میں عصر کی نماز پڑھ کر باہر آرہا تھا کہ ایک صاحب مسجد کے باہر بیٹھے تھے میں نے وجہ پوچھی تو کہنے لگے میرے گھٹنوں میں شدید درد ہے‘ میں نے انہیں کہا کہ آپ فجر کی نماز کے بعدسورۂ علق (پارہ30) 7 بار پڑھیں اور پھر گھٹنوں پر پھونک مار لیں۔ انشاء اللہ بہت جلد شفاء ہوگی۔ اس کے علاوہ ہڈی میں درد ہے جہاں بھی درد ہے تو ہر نماز کے بعد درد کی جگہ پر ہاتھ رکھیں اور گیارہ گیارہ مرتبہ یَاغَفُوْرُ، یَاغَفَّارُ پڑھ کر دم کریں۔ وہ شخص مجھے صرف پندرہ دن بعد ملا اور کہنے لگا کہ میرے گھٹنوں کے درد میں 70 فیصد تک افاقہ ہوگیا ہے۔ (پوشیدہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں