ہوتے ہیں۔ ابھی تک وہ دبلی پتلی ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ چاکلیٹ مسلسل کھانے سے وہ موٹی ہوجائے گی پھر دانت بھی خراب ہوں گے۔ میں اسے کیسے منع کروں؟ (جمیلہ‘ لاہور)
۔
مشورہ: چاکلیٹ اتنی بُری نہیں ہاں ہر چیز کی زیادتی نقصان دہ ہے۔ عام لوگوں کا خیال ہے کہ چاکلیٹ کھانے سے دانت خراب ہوتے ہیں اس میں بھی صداقت نہیں۔ بس چاکلیٹ کھانے کے بعد دانت صاف کرلیجئے۔ ویسے بھی ہر کھانے کے بعد دانت صاف کرنے چاہئیں‘ یہ ایک اصول ہے۔ بیٹی سے کہیے کہ چاکلیٹ ضرور کھاؤ مگر زیادہ نہیں۔ اسے اعتدال کے ساتھ کھایا جائے تو فائدہ ہوتا ہے۔

کھردرا چہرہ۔۔۔!
میری عمر 27 سال ہے۔ شادی میں چند ماہ باقی ہیں اور ساتھ عید بھی ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ چہرے پر لکیریں ہیں اور پورا چہرہ کھردرا نظر آتا ہے۔ یہ مسئلہ حل کردیجئے‘ ساری عمر دعائیں دوں گی۔(بنت شاہد)۔

مشورہ: بازاری کھانوں سے پرہیز کیجئے‘ چکنائی بالکل نہ کھائیے ‘ گھیکوار (ایلوویرا یا کنوارگندل) منگائیے‘ شاخ کا تقریباً تین چمچ گودا نکالیے اور اس میں آدھا لیموں کا رس ملائیے۔ پھر پورے چہرے پر دس منٹ تک مالش کیجئے‘ نیچے سے اوپر کی طرف اور پھر گولائی میں۔ پانچ چھ منٹ آمیزہ چہرے پر لگارہنے دیں پھر منہ دھولیں۔ چہرہ خشک ہوجائے تو عرق گلاب لگائیے اور اسےسوکھنے دیں۔ ہر چھٹے دن بعد یہ عمل کیجئے۔ ڈاکٹر سے پوچھ کر وٹامن بی لیجئے۔ اس کی کمی سے بھی چہرہ کھردرا ہوجاتا ہے۔ سر میں خشکی ہے تو ایلوویرا کا گودا سر میں آدھ گھنٹہ لگائیے۔ بعض دفعہ سر میں خشکی سے بھی چہرے پر کھردرا پن آتا ہے۔

سب کو انتظار میرے مرنے کا
میں ریٹائرڈ ہیڈمسٹریس ہوں‘ بھائیوں کو پڑھا لکھا کر شادی کردی‘ خود بیاہ نہیں کیا‘ بس ایک گھر بنالیا۔ اب احساس ہوتا ہے کہ مجھے گھر بسانا چاہیے تھا۔ اس وقت میرے عزیزواقارب کی نظریں میری دولت اور گھر پر جمی ہیں۔ لگتا ہے‘ چاروں طرف گدھ بیٹھے ہیں جو میرا دم نکلتے ہی سب کچھ ہڑپ کرلیں گے۔ میں بہت پریشان ہوں‘ گھر والوں نے علیحدہ تنگ کررکھا ہے۔ آپ کوئی مشورہ دیجئے؟ (ا،ب)۔

مشورہ: میرا مشورہ تو یہی ہے کہ فی الحال اپنا گھر فروخت نہ کیجئے۔ابھی تو آپ اس میں عزت سے بیٹھی ہیں۔ کوئی بھی آپ کو اپنے ہاں نہیں رکھے گا۔ ویسے بھی آپ کو بیماریاں چمٹی ہوئی ہیں۔ ابھی تو نوکرانی آپ کا سارا کام کردیتی ہے‘ بھروسے کی ہے‘ یہ بھی اللہ کی نعمت ہے۔ آپ جسے مستحق سمجھتی ہیں اسے مرنے کے بعد گھر اور دولت دے دیجئے‘ پہلے نہیں‘ ورنہ آپ اس عمر میں ٹھوکریں کھائیں گی۔ جب تک زندگی ہے‘ اپنے گھر میں رہیے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو حوصلہ‘ ہمت اور صحت عطا فرمائے۔

بھڑ‘ بچھو کا ڈنک اورآم کے بور
ہمارے گاؤں میں ایک آدمی مقیم ہے‘ کسی کو بھڑ‘ مکھی یا بچھو کاٹ جائے تو وہ اس پر اپنا ہاتھ پھیرتا ہے تھوڑی دیر بعد درد اور جلن دور ہوجاتی ہے۔ وہ کوئی پڑھا لکھا بھی نہیں‘ پھر کیسے درد دور کرتا ہے؟ (میمونہ شیخ‘ ملتان)۔

مشورہ: آج کل چال باز بڑے بڑے عاقلوں کو بے وقوف بنادیتے ہیں‘ کوئی رقم اور زیور دگنا کرنے کا دعویٰ کرتا ہے تو کوئی لاعلاج بیماری پھونک مار کر اڑا دیتا ہے۔ ان پر اندھا یقین نہیں کرنا چاہیے۔ خصوصاً بیمار حضرات کسی اچھے معالج سے علاج کرائیں۔ جب بھی آم پر بور آتا تو حکیم امیر احمد مرحوم کہتے تھے ’’اسے توڑ کر اپنے ہاتھوں میں خوب مل لو تاکہ بور کی کھٹی خوشبو ہاتھ میں رچ بس جائے۔ ہوسکے تو یہ عمل تین دن کرو ورنہ ایک بار کافی ہے۔ پھر تین گھنٹےہاتھ نہیں دھونے۔ جب کسی کو بھڑ‘ تتیا‘ مکھی یا بچھو وغیرہ کاٹ لے‘ تو کاٹے کی جگہ ہاتھ ملنا شروع کرو‘ درد دور ہوجائے گا‘‘آم کے بور میں یہ خاصیت ہے کہ جب پکنے پر آئے تو اس کی خوشبو پھیلنے لگتی ہے‘ ایسا بور توڑنا چاہیے‘ کچے بور میں یہ خاصیت نہیں ہوتی۔ مجھے لگتا ہے آپ کے گاؤں میں بھی اس آدمی نے یہ عمل کیا ہے‘ اس کے باعث وہ ہاتھ پھیرے تو درد دور ہوجاتا ہے۔ آپ بھی یہ تجربہ کرکے دیکھئے‘ دو تین دم آم کا بور ہاتھ پر ملیے اور پھر تمام سال اس سے کام لیجئے۔تجربات ایڈیٹر کو ضرور ارسال کریں۔

شب کوری کی مریضہ
میری عمر باون سال ہے۔ بچپن سے شب کوری کی مریضہ اور بلند فشار خون میں مبتلا ہوں۔ دل کی ایک شریان بھی بند ہے۔ نسیان کا مرض بھی ہے‘ صحت یابی کے سلسلے میں مشورہ دیجئے۔ (سلیمہ بی بی‘ قصور)۔

مشورہ: پھٹکڑی بھون لیں‘ پھر اس کے برابر نوشادر لیں‘ دونوں چیزیں ہم وزن ہوں۔ انہیں باریک پیس کر کپڑے سے چھان لیں۔ آمیزہ مثل غبار ہونا چاہیے۔ رات کو سوتے وقت دو دو سلائی آنکھ میں لگائیے۔ یہ دو ڈھائی ہفتے کا علاج ہے۔ آنکھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔ نسیان اور دل کی شریان کے علاج کیلئے دفتر ماہنامہ عبقری سے مشورہ کریں۔

کافی کے نقصانات
میں رات دیر تک جاگ کرپڑھتی ہوں۔ چار پانچ پیالیاں کافی پینے سے مجھے نیند نہیں آتی‘ چند دن سے محسوس کررہی ہوں کہ میرا نظام انہضام صحیح نہیں رہا۔ بھوک نہیں لگتی اور جسم میں سنسنی محسوس ہوتی ہے۔ کیایہ کافی پینے کا نتیجہ ہے؟ (سمیعہ‘ لاہور)۔

مشورہ: کافی چائے کی طرح کا مشروب ہے جسے پینے سے توانائی ملتی ہے۔ نیز وقتی طور پر سستی اورتکان جاتی رہتی ہے۔ اکثر نبض بھی تیز ہوتی ہے لیکن کافی کبھی کبھی پی جائے تو ٹھیک ہے‘ دن میں چار پانچ پیالیاں پینا تو بے حد نقصان دہ ہے۔ اس کے زیادہ استعمال سے سردرد کی شکایت ہوجاتی ہے نیز بے خوابی اور دیگر کئی مرض جنم لیتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی مختلف لوگوں پر مختلف طریقے سے اثرانداز ہوتی ہے اس کا زیادہ استعمال مفید نہیں۔ بعض لڑکیاں اپنے پاس سونف‘ مصری‘ بادام‘ چارمغز اور چھوٹی الائچی کے دانے ملا کر رکھتی ہیں‘ مصری زیادہ ڈالتی ہیں۔ آپ بھی ایسا کیجئے‘ کچھ کھاتی رہیں گی تو نیند نہیں آئے گی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 859 reviews.