اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ خَیْرَ عُمْرِیْ اٰخِرَہٗ وَخَیْرَ عَمَلِیْ خَوَاتِیْمَہٗ وَخَیْرَ اَیَّامِیْ یَوْمَ اَلْقَاکَ فِیْہِ۔
ترجمہ: ’’اے میرے پروردگار! میری عمر کا بہترین حصہ اس کے آخری وقت کو بنائیے اور میرے آخری اعمال کو بہتر بنائیے اور میری زندگی کے دنوں میں سب سے اچھا اور بہترین دن وہ بنائیے جس دن میں آپ سے ملوں۔‘‘
یہ دعا صبح و شام سات سات مرتبہ اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔
پانچ چیزوں کی حفاظت:اس دعا کی برکت سے بندہ کا دین‘ اس کی جان‘ اس کی اولاد‘ اس کی بیوی اور اس کا مال اللہ کی حفاظت میں آجاتا ہے۔ وہ دعا درج ذیل ہے:۔
بِسْمِ اللہِ عَلٰی دِیْنِیْ وَنَفْسِیْ وَوَلَدِیْ وَاَھْلِیْ وَمَالِیْ۔ صبح و شام سات سات مرتبہ اول و آخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔(احمد رضا شاہ‘ سوات)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں