Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قارئین کے سوال قارئین کے جواب

ماہنامہ عبقری - جون 2014ء

مئی کے جوابات

۔1۔آپ کو نفس کو زیر کرنے کا انتہائی آسان اور مختصر عمل بتاتا ہوں لیکن شرط یہ ہے کہ اس کو باقاعدگی اور پورے یقین کے ساتھ کریں۔ نتائج دینا اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے۔ ہر نماز کے بعد دل پر ہاتھ رکھ کردرج ذیل آیت 13 مرتبہ  اول و آخرگیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی کے ساتھ پڑھیں۔

وَمَا اُبَرِّیُٔ نَفْسِیْ ۚ اِنَّ النَّفْسَ لَاَمَّارَۃٌۢ بِالسُّوْٓءِ اِلَّامَا رَحِمَ رَبِّیْ اِنَّ رَبِّیْ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ (یوسف۵۳)نفس ایسا مطیع ہوگا اور عبادت کی طرف ایسا رجوع بڑھے گا کہ خود حیرت ہوگی۔ یہ میرا آزمودہ اور کسی اللہ والے کا دیا ہوا تحفہ ہے۔ رمضان کے لمحات میں ضرور کیجئے گا اور اپنی دعاؤں میں مجھے بھی یاد رکھیے گا۔(محمدشہباز‘قصور)۔
۔2۔ آپ سترشفائیں ہر پندرہ منٹ بعد چنے کے برابر منہ میں رکھ کر چوسیں انشاء اللہ کچھ عرصہ مستقل کرنے سے ضرور فائدہ ہوگا۔(سویراجہاں‘اسلام آباد)۔
۔ب۔آپ ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ سانس روک کریَا حَفِیْظُ یَاسَمِیْعُ پڑھیں اور انگلیوں پر دم کرکے دونوں کانوں میں انگلیوں کو گھمائیں۔ بہت جلد نتیجہ سامنےآجائے گا۔میرا بھتیجا بھی ایسے ہی ٹھیک ہوا تھا۔(محمد عاشق‘ ملتان)۔
۔3۔آپ خالص زیتون کا تیل ایک چھوٹا چمچ نیم گرم پانی میں ڈال کر دن میں دو مرتبہ پی لیں۔ اس کے علاوہ آپ آدھا کلو دودھ میں چار تولے شہد ملا کر پئیں‘ یہ کمزوری میں بے حد مفید ہے۔اگر شہد کو غذا کا حصہ بنا لیا جائے تو کبھی جگرو کمزوری کی تکلیف نہیں ہوتی۔اس کے علاوہ خون کی صفائی اور نئے خون کی پیدائش کیلئے ناشتے میں بھی شہد کا استعمال لازمی کریں۔(شازیہ ‘ لاہور)۔
۔4۔آپ سحری میں کچی لسی یعنی دودھ اور پانی مکس کرکے حسب طبیعت ضرور استعمال کریں۔خالص بادام روغن لے کر چائے کا آدھاچمچ صبح سحری میں اور رات عشاء کے بعد دودھ میں ملا کر یا ویسے ہی استعمال کریں۔آپ کو قبض بھی نہیں ہوگی اور جسم کا دوسرا نظام بھی بہت بہتر رہے گا اور روزے رکھنے میں کسی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑےگا۔ (محمدعلی‘کراچی)۔

جون کے سوالات

۔1۔محترم قارئین السلام علیکم! میرے چہرے پر بہت زیادہ فالتو بال ہیں جن کا حلقہ آنکھوں تک پھیلا ہوا ہے‘ میری جلد بہت زیادہ حساس ہے ایک دو بار تھریڈنگ کروائی جس کی وجہ سے چہرہ کئی دن تک سوجا رہا جس کی وجہ سے اب میں تھریڈنگ بھی نہیں کرواتا۔ کئی اسکن ڈاکٹرز سے مشورہ کیا انہوں نے کہا کہ یہ فقط لیزر شعاعوں کے ذریعے ہی ختم ہونگے؟ مگر لیزر شعاعوں کے سائیڈ ایفیکٹ کی وجہ سے ارادہ ترک کردیا۔ بندہ اس معاملے میں بہت پریشان ہے اگر کسی قاری کے پاس کوئی ٹوٹکہ وغیرہ ہو تو براہ کرم تحریر فرمادیں۔ بہت بہت دعائیں دے گا۔(نعیم اللہ‘ جھنگ)۔
۔2۔محترم قارئین السلام علیکم! میری پیشانی پر بچپن میں ایک دانہ نکلا تھا جو بعد میں ختم ہوکر شیشے کی طرح چمکدار نشان بن گیا‘ کوئی ہمدرد مجھے اس نشان کے خاتمے کا کوئی تجربہ شدہ عمل یا نسخہ بنادے‘ اللہ تبارک و تعالیٰ اچھا بدلہ دے گا۔ دعاگو ہوں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ حکیم صاحب اور ان کے متعلقین کے علم وعمل میں برکت عطا فرمائے۔

(ابومحمد احمدانی‘ ڈیرہ غازیخان)
۔3۔محترم قارئین السلام علیکم!جوں جوں گرمی بڑھتی چلی جارہی ہے میری پریشانی میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے کیونکہ مجھے نکسیر کا شدید عارضہ کئی سال سے ہے۔ جیسے ہی گرمیاں آتی ہیں تھوڑی ہی دیردھوپ میں چلنے یا کام کرنے سے میری نکسیر پھوٹ جاتی ہے اور میں خون کی شدید کمی کا شکار ہوجاتا ہوں۔رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور مجھے لگتا ہے کہ شاید اس بار میں روزے بھی نہ رکھ سکوں۔ قارئین سے درخواست ہے کہ نکسیر سے نجات کا کوئی دائمی نسخہ عنایت فرمائیں ۔ شکریہ!۔ ( محمد شکیل‘ ملتان)۔
۔4۔محترم قارئین السلام علیکم! ہمارے گھر میں کچھ دنوں سے عجیب و غریب باتیں ہورہی ہیں‘ کبھی کسی کے چلنے کی آواز آتی ہے‘ کبھی کسی کے باتیں کرنے کی آواز ہے‘ کبھی دروازہ خودبخود کھل کر بند ہوجاتا ہے‘ کبھی باتھ کی ٹونٹی کو کھول دیتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہم بہت پریشان ہیں۔ کیا ہمارے گھر میں آسیب ہے؟ اگر ہے تو اس کا علاج بتادیں۔ (شائستہ‘ قصور)۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 854 reviews.