Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسمانی بیماریوں کا شافی علاج

ماہنامہ عبقری - جون 2014ء

طبی مشورے

کیسا ہسپتال۔۔۔ ہربچے کو یرقان
ہمارا بیٹا ملتان میں جس ہسپتال میں پیدا ہوا اگرچہ وہ بہت مہنگا اور وہاں کا بڑا سٹینڈرڈ کا ہسپتال تھا مگر وہاں ہمارے ہوتے ہوئے جتنے بچے ہوئے ان میں ہر تیسرے چوتھے بچے کو یرقان تھا اور ایسے تمام بچوں کو انہوں نے روشنی میں رکھا ہوا تھا۔ ہمارے بچے کو بھی انہوں نے یرقان بتایا اور دھوپ میں رکھنے کو بتایا خود بھی روشنی میں رکھا مگر ہمیں شکاگو واپس آنا تھا اس لیے ہم نے چھٹی لے لی اور سیالکوٹ اپنے والدین سے مل کر پندرہ دن کے بعد ہم واپس آگئے۔ اس تمام عرصہ ہم بچے کا مسلسل علاج کرواتے رہے۔ ڈاکٹروں نے میرا دودھ چوتھے دن بند کروادیا تھا اور کسی کمپنی کا دودھ لکھ کر دے دیا‘ شکاگو آکر بھی ہم بچے کے علاج سے غافل نہیں رہے مگر بچہ ٹھیک نہیں ہوا۔ بچہ اس وقت ایک سال کا ہے مگر ڈاکٹروں نے جواب دیدیا ہے اور سب ڈاکٹر یہی کہتے ہیں کہ بچہ اب ٹھیک نہیں ہوگا۔ اب ہم بالکل مایوس ہوکر آپ کو خط لکھ رہے ہیں۔ پیشاب سرسوں کے تیل کی طرح ہے‘ بچے کو جو کپڑا پہناتے ہیں وہ بھی پیلا ہوجاتا ہے ہم سے بچے کی حالت نہیں دیکھی نہیں جاتی۔ (مسز عزیز الرحمن‘شکاگو)۔

مشورہ: بچے کا علاج آسان ہے‘ مشکل صرف یہ ہے کہ وہاں دوائیں آپ کو کیسے ملیں گی؟ فی الحال اصلی خالص عرق بادیان‘ عرق مکو‘ عرق کاسنی تین تین اونس لے کر ملا کر ایک صاف ستھری شیشی میں رکھیں اور دن میں تین بار دو دو چمچی چائے والی یہ عرق شربت کثوث تین تین قطرے ملا کر پلائیں۔ غذا میں جو دودھ آپ دیتی ہیں‘ دیتی رہیں۔ انگور کا جوس خالص چمچہ بھر دن میں ہر غذا کے بعد دیں۔ دلیہ‘ توس‘ چائے دے سکتے ہیں۔ ناشپاتی‘ کیلا‘ خربوزہ‘ تربوز کھلاسکتے ہیں۔ فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔ اگر یہ دوائیں استعمال نہ ہوں تو مولی کچل کر اس کا عرق آدھی چمچی اور گاجر کا جوس آدھی چمچی چائے والی دن میں تین بار پلائیں۔ انگور عمدہ غذا کے بعد ضرور دیں مگر اتنے دیں جس سے دست نہ لگ جائیں ورنہ انگور کا جوس تاکہ پیشاب آئے مگر جلاب نہ لگیں۔ خربوزہ باریک کرکے چینی اور عرق گلاب خالص چھڑک کر چمچی سے کھلا سکتے ہیں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

اکڑا جسم
تقریباً دو سال سے میرا ساراجسم سخت اکڑا ہوا ہے۔ کرسی سے نیچے بیٹھ نہیں سکتا‘ اگر زبردستی بیٹھ جاؤں تو اٹھا نہیں جاتا۔ زیادہ دیر بیٹھنے سے ٹانگیں زیادہ اکڑ جاتی ہیں اور سخت تھکاوٹ ہوجاتی ہے۔ یہی کیفیت لیٹنے سے کھڑے ہونے س بھی ہوتی ہے۔ ٹانگیں لکڑی کی طرح سخت ہیں۔ ہاتھوں میں وزن چند کلو بھی اٹھا کر لاؤں تو پٹھے بھی تھک جاتے ہیں۔ اگر زیادہ دیر ٹیلیفون پکڑے رکھوں تو بازو کے پٹھے تھک جاتے ہیں۔ مجھے کمزوری بھی محسوس ہوتی ہے۔ سخت تھکاوٹ رہتی ہے۔ ٹانگیں اکڑی رہتی ہیں۔ ڈھیلی نہیں ہوتیں۔ براہ مہربانی جلد مجھے کسی مجرب نسخے سے نوازیں۔ میری عمر تقریباً 78 سال ہے مجھے اور کسی قسم کی تکلیف نہیں۔ مجھے پارکنسز کے بارے میں مشورہ دیں۔

(زاہد بشیر‘ کوٹ ادو)
مشورہ: پارکنسز ڈیزیز معلوم نہیں ہوتی بلکہ خون کی کمی معلوم ہوتی ہے جس کا علاج اس عمر میں بہت مشکل ہے۔ آپ عمدہ قسم کا خمیرہ ابریشم حکیم ارشد والا اصلی بنا ہوا صبح و شام چھ چھ گرام کھائیں اور بکرے کا عمدہ گوشت اچھی طرح گلا کر پکا کر کھائیں۔ بادام پانچ دانے‘ شہد تین چمچے عمدہ کشمش یا عمدہ انگور‘ عمدہ میٹھے دیسی آم حسب خواہش کھائیں۔ باقی کوئی قابل طبیب جہاں موجود ہو تو اس سے مزید مشورہ کرکے ایک آدھ دوا نبض کے مطابق شامل کرسکتے ہیں۔ اصل غذائی علاج ہے اسی پر توجہ دیں۔غذا نمبر2 استعمال کریں۔

زکام‘ کھانسی اور بخار
میری عمر تقریباً 32 سال ہے۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ ایک سال پہلے مجھے زکام کھانسی اور اس کے ساتھ بخار ہوا تھا۔ انگریزی دوا کھانے سے سب ٹھیک ہوگیا تھا مگر سر کے آدھے حصے میں ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے نزلے کی وجہ سے بند ہوگیا ہے اور اس کے علاوہ دو تین ماہ بعد دائیں کندھے میں کبھی کبھار درد ہوجاتا ہے اور اکثر کندھے میں بھاری پن محسوس کرتا ہوں۔ سر کے دائیں طرف بھی درد ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے پورے سر میں درد رہتا ہے۔ اس کی وجہ سے اکثر بھول جاتا ہوں۔ یادداشت کمزور ہوتی جارہی ہے۔ آج کل مجھے موسم کی آب و ہوا کا صحیح پتہ نہیں چلتا۔ ناک سے بلغم گلے سے ہوتا ہوا سینے پر چلا آتا ہے اور اس کی وجہ سے بھوک نہیں لگتی۔ کھانسی رہتی ہے جسم دیکھنے میں تو دبلا لگتا ہے اور کمزور بہت ہے۔ کندھے کے بھاری پن اور سر کیلئے انگریزی دوا استعمال کی مگر زیادہ مہنگی ہونے کی وجہ سے مستقل علاج نہ کرسکے۔ براہ مہربانی کوئی اچھا سا نسخہ تجویز فرمائیں۔ (امیرحمزہ‘چکوال)۔

مشورہ: معلوم ہوتا ہے کہ زکام بند ہوگیا ہے۔ آپ سات دن تک اسطخدوس کا جوشاندہ پئیں۔ اسطخدوس کسی بھی پنساری کی دکان سے لے لیں۔ غذا نمبر 2استعمال کریں۔

رنگت پیلی اور سیاہ
میں ایف ایس سی کا طالب علم ہوں۔ میرا مسئلہ یہ ہے کہ آج سےچند سال پہلے برے دوستوں کی صحبت اور قابل اعتراض فلمیں دیکھنے کی وجہ سے برباد ہوگیا ہوں۔ مجھے پیشاب کے بعد قطرے آتے ہیں جس کی وجہ سے میرے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں۔ میں بہت کمزور ہوگیا ہوں۔ میری رنگت بھی پیلی اور سیاہ ہورہی ہے ابھی میری عمر صرف سولہ سال ہے لیکن میرے بدن میں بہت درد ہوتا ہے۔ شرم کی وجہ سے میں کسی سے اپنا مسئلہ نہیں بیان کرسکتا۔ عبقری کے توسط سے آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔ مجھے آپ کوئی غذا اور دوائی بتائیں جس سے میں دوبارہ اپنی کھوئی ہوئی دولت صحت پاسکوں ۔ میں بہت پریشان ہوں۔ (افضل‘ فیصل آباد)۔

مشورہ: توبہ ہی علاج ہے۔ اچھی غذا کھائیں‘ انڈا‘ مرچ‘ گرم مصالحہ‘ مرغ وغیرہ سے پرہیز رکھیں۔ عمدہ انگور‘ کشمش‘ بادام‘ خالص مکھن مفید ہے۔ ٹھنڈی چیزوں بوتل‘ دودھ‘ دہی‘ چاول‘ ٹھنڈی سبزیوں سے پرہیز کریں۔ بکرے کا گوشت اور روٹی‘ کبھی بکرے کے گوشت میں سبزیاں ڈال کر پکا لیا کریں۔ سوسائٹی اور ماحول کی تبدیلی کیلئے برے دوستوں کی صحبت ترک کردیں۔غذا نمبر 3استعمال کریں۔

پہلے ہم پھر ماں۔۔۔۔!

ہمارا ایک مسئلہ ہے ہمیں دماغی کمزوری ہے۔جس کی وجہ سےہمارے بال بھی گرتے ہیں اور ہماری ماں کے چہرے پر کیل‘ دانے‘ مہاسے اور خراش ہوتی ہے۔ کوئی مشورہ دیں لیکن زیادہ زور ہمارے مسئلہ پر ہے۔ دماغی کمزوری پر۔   (سلیمان علی‘ راولپنڈی)۔
مشورہ: ماں کو آپ نے معمولی سمجھا ہے کہ آپ کو مشورہ دیں۔ پہلے ماں کے لیے مشورہ نوٹ کرلیں۔ ماں کو کسی اچھے دواخانے کا بنا ہوا شربت مصفی ترکیب استعمال کے مطابق استعمال کروائیں۔ آپ گیارہ دانے بادام صبح ناشتہ میں کھائیں۔ سوتے وقت ایک چائے کی چمچی سونف چبا کر کھائیں۔ ایک ماہ کے بعد دوبارہ مطلع کریں۔ اگرزیادہ دماغ کمزور ہو تو ہمراہ عمدہ اصلی بنا ہوا خمیرہ گاؤزبان عنبری جواہر دار چھ چھ گرام کھائیں۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔

حقہ چھوڑا اور۔۔۔!
میں عرصہ 35 سال سے حقہ پی رہا تھا۔ کسی بزرگ کی تلقین پر حقہ پینا چھوڑ دیا‘ اس وقت سے جسم پر دھپڑ پڑگئے ہیں اور شدید خارش ہوتی ہے۔ اگر ممکن ہو تو اس کا علاج بتائیں۔ (محمداختر‘شیخوپورہ)
۔
مشورہ: گندھک صاف کی ہوئی 5 تولہ لے کر آک کے سبز پتوں کے ہمراہ پانچ چھ روز کھرل کریں‘ یہاں تک کہ آدھا کلو پتے جذب ہوجائیں۔ اس میں سے ایک رتی یہ دوا شربت عناب یا لسی کے ہمراہ صبح بعد ناشتہ لیں۔ بیسنی روٹی اور گھی بطور خوراک استعمال کریں۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

آنکھوں میں شدید خارش
میری عمر 32سال ہے۔ آنکھوں میں شدید کھجلی ہوتی ہے اور پانی بہتا ہے۔ براہ کرم علاج سے مطلع کریں۔ (سہیل‘ گوجرانوالہ)۔
مشورہ: عزیزم! اٹ سٹ ایک عام بوٹی ہے۔ چھوٹے چھوٹے گول پتے‘ ننھے ننھے سفید پھول‘ پنجاب میں گندگی کے کنارے عام ملتی ہے۔ اٹ سٹ کو اکھاڑ کر اس کی جڑ کو گائے کے دودھ میں گھس کر سلائی سے آنکھوں پر لگائیں۔ پلکوں کے بال جھڑنے کیلئے بھی مفید ہے۔غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

پندرہ سال سے پیچش میں مبتلا
پندرہ سال سے پیچش کا شکار ہوں۔ خون بھی آتا ہے کیا آپ کوئی علاج تجویز کرسکتے ہیں؟ (عبدالودود‘ بھکر)۔
مشورہ: اس کیلئے ایک آسان سا ٹوٹکہ حاضر ہے۔ اجوائن دیسی 2 ماشہ‘ کلونجی ایک ماشہ میں ملا کر صبح و شام بعد غذا ایک پاؤ دہی کے ساتھ استعمال کریں۔ تین دن میں فائدہ ہوگا۔ غذا نمبر 1 استعمال کریں۔

کھانسی کی شدت کا علاج
سینہ میں کھڑ کھڑ ہوتی ہے اور محسوس ہوتا ہے کہ چھاتی ریشہ سے بھری ہوئی ہے۔کھانسی کی شدت ہے۔ کیا اس کا علاج ممکن ہوسکتا ہے؟   (بشیراحمد‘ لاہور)
۔
مشورہ: برگ بانسہ ایک تولہ‘ سونٹھ 6 ماشہ پنساری سے لے لیں اور ایک پاؤ پانی میں ڈال کر آگ پر گرم کریں۔ نیچے نرم آگ جلائیں جب تین حصہ پانی جل کر صرف ایک چھٹانک رہ جائے تو آگ سے اتار کر ایک تولہ مصری اور چھوٹی چمچ شہد آمیز کرکے پی لیں۔ یہ ایک خوراک کا وزن ہے۔ دن میں دو دفعہ تین لیں۔غذا نمبر 3 استعمال کریں۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 823 reviews.