محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں میٹرک کا طالب علم تھا اور اللہ شکر ہے کہ آپ کے درس میں ہر جمعرات کو میں آتا ہوں‘ میں حافظ ہونے کے باوجود نماز نہ پڑھتا تھا اور نہ ہی قرآن مجید کی تلاوت کرتا تھا لیکن جب سے درس میں آنا شروع ہوا تو پھر میرا نماز و قرآن مجید پڑھنے کا دل کرنے لگا میں امتحان کے درمیان میں بھی آپ کے درس میں آتا تھا‘ میرے استاد اور میرے دوست مجھے کہتے تھے کہ ایک تو تو پڑھتا نہیں ہے اور دوسرا تو ہر جمعرات کو چھٹی بھی کرتا ہے تو فیل ہوجائے گا لیکن میں نے ان کی بات نہ مانی اور میں مسلسل درس میں آتا رہتا اور امتحان کے دوران دل لگا کر محنت بھی کی‘ جب رزلٹ آیا تومجھے یقین نہ آیا کہ میں اتنے اچھے نمبروں سے پاس ہوگیا‘ یہ سب حکیم صاحب کی دعاؤں اور درس کی برکت کی وجہ سے ہوا ہے۔(فہد اسلام‘ لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں