اسی دن حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم بنی اسرائیل کو اللہ تعالیٰ نے فرعون کے ظلم و استبداد سے نجات دلائی
یوم عاشورہ بڑا ہی مہتمم بالشان اور عظمت کا حامل ہے‘ تاریخ کے عظیم واقعات اس سے جڑے ہوئے ہیں‘ چنانچہ مورخین نے لکھا ہے کہ:۔ یوم عاشورہ کے دن ہی حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی۔ اسی دن حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی ہولناک سیلاب سے محفوظ ہوکر کوہ جودی پر لنگر انداز ہوئی۔ اسی دن اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو ’’خلیل اللہ‘ ‘ بنایا اور ان پر آگ گلزار بنی۔ اسی دن حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم بنی اسرائیل کو اللہ تعالیٰ نے فرعون کے ظلم و استبداد سے نجات دلائی۔ اسی دن حضرت سلیمان علیہ السلام کو بادشاہت ملی۔ اسی دن حضرت ایوب علیہ السلام کو سخت بیماری سےشفاء ہوئی۔ اسی دن حضرت یونس علیہ السلام مچھلی کے پیٹ سے نکالے گئے۔ اسی دن حضرت یوسف علیہ السلام کی ملاقات ایک طویل عرصے کے بعد حضرت یعقوب علیہ السلام سے ہوئی۔ اسی دن حضرت عیسیٰ علیہ السلام پیدا ہوئے اور اسی دن یہودیوں کے شر سے نجات دلا کر آسمان پر اٹھائے گئے۔ بعض علمائے کرام نے مذکورہ بالا اہم واقعات کے علاوہ کچھ اور واقعات بھی بیان کیے جو یوم عاشورہ سے متعلق ہیں مثلا: اسی دن اللہ تعالیٰ نے آسمان و زمین‘ قلم‘ حضرت آدم علیہ السلام کو پیدا کیا۔ اسی دن قیامت قائم ہوگی‘ اسی دن حضرت موسیٰ علیہ السلام پر تورات نازل ہوئی۔ اسی دن حضرت اسماعیل علیہ السلام کی پیدائش ہوئی۔ اسی دن حضرت یوسف علیہ السلام کو قیدخانہ سے رہائی نصیب ہوئی اور مصر کی حکومت ملی۔ اسی دن دنیا میں پہلی باران رحمت (رحمت کی بارش ہوئی) اسی دن حضور اکرم ﷺ نے حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے نکاح فرمایا۔ اسی دن ابولو لومجوسی کے ہاتھوں سے مصلیٰ رسول اللہ ﷺ پر حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے زخمی ہوکر جام شہادت نوش فرمایا۔ اسی دن کوفی فریب کاروں نے نواسہ رسول ﷺ اور جگر گوشہ فاطمۃ الزہراء رضی اللہ تعالیٰ عنہا حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کو شہید کیا ۔ اسی دن قریش خانہ کعبہ پر نیاغلاف ڈالتے تھے۔ اسی دن حضرت یونس علیہ السلام کی قوم کی توبہ قبول ہوئی اور ان کے اوپر سے عذاب ٹلا۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں