Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - جون 2007ء

عورتوں کی پوشیدہ بیماریاں (خان محمد صابری جھنگ) میگزین میں آپ نے خواتین کی کمر درد کا ایک پروفیسر صاحب کا درج ذیل نسخہ درج کیا ہے بکھڑا،اسگندنا گوری سونٹھ۔ہموزن کوٹ پیس کر تیار کرلیں اور دن میں تین مرتبہ استعمال کریں اس میں اس کی خوراک درج ہونے سے رہ گئی ہے کہ کتنی مقدار میں اس کو استعمال کیا جائے۔ماشے تولے۔چمچہ۔یا آدھا چمچہ وغیرہ؟آخرمیں آپ نے جو امراض اس نسخہ میں درج کئے ہیں ان میں کیا خوراک ہو گی اور کتنے عرصہ تک استعمال کرنا ہو گی اور کتنی دفعہ دن میں استعمال کرنا ہو گی۔ جواب:۔ اس کی مقدار خوراک آدھ چمچہ دودھ نیم گرم کے ہمراہ دن میںچار بار استعمال کریں۔ اس سے کم اور زیادہ بھی کر سکتے ہیں۔یہ نسخہ عورتوں کی دیگر پوشیدہ بیماریوں کیلئے آزمودہ ہے۔بس اتنا اشارہ کافی ہے۔ عورتوں کی ماہانہ خرابی (آسیہ، راولپنڈی) میری عمر 24سال ہے مجھے مینسز چودہ سال کی عمر میں شروع ہوئے پہلے پہل باقاعدگی کے ساتھ آتے تھے۔پھر دو یا تین ماہ بعد آنے لگے۔کبھی چار اور کبھی چھ ماہ بعد آنے لگے۔میں نے ڈاکٹری کورس بھی کئے جو کہ تین ماہ کے تھے۔ایک سال تک انگریزی دوائی کھائی تھی مینسز آتے تھے۔بعد میں حکیم کی دوائی بھی ایک سال تک کھائی مگر اس سے بھی تاریخ ٹھیک نہیں ہوئی۔اب سال بھر سے کوئی دوائی نہیں کھائی۔گھریلو ٹوٹکے کئے تھے جس سے سال میں تین چار دفعہ آتے تھے اب چار ماہ سے نہیں آئے۔پیٹ کافی بڑھ گیا ہے کمر میں درد رہتا ہے۔لیکوریا نہیں ہے۔پہلے خشک سپاری بھی بہت کھاتی تھی۔ جواب:۔ ریوند عصارہ مصبر منقیٰ سقمونیا نمبر۱۔چاروں کوٹ پیس کر چنے کے برابر گولیاں بنائیں۔ایک گولی صبح و شام نیم گرم دودھ کے ہمراہ۔اگر پاخانے پتلے ہوں تو گھبرائیں مت۔مزید ہلدی والا نسخہ اور انجیر زیتون والا نسخہ بھی اس کیلئے میرے تجربات میں ہے۔جس نے بھی مستقل دو ماہ استعمال کیاہے فائدہ انشا ءاللہ ہوا ہے۔ دل چاہتا ہے کہ سارے کپڑے اتار دوں (ایک بہن، حویلیاں) میری عمر 40سال ہے کچھ عرصہ پہلے رسولی کا اپریشن ہوا تھا۔ اس کے بعد تو میرا پیشاب جل کر آتاہے اور تھوڑاتھوڑا آتا ہے۔اور محسوس ایسا ہوتاہے جیسے اندر کا سارا بوجھ نیچے کی طرف آرہا ہے۔دوسری شکایت یہ ہے کہ موسم سرد ہو یا گرم اچانک پٹھو ں میں جلن شروع ہو جاتی ہے۔ایک آگ سی لگ جاتی ہے۔دل چاہتا ہے کہ سارے کپڑے اتاردوں۔یہ کیفیت بس پانچ دس سیکنڈ ہی رہتی ہے۔ پھر نارمل ہو جاتی ہوں۔اس طرح کے دورے تقریباًروزانہ سات آٹھ دفعہ پڑتے ہیں۔ براہ کرم کوئی ایسی دوائی تجویز فرمائیں جن سے یہ تکالیف دور ہو جائیں۔ جواب:۔ آپ مصالحہ دار تلی ہوئی چیزوں سے مکمل پرہیز کریں۔ اور مندرجہ زیل ادویات مستقل استعمال کریں۔گل سرخ گل نیلو فر،الائچی خورد،الائچی کلاں،سونف،سفیدزیرہ، مصر ی، ہر ایک ہموزن کوٹ پیس کر سفوف تیار کر کے آدھ چمچہ دن میں چار بار پانی کے ہمرا ہ استعمال کریں۔ایک ماہ کے بعد پھر بتائیں۔ وہ تھوڑی گوری چٹی ہے اس کی شادی ہو گئی ہے (ثمینہ کوثر، اسلام آباد) یہ مسئلہ میری کزن کا ہے جس کی عمر 28سال ہے اور غیر شادی شدہ ہے وہ چار پانچ سے متذکرہ بیماری میں مبتلا ہے۔پہلے صرف زیادہ پیشاب آنا شروع ہوا پھر پٹھے کھچنے لگے۔پھر دماغ پر بھی اثر ہونے لگا۔ڈرنے لگ گئی۔ اس کے ابو بہت سخت طبیعت کے ہیں۔چھوٹی بہن جو کہ اس سے تھوڑی گوری چٹی ہے اس کی شادی ہو گئی ہے۔یہ بیماری بھی اس کی شادی کے بعد شروع ہوئی ہے۔جب دماغ پر اثر ہوتا ہے توپرانی باتیں یاد کر کے کبھی رونے لگتی ہے اور کبھی ہنسنے لگتی ہے۔اپنی بہن اس کے بچے اور خاوند کو کبھی تو خوش ہو کر ملتی ہے اور کبھی کہتی ہے کہ میں انہیں دیکھوںگی بھی نہیں۔مینسزکی ڈیٹ بھی صحیح صحیح نہیں۔دو دو مہینے نہیں آتے۔اور کبھی آجاتے ہیں۔دو دفعہ اسے علاج کے طور پر بجلی بھی لگوا چکے ہیں۔کوئی گھر میں آجائے تو کسی سے نہیں بولتی۔ہر وقت غصے میں رہتی ہے۔اکیلی بیٹھی رہتی ہے۔بہت زیادہ تنہائی پسند ہے۔جب زیادہ سوچتی ہے تو پیشاب زیادہ آنا شروع ہو جاتاہے اور ساتھ اندر سے دماغ بھی درد کرنے لگتا ہے۔نیند بہت کم آتی ہے۔جسم ہر وقت درد کرتا ہے بعض دفعہ بالکل ٹھیک ہوتی ہے۔گھر کے سارے کام کرتی ہے لیکن جیسے ہی دماغ میں کوئی بات آجائے کام وہیں چھوڑ دیتی ہے۔کہ خود کر لو میں نوکر نہیں ہوں۔جب چھوٹی بہن گھر آئے تو اس کا موڈ سخت آف ہوتاہے اپنی امی سے پوچھتی ہے کہ تم میری سگی امی ہو؟یہ تمہاری لاڈلی بیٹی ہے۔یہ زیادہ پیاری ہے اسے تم نے شروع سے ہی زیادہ پیار دیا ہے اور مجھ سے کام کروایا ہے۔کہتے ہیں کہ ڈاکٹری علاج بھی کروایا ہے۔کسی اللہ کے بندے سے اللہ اللہ بھی کروائی ہے۔لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔گرم چیز راس نہیں آتی۔ جواب:۔ روحانی حساب کے مطابق آپ کی کزن پر کسی قسم کا جادو نہیں اور نہ ہی آسیب ہے۔بلکہ دماغی نفسیاتی بیماری ہے۔اس لئے یک سو ہوکر اس کا علاج کریں۔مندرجہ زیل ادویات مستقل استعمال کریں۔3 چمچ سکو نی 4 بار شربت عناب ترکیب :اوپر لکھی ہوئی ہو گی۔تین ماہ مستقل استعمال کریں۔مریضہ کو مصالحہ دار گرم تلی ہوئی چیزوں سے مکمل پرہیز کرائیں۔ہاتھ پاﺅں کی ہتھلیوں کی خوب مالش کریں۔ بدنصیب بیٹی (ایک بد نصیب بیٹی، سکھر) ہم بہن بھائیوں کو ماں باپ کی محبت اور توجہ نہیں ملی۔ہمارے والدین کی آپس میں کبھی بن نہیں پائی اور تمام عمر میرے والد ماںکے ساتھ جھگڑتے اور ان کو مارتے رہے۔اس کا اثر ہم سب بہن بھائیوں پر پڑا۔اسی وجہ سے ہم دو بہنیں بہک کر باہم ملوث ہو گئیں۔پھر جب پتہ چلا کہ یہ صحت کے لئے مضر ہے تو تقریباًتین سال سے چھوڑ دیا ہے اور اللہ سے توبہ کر لی ہے۔لیکن مجھے یہ مسئلہ ہو گیا ہے کہ تقریباًپچھلے چارماہ سے مجھے ایام کا مسئلہ ہے۔پہلے مہینے مجھے پیریڈز ہوئے تو دس بارہ دن تک آتے رہے اور دوسرے مہینے تقریبا بیس پچیس دن تک رہے۔ میں نے اپنی امی کو بتایا۔میرے ابو کچھ حکمت بھی جانتے ہیں۔انہوں نے دوا دی تو اس سے کچھ فرق پڑا لیکن اگلے ماہ پھر یہی مسئلہ، اب کی بار پیریڈزتو آٹھ دس دن کے بعد بند ہو گئے مگر پھر تین چار دن کے بعد دوبارہ ہلکا ہلکا داغ لگنا شروع ہو گیا اورکئی دن تک لگتا رہا۔پھر میں نے ایک حکیم جو کہ ہمدرد کالج کے پڑھے ہوئے ہیں۔سے دوالی۔اس سے بھی عارضی افاقہ ہوا۔ میں نے ایک لیڈی ڈاکٹر کو چیک کروایا،اس نے مجھے بالکل چیک نہیں کیا۔صرف میری آنکھیں دیکھیںاور دوا دے دی۔وہ میں نے کھانی شروع کی جو کہ اکیس دن تک کھانی تھی اورناغہ نہیں کرنا تھا۔ اس دوران ایک دفعہ داغ لگنا بند ہو گیا۔دل کو تسلی ہوئی کہ شکر ہے لیکن پھر دوبارہ شروع ہو گیا۔ پھر میں نے ایک حکیم سے دوالی۔اس سے اتنا فرق پڑا کہ داغ جو ہمیشہ لگتا تھا وہ بند ہو گیا۔مجھے پیریڈزہوئے تو اس نے مجھے دوا دی کہ اچھی طرح سے کھل کرآ جائیں۔آٹھ دن کے بعدبند ہوئے اور پھر دس دن تک میں ٹھیک رہی۔پھر شروع ہو گئے اور ہلکا ہلکا خون شروع ہو گیا۔چھ دن تک یہ سلسلہ رہا پھر گیا رہ بارہ دن ٹھیک رہی۔اس کے بعد پھر ہلکا ہلکاسا داغ کبھی کبھی ایک دو دن تک لگتا رہا۔ پھر بلیڈنگ شروع ہو گئی اور آج تین چار دن ہو گئے ہیں۔اور ابھی تک ہلکی ہلکی بلیڈنگ ہو رہی ہے۔میری عمر تقریباً25سال ہے۔منہ پر کیل مہاسے بھی بہت نکلتے ہیں۔لیکن صرف گالوں پر۔آنکھ پر اوپر کی جانب حلقے بہت ہیں۔اس کے علاوہ اب چھائیاں بھی کافی پڑگئی ہیں جو کہ ناک پر بھی ہیں۔ جواب:۔ آپ کے خط کے بعد بھی اگر کسی کے خیال میں ہو کہ اسلام کا نظام عفت و عصمت ہمارے لئے سو فیصد کامل نہیں تو پھر یہ اسکی خام خیالی ہے۔آخر ایسے تو نہیں کہا گیاکہ جب بچے تقریباًدس سال کے قریب پہنچیں ان کے بستر علیحدہ کر دیں اور ان کے ہر قول و فعل کی نگرانی کریں۔یہ وہ اسلامی نظام ہے جس میں خیر اور برکت ہے۔آپ مستقل مزاجی سے سپاری پاک لکھی ہوئی مقدار سے ڈبل خوراک لیں 3 ماہ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 47 reviews.