Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

خواتین پوچهتی هیں

ماہنامہ عبقری - نومبر2013ء

گلے میں خراش

میرے سینے میں بلغم پھنسا رہتا ہے‘ اس وجہ سے گلے میں خراش رہتی ہے۔ آواز بھی بعض دفعہ گلے میں پھنس جاتی ہے۔ کھانس کھانس کر میرے کانوں میں بھی شور رہنے لگا ہے۔ بلغم دور کرنے کیلئے مشورہ دیجئے۔ اب تو میں گھر میں بات کرتے ہوئے بھی گھبراتی ہوں‘ بات کرتے کرتے آواز بند ہوجاتی ہے اور سب مذاق اڑاتے ہیں۔ (سائرہ ‘ لاہور)
مشورہ: آپ نے اپنی عمر نہیں لکھی‘ بہرحال آپ کلونجی خریدیے۔ یاد رہے‘ پیاز کے بیج بھی کلونجی کے نام سے بکتے ہیں‘ کلونجی کا دانہ نیچے سے موٹا‘ تکونا اور سیاہ ہوتا ہے جبکہ پیاز کے بیج کالے نہیں ہوتے۔ آپ ایک چھٹانک کلونجی خرید کر پیس لیجئے اور احتیاط سے رکھیے۔ صبح پانی گرم کریں ایک پیالی پانی میں آدھا چھوٹا چمچ کلونجی ڈالیں‘ پورا بھر کر نہیں‘ پھر چائے کی طرح پکائیے۔ کھول جائے تو دم کریں۔ دو منٹ بعد چھان کر نہار منہ پی لیجئے۔ یہ قہوہ ہر قسم کا پرانا بلغم نکال باہر کرتا ہے۔ چند روز میں بلغم کا اخراج ہونے لگے گا۔ پرانے نزلے سے جو تکالیف ہوتی ہیں وہ بھی کلونجی دور کردیتی ہے۔ آپ کا گلا بھی ٹھیک ہوگا اور آواز کی بندش ختم ہوجائے گی۔ پندرہ بیس دن پی کر چھوڑ دیجئے۔ ضرورت محسوس ہو تو پھر دو چار دن یہ قہوہ پی لیں۔ کانوں کا شور بھی آہستہ آہستہ ختم ہوجائے گا۔ زیتون کے دس چمچے تیل میں ایک چمچہ کلونجی ملا کر ہلکی آنچ پر پکائیے۔ پانچ منٹ بعد اتار لیجئے۔ تیل کا رنگ تبدیل ہوجائے گا۔ اب اسے ململ کے کپڑے میں چھان کر شیشی میں رکھیے۔ ناک میں بھی سوتے وقت لگاسکتے ہیں۔ کان میں بھی روئی کی مدد سے لگائیے۔ کبھی کبھی لگائیے۔ نزلے کی وجہ سے کان‘ ناک میں جو بھی مسئلہ جنم لے‘ وہ ٹھیک ہوجاتا ہے۔

نظر کی کمزوری کا تیربہدف نسخہ

کچھ عرصہ پہلے اچانک میری آنکھوں اور سر میں شدید درد ہوگیا‘ پڑھا بھی نہیں جاتا‘ تب میں نے ایک نسخہ پاؤ بادام گری‘ ایک پاؤ سونف اور ایک پاؤ مصری منگوا کر پسوائی اور صبح و شام ایک ایک چمچہ کھانا شروع کیا۔ اس سے طبیعت بحال ہوئی اور میری ساری تکالیف دور ہوگئیں۔ اسی طرح میرا ایک بیٹا ایم اے کی تیاری کررہا ہے۔ اس کے سر میں بھی شدید درد رہنے لگا۔ وہ کپڑے کی پٹی باندھ کر پڑھائی کرتا۔ اسے بھی یہی نسخہ بنا کردیا۔ تین دن بعد ہی اثر ہوا۔ پٹی کھل گئی اور وہ بڑے سکون سے تیاری میں مصروف ہوگیا۔ میرا دوسرا بیٹا حفظ قرآن کا شوق رکھتا ہے‘ مدرسہ میں داخل کرایا تو سر درد رہنے لگا‘ نظر کی عینک لگ گئی‘ کئی ڈاکٹروں سے علاج کرایا مگر تکلیف قائم رہی۔ تنگ آکر یہی نسخہ تیار کرکے میں نے مدرسہ بھیج دی‘ الحمدللہ آنکھوں اور سر کا درد دور ہوگیا بلکہ ہاضمہ صحیح ہونے کی وجہ سے بھوک لگنے لگی۔ (ساجدہ بی بی‘ کراچی)
مشورہ: سونف و بادام نظر اور دماغ کیلئے بے حد مفید ہیں۔ اس میں کچھ چیزیں اور بھی ملاتے ہیں مگر یہ تینوں بھی کم نہیں چند روز میں ہی فائدہ محسوس ہوتا ہے۔

پختہ رنگ

میں نے ووکیشنل کالج سے دو سالہ گھریلو انتظام (ہوم مینجمنٹ) کا ڈپلومہ کیا ہے‘ کالج میں کپڑوں کو رنگنا سیکھا۔ میں نے تین چار رنگوں کے دوپٹے رنگے‘ لیکن جب دھوئے تو سارے رنگ گڈمڈ ہوگئے۔ آپ مجھے بتاسکتی ہیں کہ رنگ پختہ کیسے ہوتے ہیں؟ کیا بازار میں پختہ رنگوں کے متعلق کوئی کتاب دستیاب ہے؟ (عائشہ)
مشورہ: عائشہ بی بی! آپ کو چاہیے کہ کالج جاکر اس بارے میں معلومات لیں۔ رنگ ساز مختلف اشیاء اپنے پاس رکھتے ہیں جن سے رنگ پختہ ہوتے ہیں۔ مثلاً نائلن کے دوپٹے رنگنے میں فینائل کی گولیاں ڈالتے ہیں۔ ان کے پاس مختلف سفوف ہوتے ہیں جن سے رنگ پختہ ہوجاتے ہیں۔ دوپٹوں کو نمک ملے پانی میں بھی بھگوتے ہیں۔ اس معاملے میں آپ اپنے سے سینئر لوگوں کی رائے کالج ہی سے لیجئے۔یہی آپ کیلئے بہتر رہے گا ۔

طلاق کا پچھتاوا

شوہر کے غلط رویہ سے تنگ آکر ماں باپ کے ہاں آگئی۔ ایک بچی شوہر کے پاس رہی‘ دوسری میرے پاس۔ شوہر نے تین سال انتظار کرکے طلاق بھیج دی۔ میں نے ان سات برسوں میں اتنی اذیت اٹھائی ہے کہ اب پچھتاوا ہوتا ہے۔ بہنوئی رشتہ لاتے تو والدین انکار کردیتے۔ گھر والوں کے پاس میرے لیے وقت نہیں‘ بس کام میں لگی رہتی ہوں۔ مجھے اپنی گیارہ سال کی بیٹی بہت یاد آتی ہے‘ نوسالہ بہن بھی اسے ہروقت یاد کرتی ہے۔ میں کیا کروں؟ مجھے مشورہ دیجئے۔ میں واپس جانا چاہتی ہوں۔ (شمائلہ‘ راولپنڈی)
مشورہ: شمائلہ بی بی! بے شمار لڑکیوں کو میں نے یہی مشورہ دیا ہے کہ وہ حالات سے سمجھوتا کرکے اللہ تعالیٰ کے حضور بہتر زندگی کی دعا کریں اورکبھی شوہر کا گھر چھوڑ کر نہ جائیں‘ جو لڑکیاں گھر کی دہلیز پھلانگ لیں ان کی زندگی عموماً اجیرن ہوجاتی ہے۔ ایک بار میں نے اخبار کیلئے اسی موضع پر سروے کیا تھا‘ مختلف رفاعی اداروں میں جاکر سوالات کیے سب کو یہی افسوس تھا کہ انہوں نے سسرال سے قدم کیوں نکالا؟ بچوں سے بھی محروم اور میکے میں بھی ذلت اٹھائی۔
آپ کے شوہر نے دوسری شادی کی ہے یا نہیں؟ طلاق کا لفظ بہت ہی برا ہے۔ ساری باتیں پہلے سوچنی تھیں۔ آپ کے بہنوئی کوئی رشتہ لاتے ہیں اور وہ آپ کی بچی بھی رکھ لیتا ہے توآپ شادی کرلیجئے۔ اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعا کریں‘ وہی آپ کے حالات صحیح کرنے والا ہے۔ چھوٹی موٹی باتیں ازدواجی زندگی میں ہوتی رہتی ہیں انہیں درگزر کردینا چاہیے۔ جبھی ازدواجی زندگی کامیاب گزر سکتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 157 reviews.