محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ثواب کی نیت سے میں چند عمل لکھ رہی ہوں جو میں نے پڑھے فائدہ ہوا ہے۔
لڑائی جھگڑے اور بحث مباحثہ ختم
اگر کہیں پر کوئی لڑائی ہورہی ہو یا گھر میں بڑے یا چھوٹے آپس میں بحث کررہے ہوں تو آپ یہ اسم پڑھیں ’’یَا حَنَّانُ یَا مَنَّانُ‘‘ ان کے پڑھنے سے جھگڑا ایسے ختم ہوگا جیسے پنسل سے کچھ لکھا ہوا ربڑ سے مٹا دیا گیا ہو یہ میں نے اپنے سٹوڈنٹس کو بھی بتایا انہیں بھی بہت فائدہ ہوا۔
الرجی اور ہر مسئلے کے لیے
مجھے 2009ء میں بہت الرجی ہوئی میرے ناک سے بہت زیادہ پانی آنا شروع ہوا ڈاکٹرز کو دکھایا بہت ہائی پاور کی مہنگی دوا کھائی ڈاکٹر نے کہا اسکی دوا اسلام آباد سے آئے گی بہت مہنگا کورس ہے وغیرہ وغیرہ میں بہت پریشان ہوئی اتنی مہنگی دوائیں کیسے خرید پائیں گے میرے پاس انمول خزانہ تھا ایک بُک تھی تو اس میں سے انمول خزانہ نمبر 1 میں ہر نماز کے بعد پڑھتی تھی اور آج بھی پڑھتی ہوں انمول خزانہ نمبر 2 اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے وضو بے وضو پڑھتی رہی۔ الحمدللہ اس کے بعد آج تک مجھے دوبارہ الرجی کی شکایت نہیں ہوئی۔اس سے پہلے تو میرا رومال تو گیلا ہی رہتا تھا ناک میں سے پانی آنے کی وجہ سے ہر ایک دوپٹہ جو کہ دو یا اڑھائی میٹر کا ہے وہ بھی پانی سے گیلا ہوجاتا تھا۔
رش سے نکلنے کے لیے
حضرت علی رضی اللہ عنہ کو حضرت محمدﷺ کی طرف سے تحفہ ملا بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ جب رستے میں ٹریفک جام ہوتی تو ہم یہ دعا پڑھنا شروع کرتے تو راستہ کھل جاتا اسی طرح ہم 18 جنوری 2015کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے مکہ پاک گئے وہاں بجی جب بہت سارے حاجی ہوتے تو جگہ بنانے کے لیے ہم یہ دعا پڑھنا شروع کرتے تو ہمارے لیے خود بخود حاجیوں کے درمیان میں سے راستہ مل جاتا نہ انہیں کوئی تکلیف ہوتی اور نہ ہمیں بلکہ حاجی ہم سے دعا سن کر وہ بھی پڑھنا حشروع کردیتے۔ مکہ پاک اور مدینہ پاک میں بھی ہم نے یہی دعا پڑھی اللہ پاک نے ہمارے ساتھ بہت آسانیاں کی ہم سوچ بھی نہیں سکتے ۔
یَارَبِّ پنج پیر کہتی ہوں راستہ کھل جاتا
2010ء میںمیں پارلر کا کورس کرنے جاتی تھی اس کے لیے 25 کلو میٹر کا فاصلہ وین میں طے کرکے جانا پڑتا تھا وین اڈے پر اتارتی پھر چند منٹ آگے پیدل چل کر جانا پڑتا تھا۔ وہاں ایک ایسی سڑک آتی تھی جہاں سے چار راستے نکلتے تھے تو وہاں کوئی ٹریفک پولیس نہیں تھی ۔ میں یہ ورد کرتی یَارَبِّ پنج پیر دستگیر کا ورد کرتے ہوئے بڑی بڑی کاروں ، گاڑیوں، وین، ر کشہ،
گدھا گاڑی، سائیکل، موٹرسائیکل ان کے درمیان سے آرام سے گزر جاتی۔دعا ہے کہ اللہ پاک سب کو اچھا رکھے حکیم صاحب ان کی پوری ٹیم کو مجھے میرے والدین اور امت محمدیﷺ کے لیے دعائوں میں یاد رکھئے گا۔(میمونہ،دِیر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں