حضرت ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ایک جگہ بھیجا جب وہ واپس تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا اللہ تعالیٰ‘ اس کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور جبرائیل علیہ السلام تم سے راضی ہیں۔ (امام طبرانی)
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ چھ ماہ تک حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول رہا کہ جب نماز فجر کیلئے نکلتے تو حضرت فاطمة الزہرہ رضی اللہ عنہا کے دروازہ کے پاس سے گزرتے ہوئے فرماتے: ”اے اہل بیت! نماز قائم کرو (اور پھر یہ آیت مبارکہ پڑھتے) ”اے اہل بیت! اللہ چاہتا ہے کہ تم سے (ہر طرح کی) آلودگی دور کردے اور تم کو خوب پاک و صاف کردے“ (ترمذی‘ احمد)
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی ”اے محبوب! فرما دیجئے کہ میں تم سے صرف اپنی قرابت کے ساتھ محبت کا سوال کرتا ہوں۔“ توصحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے عرض کیا: یارسول اللہ! صلی اللہ علیہ وسلم آپ کے قرابت والے کون ہیں جن کی محبت ہم پر واجب کی گئی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: علی رضی اللہ عنہ ، فاطمہ رضی اللہ عنہ ، اور ان کے دونوں بیٹے (حسن رضی اللہ عنہ اور حسین رضی اللہ عنہ )۔“ (طبرانی)
حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی تین خصلتیں ایسی بتائی ہیں کہ اگر میں اُن میں سے ایک کا بھی حامل ہوتا تو وہ مجھے سرخ اونٹوں سے زیادہ محبوب ہوتی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک موقع پر) فرمایا: علی رضی اللہ عنہ میرے لیے اسی طرح ہے جیسے ہارون علیہ السلام‘ موسیٰ علیہ السلام کیلئے تھے (وہ نبی تھے) مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں اور فرمایا: آج اس شخص کو علم عطا کروں گا جو اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے اور اللہ اور اس کا رسول اس سے محبت کرتے ہیں (راوی کہتے ہیں کہ) میں نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو (اس موقع پر) یہ فرماتے ہوئے بھی سنا:”جس کا میں مولا ہوں اس کا علی مولا ہے۔“ (نسائی)
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آگاہ رہو! بے شک اللہ میرا ولی ہے اور میںہر مومن کا ولی ہیں‘ پس جس کامیں( صلی اللہ علیہ وسلم ) مولا ہوں اُس کا علی رضی اللہ عنہ مولا ہے۔“
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 320
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں