رمضان کے ساتھ ہی موسم گرما بھی عروج پر ہے اور موسم کی مناسبت سے رس بھرے رنگا رنگ پھلوں کی بہار بھی بازاروں میں دستیاب ہے۔ یہ پھل دھوپ میں جسمانی توانائی فراہم کرتے ہیں اور موسمی پھل جسم میں پانی کی کمی کو بھی بخوبی پورا کرتے ہیں۔
محمدفہیم‘راولپنڈی
روزہ رکھنے سے ہمارے جسم کے غذائی نظام کو تقویت ملتی ہے‘ روزہ بہت سی بیماریوں کو نازل ہونے سے بھی روکتا ہے ‘ روزہ مختلف حالات میں حیرت انگیز طور پر مفید ثابت ہوتا ہے اور طویل بیماریوں سے نجات پانے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ رمضان کے ساتھ ہی موسم گرما بھی عروج پر ہے اور موسم کی مناسبت سے رس بھرے رنگا رنگ پھلوں کی بہار بھی بازاروں میں دستیاب ہے۔ یہ پھل دھوپ میں جسمانی توانائی فراہم کرتے ہیں اور موسمی پھل جسم میں پانی کی کمی کو بھی بخوبی پورا کرتے ہیں۔ اس ضمن میں سب سے پہلے کھجور کا نام لیا جاتا ہے۔ کھجور: کھجور سے مسلمانوں کو روزہ افطار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے کیونکہ روزہ رکھنے سے جسمانی قوت میں کمی پیدا ہوجاتی ہے۔ قدرت نے کھجور میں ایسے اہم غذائی اجزاء شامل کردئیے ہیں جن کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے‘ کھجور معدے کی تیزابیت کو ختم کردیتی ہے‘ کھجور صرف روزہ افطار کرنے کی صورت میں ہی مفید نہیں ہے بلکہ کھجور کے اور بہت سے فوائد ہیں۔ غذائیت کے لحاظ سے یہ ایک بہترین اور مقوی غذا ہے‘ اس میں طاقت کے خزانے پوشیدہ ہیں۔ کھجور خون پیدا کرنے کا خزانہ ہے۔ یہ کمزور جسموں کو فربہ کرتی ہے‘ جسم کو طاقت فراہم کرتی ہے اس کے علاوہ دماغ‘ اعصاب اور معدے کیلئے تقویت کا باعث ہے جو لوگ جسمانی طور پر کمزور‘ دبلے پتلے ہوں یا جن کا وزن کم ہو اور جنہیں خون کی کمی کی شکایت ہو انہیں کھجور بطور غذا اور دوا استعمال کرنی چاہیے۔ دماغی قوت کیلئے بھی کھجور ایک بے نظیر تحفہ ہے ۔ اس کے متواتر استعمال سے دماغ کو قوت حاصل ہوتی ہے اور اس کی کارکردگی میں مثبت تبدیلی آجاتی ہے جن افراد کو آئیوڈین کی کمی ہوتی ہے انہیں خاص طور پر کھجور استعمال کرنی چاہیے کھجور کے استعمال سے خون میں کولیسٹرول کی مقدار نہیں بڑھتی اور یہ بات سب ہی جانتے ہیں کہ کولیسٹرول کی مقدار خون میں بڑھ جائے تو دل کے دورے کا باعث بن سکتی ہے کھجور ایک مکمل غذا بھی ہے جس میں غذائیت بھی ہے۔دودھ: رمضان المبارک میں دودھ کا استعمال بھی ضروری ہے کیونکہ دودھ ایک بہترین غذا ہے۔ دودھ کو جتنا زیادہ اپنی خوراک میں استعمال کرسکتے ہیں کرنا چاہیے کیونکہ دودھ کیلشیم کے حصول کا سب سے آسان اور بہترین ذریعہ ہے۔ کیلشیم خصوصیت کے ساتھ کمزور خستہ ہڈیوں کی بیماری کے روک تھام کیلئے بہترین دوا کا کام کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بغیر بالائی کا دودھ بلڈپریشر کا بہترین علاج ہے۔ دودھ کے استعمال سے گردوں میں پتھری نہیں بنتی اور دانتوں کے جلد خراب ہوجانے کے امکانات بہت کم ہوجاتے ہیں۔ دودھ سرطان سے محفوظ رکھتا ہے‘ دودھ کا رمضان المبارک میں استعمال ضرور کریں یہ نہ صرف آپ کو غذائیت فراہم کرتا ہے بلکہ صحت مند رکھنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔ ہمارے نبی اکرم ﷺ کو دودھ بہت زیادہ پسند تھا۔آڑو: آڑو موسم گرما کی متعدد بیماریوں کیلئے خوش ذائقہ دوا بھی اور پھل بھی ہے۔ یہ شدید گرمی میں پیدا ہونے والی حدت کو ختم کرتا ہے۔ یہ حیاتین اے‘ بی اور سی سے مالا مال ہے۔ جلدی امراض سے محفوط رہنے کیلئے بھی آڑو کو کسی دوا کی طرح اہم خیال کیا جاتا ہے۔ قدرت نے اس میں جراثیم کش اثرات بھی پیدا کیے ہیں۔ اس کا چھلکے سمیت استعمال زودہضم اور قبض کشا ہے۔ معمر اور کمزوری کے افراد کوآڑو کا شہد کے ساتھ استعمال زیادہ فائدہ دیتا ہے۔آلوبخارا: آلو بخارا ایک ترش پھل ہے‘ سخت گرمی میں آلو بخارے کا شربت جسم میں پانی کی کمی کو ختم کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ معدے کی تیزابیت کو ختم کرنے میں لاجواب ہے۔ پیاس بجھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کا زیادہ استعمال بھوک کی کمی کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ یہ خصوصاً پتے کے امراض اور گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کیلئے مفید ہے۔ خربوزہ: خربوزہ چاہے میٹھا ہو یا پھیکا دونوں صورتوں میں یکساں مفید ہے۔ حکماء کی رائے کے مطابق گردوں کی صحت کیلئے خربوزہ کسی دوا کی طرح آرام دیتا ہے۔ اس کے استعمال سے گردے میں اگر چھوٹی پتھریاں ہوں تو وہ دور ہوجاتی ہیں۔ خربوزے میں پروٹین‘ کیلشیم‘ تانبا‘ حیاتین اے اور نشاستہ بھی پایا جاتا ہے۔ یہ پھل ہضم آمد غذا ہے۔
ناشپاتی: ناشپاتی خون میں موجود چکنائی کا خاتمہ کرتی ہے۔ اس لیے دل کے امراض میں یہ پھل بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ ناشپاتی کا مزاج گرم و تر ہے۔ یہ جسم کی خشکی ختم کرتی ہے اس لیے شدید گرمی میں ناشپاتی ٹھنڈک کا احساس پیدا کرتی ہے۔کیلا: بچوں اور بالغ میں یکساں طور پر پسند کیا جانے والا پھل ہے۔ کیلے میں نشاستہ‘ فولاد‘ حیاتین‘ کثیرمقدار میں پائے جاتے ہیں۔ کیلا آنتوں کے زخم‘ درد سر‘ خسرہ اور پیٹ کے امراض میں آرام دیتا ہے۔ خصوصاً السر کے درد میں دودھ کے ساتھ استعمال کرنے سے درد میں فوری افاقہ ہوتا ہے۔ دبلے پن کے شکار افراد کیلئے بے حد مؤثر ہے۔ یہ ہائی بلڈپریشر کو کم کرکے اس کو مناسب سطح پر رکھتا ہے۔ اس میں بہت غذائیت ہوتی ہے۔ جونظام ہضم اور گیس کی تکلیف کو درست حالت میں رکھتی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں