Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

جسم کو طاقتور وخوبصورت بنانے کے خواہشمند ضرور پڑھیں!

ماہنامہ عبقری - نومبر 2014ء

بکرا یا بکری کا گوشت زود ہضم اور صالح خون پیدا کرتا ہے‘ گرم مزاجوں والوں کیلئے عمدہ غذا ہے۔ چھ ماہ کے بکرے کا گوشت اگر کمزور اور لاغروں کو کھلایا جائے تو وہ طاقتور جسم کے مالک بن جاتے ہیں۔

نصیراحمد‘ ایبٹ آباد

ہمارے ملک میں لاکھوں چھوٹے اور بڑے جانور روزانہ ذبح ہوتے ہیں اور ان کا گوشت بڑے شوق سے کھایا جاتا ہے۔ گوشت مرچ مصالحہ جات ڈال کر بھون کر بھی کھایا جاتا ہے اور اس کے کباب اور باربی کیو بہت مشہور ہیں۔ اچھے قسم کے مصالحہ جات سے اس کی لذت میں اضافہ ہوتا ہے‘ ہمارے ہاں ہر گھر میں اگر روزانہ نہ سہی تو ہفتہ عشرہ میں ایک دفعہ گوشت ضرور پکتا ہے۔ گوشت ہماری زندگی کی اہم ضرورت ہے۔ گوشت نائٹروجن‘ چربی‘ نمکیات اور پانی کا مجموعہ ہوتا ہے‘ ہمارے جسم کے رگ و ریشے زیادہ تر نائٹروجنی مرکبات سے بنے ہوئے ہوتے ہیں۔ ہمارا جسم مشقت‘ ورزش اور مختلف حرکات سے جب تحلیل ہونا شروع ہوجاتا ہے اور اس کمی کو صرف نائٹروجنی غذا سے پورا کیا جاسکتا ہے۔ نائٹروجنی غذا ہی سے ہمارے جسم کی نشوونما ہوتی ہے۔ ماہرین غذا کا کہنا ہے کہ پروٹین نباتاتی غذاؤں کی نسبت گوشت میں بہت زیادہ ہوتی ہے۔ مسلمانوں کو صرف حلال جانور کھانے کا حکم دیا گیا ہے۔ موجودہ ماڈرن دور کی تحقیق نے ثابت کردیا ہے کہ اللہ رب العزت نے جن جانوروں کو حرام قرار دیا ہے وہ واقعی انسانی صحت کیلئے مضر ہیں۔
گوشت کی ایک خاصیت یہ بھی ہے کہ روزانہ کھانے والے کی طبیعت میں غصہ زیادہ پایا جاتا ہے‘ نفسانیت بڑھ جاتی ہے‘ یہ لوگ زود رنج اور خودغرض بھی دیکھنے میں آئے ہیں۔ ہر انسان جو چاہے کھاسکتا ہے لیکن یہ بات ضرور ذہن میں رکھنی چاہیے کہ جو گوشت وہ کھانا چاہتے ہیں اس کی افادیت اور مضمرات کیا ہیں؟ طبی ماہرین کے مطابق ہر انسان کو جو مشقت نہ کرسکتا ہو کیلئے روزانہ کا آدھ پاؤ فائدہ مند ہے۔ اس سے زائد نقصان کا باعث ہے۔ گوشت کو بھوننے کے بعد یا اس کے کباب بنا کر پکا کر ڈھکنا نہیں چاہیے‘ اس طرح ڈھکنے سے زہریلا اور بدمزہ ہوجاتا ہے۔ چند جانوروں کے گوشت کی خاصیت پیش خدمت کرتا ہوں تاکہ جن حضرات کو علم نہیں وہ مستفید ہوسکیں۔
بکرا یا بکری: اس کا گوشت زود ہضم اور صالح خون پیدا کرتا ہے‘ گرم مزاجوں والوں کیلئے عمدہ غذا ہے۔ چھ ماہ کے بکرے کا گوشت اگر کمزور اور لاغروں کو کھلایا جائے تو وہ طاقتور جسم کے مالک بن جاتے ہیں۔ یہ بات بھی عام مشہور کہ انسان کا اگر کوئی عضو خراب ہونے کو ہو تو اس کو دو سال کے بکری یا بکرے کے بچہ کا وہی عضو کھلایا جائے تو بیمار انسان صحت حاصل کرلیتا ہے۔ مثلاً دل کے مریض کو بکرے کا دل کھلانا‘ پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا مریض کو پھیپھڑے کھلائیں تو وہ صحت پالیں گے۔تیتر اور بٹیر: سل ودق‘ فالج اور جسمانی دردوں کے لیے بہت مفید غذا ہے۔ مقوی معدہ ہے‘ کمزوروں کیلئے عمدہ غذا ہے‘ جسم میں صفرا‘ بلغم اور سودا تینوں خلطوں کے فساد کو ذبح کرتا ہے۔ خفقان‘ تپ دق‘ استسقاء‘ فالج اور جسمانی کمزوری کیلئے نفع بخش ہے۔
اونٹ: دیرہضم ہوتا ہے‘ مقوی باہ ہے‘ کالے یرقان اور پیشاب جلن کیلئے مفید ہے۔ جلندر کی بیماری کیلئے اکسیر بیان کیا گیا ہے۔ خلط فاسد پیدا کرتا ہے‘ اس کی کوہان کا گوشت بہت ہی فائدہ مند ہے اور کئی بیماریوں کا علاج ہے۔
بھینس: دیرہضم‘ غلیظ اور مؤلد اخلاط ردی و سوداوی ہے۔ روزانہ کھانے والے عموماً بواسیر‘ سوزاک اور معدہ کے کئی امراض میں مبتلا ہوجایا کرتے ہیں۔ ادرک مناسب مقدار میں ڈال کر سبزیوں کے ساتھ ترکاری پکا کر کھایا جائے تو نقصان نہیں ہوتا۔بھیڑ: اس کا گوشت مقوی اعضاء‘ بدن کو موٹا کرتا ہے‘ گاڑھا خون پیدا کرتا ہے‘ دیرہضم ہوتا ہے‘ کمزور معدہ والوں کو موافق نہیں پڑتا‘ بواسیر کے مرض میں اضافہ کرتا ہے۔خرگوش: غلیظ خون پیدا کرتا ہے‘ سرد امراض مثلاً فالج‘ لقوہ‘ استرخا اور کالی کھانسی کیلئے مفید ہے۔
دنبہ: بدن کو موٹا کرتا ہے‘ مقوی اعضاء اور مقوی باہ ہے مگر دیر ہضم ہوتا ہے۔کبوتر: صالح خون پیدا کرتا ہے‘ مقوی بدن ہے‘ مقوی گردہ و مثانہ ہے‘ مقوی باہ ہے‘ استسقاء ذکی اور طبعی دونوں کیلئے مفید ہے۔ اس کو پکاتے وقت اگر تھوڑا سرکہ ڈالا جائے تو فائدہ میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے انڈے جو بچے جلدی نہ بول سکتے ہوں ان کو کھلانے سے جلدی بولنے لگتے ہیں۔مرغ: صالح خون پیدا کرتا ہے۔ عقل بڑھاتا ہے۔ دماغ کو تیز کرتا ہے‘ مرض سرسام میں جوان مرغ کو ذبح کرکے گرم گرم سر پر باندھا جاتا ہے جو بہترین علاج ہے۔ جوان مرغ کا گوشت بنسبت عمر رسیدہ یعنی بوڑھوں کیلئے بہت ہی مفید ہے۔مچھلی: اس کاگوشت ہر طرح سے مفید ہے۔ تمام کمی کو پورا کرتا ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 697 reviews.