Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

موسم سرما کا انوکھا ٹوٹکہ‘ انوکھے فائدے‘ انوکھے کمالات

ماہنامہ عبقری - نومبر2013ء

میں انشاء اللہ اعتماد سے کہتا ہوں کہ مسلسل تجربات نے اس دوائی کو بہت فائدہ مند اور لاجواب قرار دیا ہے جسمانی اور دماغی محنت کرنے والے اس دوائی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ہر موسم میں مفید لیکن خاص طور پر موسم سرما میں اس دوائی کے انوکھے فائدے اور کمالات ہیں

قارئین! آپ کیلئے قیمتی موتی چن کر لاتا ہوں اور چھپاتا نہیں‘ آپ بھی سخی بنیں اور ضرور لکھیں (ایڈیٹر حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی)

موسم کی رت بدلی‘ تو حالات بھی بدل جاتے ہیں اور غذائیں بھی بدل جاتی ہیں۔ موجودہ دور میں جب ناخالص غذائیں ملیں‘ اور دوائیں بھی ناخالص ہوں تو پھر انسان کا جسم آخر کب تک چل سکے گا‘ انسان کا جسم تو آخر جسم ہی ہے ہڈیوں اور گوشت کا مجموعہ ہے ۔گھسنے کو تو لوہا بھی گھس جاتا ہے اور پتھر بھی گھس جاتا ہے‘ میں ایک بلڈنگ کی سیڑھیاں چڑھ رہا تھا سیڑھیوں پر لگا ماربل گھسا ہوا تھا فوراً احساس ہوا کہ رگڑ سے پتھر بھی گھس جاتا ہے انسان سارا دن متحرک رہتا ہے تو کیا اس سے انسانی جسم نہیں گھستا؟ آپ نے دیکھا ہو گا کہ بعض بسوں اور کوچوں کے لوہے کے فرش گھس کر چکنے ہوجاتے ہیں اس کی وجہ پاؤں کی رگڑہے‘ بالکل یہی حال ہمارے جسم کا ہے ہمیں اپنے جسم کیلئے خالص غذائیں اور دوائیں ڈھونڈنی ہوں گی ورنہ تو ہمارے جسم کی حرکت اور متحرک جسم کی کیفیات ہمارے اندر کے سارے اعضاء کو گھسا کر رکھ دیں گی۔
میری شروع سے کوشش رہی ہے کہ ہر جاننے والے سے مشاہدات اورتجربات پوچھوں۔ میں نے اپنے آپ کو سدا طالب علم سمجھا ہے۔ دوران سفر یہ نسخہ ایک مخلص نے بتایا۔ پھر میں نے اس کو بے شمار لوگوں کو استعمال کرنے کیلئے دیا۔ چیز پہلے بھی آزمائی ہوئی تھی بعد کی آزمائش نے اس کو مزید اور زیادہ بابرکت بنادیا۔ جب بھی موسم سرما کی ابتدا ہو آپ فوراً اس ٹانک کو استعمال کرنا شروع کردیں یہ ٹانک کیا ہے دراصل ایسے لوگوں کیلئے جن لوگوں کا تعلق دماغی کمزوری اعصابی کھچاؤ پٹھوں کا کھچاؤ یا وہ لوگ جو دن رات دماغی محنت کرتے ہیں اور دماغی کام کرتے ہیں جنہیں کسی وقت سرکھجانے کی فرصت ہی نہیں ہوتی یا ایسے لوگ جو جسمانی محنت کرنے میں سب سے آگے ہیں کھلاڑی ہوں‘ پہلوان ہوں‘ مزدور ہوں‘ وزن اٹھانے والے‘ لکڑی یاتعمیر کا کام کرنے والے‘ یا دوڑ لگانے والے‘ ورزش کرنے والے‘ جم اور جسمانی محنت کرکے فٹنس کیلئے اپنے آپ کو تیار کرنے والے ان سب کیلئے ایک انوکھی دوا اور غذا ہے۔ واقعی تجربات کے اعتبار سے بارہا کی آزمودہ چیز ہے۔
میں قارئین کو اس موسم سرما میں اس دوا کے استعمال کرنے کی بھرپور دعوت دوں گا اور ضرور استعمال کیجئے پہاڑی علاقے میں رہنے والے یا میدانی علاقوں میں ان سب کیلئےیہ یکساں مفید ہے حتیٰ کہ اپنے بچوں کو اس کی مقدار کم کرکے ضرور استعمال کرائیں کیونکہ اس کی کم مقدار بھی بچوں میں صحت اور تندرستی کا ذریعہ بنتی ہے تین سال سے لے کر سو سال کی عمر کیلئے یہ نہایت مفید اور مؤثر ہے۔ اس کے فوائد آپ سوچ نہیں سکتے کہ کیا ہوسکتےہیں۔
قارئین! مختلف رنگوں اور خوبصورت پیکٹ میں بعض ٹانک ملتے ہیں اور بعض کے اوپر بیرون ملک کی مہر ہوتی ہے آپ وہ استعمال کرتے ہیں میں مطمئن ہوں آپ ضرور استعمال کیجئے‘ لیکن ایک بات میں آپ سے عرض کروں گا کیا اپنے ہاتھ کا لذیذ پکا ہوا کھانا زیادہ فائدہ مند ہے یا وہ باہر کا کھانا جس میں سب الٹے سیدھے کیمیکل صرف ظاہری ذائقے کو تیار کرنے کیلئے ڈالے جاتے ہیں جب وہ کھالیں تو انسان کی زندگی میں جو نقصانات معدہ جگر دل کی بیماریاں جوڑوں پٹھوں کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں‘ وہ آپ خوب جانتے ہیں۔
قارئین! یہ چھوٹے چھوٹے ٹوٹکے بعض اوقات ایسے مفید ہوتے ہیں جو عام عقل انسانی سے ماوریٰ ہوتے ہیں۔
آئیے! میں آپ کو اس کے کچھ فوائد بتاتا ہوں:۔
یہ نسخہ میں نے ابھی تازہ ہی سنا تھا ایک مریض میرے پاس لایا گیا اس کا دل دماغ اور پٹھے کمزور تھے اس کیلئے چلنا بہت دوبھر تھا جسمانی اور اعصابی کمزوری اس کا ساتھ نہیں دے رہی تھی میں نے یہی نسخہ ان کو مسلسل تین ماہ استعمال کرنے کو عرض کیا اور ساتھ ہی تاکید کی کہ پوری ذمہ داری سے آپ یہ دوائی استعمال کریں اس میں ناغہ نہ کریں۔ قارئین آپ یقین کریں گے اس دوائی کے استعمال سے انہیں اتنا فائدہ ہوا کہ آپ سوچ نہیں سکتے۔صرف ڈیڑھ ماہ کے بعد مجھے اطلاع ملی کہ اس مریض کا پیغام یہ ہے کہ میرے جسم میں ایک نئی جان دوڑی ہے اور ایک بے جان جسم جسے میں لیے پھر رہا تھا وہ جاندار اور صحت مند ہوگیا۔
ایک خاتون گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے مسلسل پریشان تھی اور پریشانی یہاں تک پہنچی ان کی ایک ٹانگ کمزور ہوگئی‘ سب نے کہا کہ فالج ہوگیا لیکن بظاہر وہ فالج نہیں تھا ذہنی کھچاؤ اعصابی تناؤ ٹینشن کی وجہ سے اس حصے کے اعصاب کمزور ہوگئے اور متاثر ہوگئے اس خاتون کو یہی نسخہ استعمال کرنے کیلئے دیا چند ہفتے نہایت ذمہ داری سے اس خاتون نے یہ فارمولا استعمال کیا اور اتنے اچھے رزلٹ ملے کہ وہ خود حیران رہ گئیں۔
ایک بچہ میرے پاس لایا گیا تقریباً نو دس سال کا تھا اس کے والدین اس کے بارے میں یہ شکایت کرتے کہ بچہ اپنی کمر نہیں سنبھال سکتا ‘چلتا توہے لیکن بعض اوقات چلتے چلتے گرجاتا ہے۔کمزور ہوتا جارہاہے‘ کھایا پیا لگتا نہیں‘ ٹانگوں میں جان نہیں‘ کمر میں جان نہیں‘ جسم میں جان نہیں اور بچہ میں چڑچڑا پن بہت زیادہ اور تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ میں نے بچے کویہی دوائی استعمال کرنے کیلئے عرض کیا۔ جب میں نے یہ دوائی استعمال کرنے کو دی باوجود اس کے کہ انہوں نے دوائی پوری توجہ سے استعمال نہیں کرائی‘ غفلت سے استعمال کرائی لیکن اس کے باوجود اس دوائی کے استعمال سے بچے کو بہت فائدہ ہوا انہوں نے مجھے دکھایا تو میں نے اسے مزید پابندی سے استعمال کرنے کو عرض کیا اور مزید توجہ سے استعمال کرنے پر بچے میں حیرت انگیز تبدیلی آئی‘ ٹانگیں مضبوط‘ کمر مضبوط‘ مہرے مضبوط ‘ لڑکھڑاہٹ ختم ہوئی اور چلنا پھرنا بحال ہوا اور بچہ صحت اور تندرستی کے سفر کی طرف اپنے قدم بڑھانے لگا۔
ایسی خواتین جو کمر کے درد میں مبتلا رہتی ہیں اور ٹانگوںکے درد میں مبتلا رہتی ہیں یا جن کا جسم یا جسم کا کوئی حصہ سو جاتا ہے۔ اور ان کی طبیعت مسلسل بے چین ا ور پریشان رہتی ہے۔ ایسی تمام خواتین کیلئے نہایت ہی مفید اور لاجواب یہی فارمولہ ہے۔الغرض آپ نہایت اعتماد سے اور توجہ سے اگر یہ دوائی استعمال کریں اور اس دوائی کو مکمل یقین سے اپنے استعمال میں لائیں تو میں انشاء اللہ اعتماد سے کہتا ہوں کہ مسلسل تجربات نے اس دوائی کو بہت فائدہ مند اور لاجواب قرار دیا ہے جسمانی اور دماغی محنت کرنے والے اس دوائی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ہر موسم میں مفید لیکن خاص طور پر موسم سرما میں اس دوائی کے انوکھے فائدے اور کمالات ہیں۔
میں نےاس کے بہت مختصر فائدے بتائے ہیں جب آپ استعمال کریں گے اس کے فائدے آپ پر وہ کھلیں جو آپ سوچ نہیں سکتے لیکن شرط یہ ہے کہ کچھ عرصہ مسلسل اعتماد سے یہ دوائی استعمال کریں جلدی نہ کریں کیونکہ مصنوعی غذائیں کھا کھا کر جسم اندر سے کھوکھلا ہے ابھی سے فطری اور قدرتی غذائیں اور دوائیں لیں۔ 
انشاء اللہ جسم بھرپور توانائی اور طاقت کی طرف متوجہ ہوگا۔
ھوالشافی: منقیٰ یعنی بڑ ی کشمش اس کے اندرسے بیج نکال لیں اس کے ہم وزن خالص شہد ملا کر دونوں کو خوب کوٹ لیں چاہیں گولیاں بنالیں ورنہ دونوں کوکوٹا ہواایسے رکھ کر آدھا چمچ دن میں تین بار یا دو بار یا ایک چمچ دن میں تین بار یا دو بار چائے والا استعمال کریں۔ پانی کے ہمراہ بھی لے سکتے ہیں لیکن اگر نیم گرم دودھ کے ہمراہ لیں تو اس کے فوائد سو سے ہزار گنا اور بڑھ جاتے ہیں۔ اگر یہ بنا کرمحفوظ رکھیں تو خراب نہیں ہوتا اس کو فریج میں رکھنے کی ضرورت نہیں۔اب بتائیں قارئین کیسی سستی چیز اور کیسی آسان چیز ہےلیکن فوائد کیسے لاجواب۔ ضرور بنائیے گا اور اس کے فوائد مجھے لکھنا نہ بھولیے گا۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 139 reviews.