Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

باورچی خانے سے حسن کو دوبالاکرنے کے ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - نومبر2013ء

آنکھوں کو چمکدار اور روشن بنانے کیلئے گرم پانی میں تھوڑا سا نمک مکس کریں اور اس سے آنکھوں کو دھولیں ۔ ایک ٹب گرم پانی لیں اس میں نمک ملائیں اور اپنے پیروں کو کم از کم آدھا گھنٹہ اس میں ڈال کر بیٹھیں۔

حسن وقت کے ساتھ ساتھ ماند پڑجاتا ہے اگر اس کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو وقت سے پہلے ہی اس کی آب و تاب ختم ہوجاتی ہے لیکن جو لوگ اپنا خیال رکھتے ہیں وہ اپنی عمر سے کئی سال کم نظر آتے ہیں۔ آج کل کے مصروف دور میں خواتین جھنجھلاہٹ‘ ذہنی دباؤ اور تھکاوٹ میں مبتلا نظر آتی ہیں۔ اپنی ذات کیلئے انہیں کوئی لمحہ میسر نہیں ہوتا ہے۔ اپنے جسم کی دیکھ بھال خاص کر چہرے اور بالوں کی نگہداشت ان کی آخری ترجیح ہوتی ہے اس کےعلاوہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے سبب ہر شخص چاہتا ہے کہ کم سے کم پیسہ خرچ کرے یہی وجہ ہے کہ آج ہم آپ کے حسن نکھارنے اور اپنی جلد کا تحفظ کرنے کیلئے ایسے اجزاء کی افادیت بتارہے ہیں جو آپ بہت آسانی سے استعمال کرسکتی ہیں اور اس کیلئے آپ کو بازار سے ہزاروں روپے کی میک اپ اور حسن و آرائش کی اشیاء لانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ آپ کے حسن کا سامان تو آپ کے باورچی خانے میں موجود ہے جن کو استعمال کرکے آپ اپنے حسن کو دوبالا کرسکتی ہیں۔
چائے: ٹھنڈی چائے میں روئی بھگو کر آنکھوں پر رکھنے سے آنکھوں کی ساری تھکن زائل ہوجاتی ہے اسی طرح آپ استعمال شدہ ٹی بیگز فریج میں رکھ دیں اور روزانہ رات کو آئی پیڈ کے طور پر استعمال کریں اس سے آنکھوں کو بہت آرام ملے گا۔ بالوں کیلئے بھی چائے کی پتی بہت مفید ہے۔ استعمال شدہ چائے کی پتی میں دو لیٹر پانی ڈال کر ابالیں اور چھان لیں‘ شیمپو کرنے کے بعد آخر میں اس پانی سے بال نتھار لیں اس سے بالوں میں چمک آجائے گی۔گوبھی: گوبھی پانی میں ابال لیں اب اس پانی کو ٹھنڈا کرکے اس سے منہ دھوئیں آپ کا چہرہ تروتازہ اورشاداب ہوجائے گا۔گاجر: خشک اور حساس جلد کیلئے گاجر بہترین ہے۔ گاجر کو اُبال کر کچل لیں اور اس کو فیس ماسک کے طور پر لگائیں۔ ایک کھانے کا چمچ خمیر پاؤڈر‘ ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور ایک کھانے کے چمچ گاجر کا رس اور ایک چائے کا چمچ بادام یا زیتون کا تیل لیں اور آدھا کھانے کے چمچ دہی میں اچھی طرح مکس کرلیں اب اس آمیزے کو چہرے پر 15 منٹ لگائیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھولیں۔نمک: آنکھوں کو چمکدار اور روشن بنانے کیلئے گرم پانی میں تھوڑا سا نمک مکس کریں اور اس سے آنکھوں کو دھولیں ۔ ایک ٹب گرم پانی لیں اس میں نمک ملائیں اور اپنے پیروں کو کم از کم آدھا گھنٹہ اس میں ڈال کر بیٹھیں۔ اس سے آپ کی دن بھر کی ساری تھکن دور ہوجائے گی اور آپ تازہ دم ہوجائیں گی۔انڈا: انڈا ہماری جلد اور بالوں کیلئے بہت مفید ہے اگر آپ کی آنکھوں کے نیچے جھریاں ہیں تو انڈے کی سفیدی لگائیں اور سوکھنے کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں‘ اس عمل کو ایک دن چھوڑ کر کریں ایک مہینے کے اندر جھریاں غائب ہونا شروع ہوجائیں گی۔ بے رونق اور مرجھائی ہوئی جلد کیلئے ایک انڈے میں بیسن اور دودھ ملا کر گاڑھا پیسٹ بنالیں اور چہرے پر لگا کر آدھے گھنٹے بعد دھولیں اس سے چہرہ تروتازہ ہوجائے گا اور مسام بھی بند ہوجائیں گے۔ انڈا بالوں کیلئے بہترین کنڈیشنر ہے‘ دو عدد انڈوں میں ایک کھانے کا چمچ آملہ اور ایک چمچ سیکاکائی ملائیں اور بالوں میں اچھی طرح لگا کر آدھے گھنٹے بعد شیمپو کرلیں۔ دہی: چہرہ دھونے کے بعد دہی لگائیں اور پندرہ منٹ بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔ شیمپو کرنے سے پہلے دہی سے سر کا مساج کریں اس سے بال صاف ستھرے اور چمکدار ہوجائیں گے۔مٹر: مٹر پیس لیں اور چار سے چھ کھانے کے چمچ لے کر اس میں ایک چوتھائی کھانے کا چمچ لیموں کا رس اور دو کھانے کے چمچ عرق گلاب مکس کریں اور آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں اس کے بعد چہرے پر پندرہ منٹ لگانے کے بعد نیم گرم پانی سے دھولیں۔آلو: جلد کی صفائی خاص کر جھلسی ہوئی جلد کیلئے آلو بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ چہرے پر اکثر کالے دھبے پڑجاتے ہیں کچا آلو چہرے پر ملنے سے یہ دھبے دور ہوجاتے ہیں۔ آلو کو کچھ گھنٹے فریج میں رکھ دیں پھر گول قتلے کاٹ کر آنکھوں پر کچھ دیر رکھیں تو ساری تھکن زائل ہوجائے گی۔ چہرے کی صفائی کیلئے ایک آلو کدوکش کرلیں اور ایک کھانے کا چمچ لیموں کا رس جو کا آٹا اور تھوڑا سا دودھ ملا کر چہرے پر لگائیں یہ ایک بہترین فیس ماسک ہے۔کینو: دوکھانے کے چمچ کینو کے چھلکے کا پاؤڈر‘ دو کھانے کے چمچ جو کا آٹا اور دو کھانے کے چمچ کوئی سی بھی کولڈکریم لیں اور ان تمام اجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں اور چہرے پر لگائیں جب یہ سوکھنے لگے تو ہلکے ہاتھوں سے رگڑ کر صاف کرلیں پھر نیم گرم پانی سے دھولیں اس سے رنگت صاف ہوجائے گی۔جو کا آٹا: دو کھانے کے چمچ جو کا آٹا لے کر دو کھانے کے چمچ تازہ کریم یا دہی میں مکس کریں اور چہرے پر لگا کر ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں پھر چہرہ دھولیں۔ اگر آپ کی جلد بہت خشک ہے تو دو کھانے کے چمچ جو کے آٹے کو ایک کھانے کے چمچ بادام یا زیتون کے تیل میں ملا کر چہرے پر مساج کریں اور نیم گرم پانی سے دھولیں۔اس سے چہرہ چمک اٹھے گا۔
شلجم: 50 گرام گاجر اور 50 گرام شلجم کو ابالیں اور کچل لیں اب اس میں 25 ملی لیٹر دودھ ڈالیں اور مکس کرکے چہرے پر لگائیں جب سوکھنے لگے تو ہلکے ہاتھوں سے رگڑ کر صاف کرلیں اور چہرہ دھولیں۔شہد: اگر آپ نرم ملائم چمکدار اور صاف ستھری جلد چاہتی ہیں تو شہد کو چہرے پر لگائیں اور کچھ دیر بعد دھولیں اگر آپ کی جلد چکنی ہے تو ایک انڈے کی سفیدی کو پھینٹیں اور دوکھانے کے چمچ شہدمکس کرکے چہرے پر لگائیں ۔ نہانے کے پانی میں ایک چمچ شہد ملالیں تو یہ آپ کو موٹاپے سے دورر کھےگا‘ آپ کی جلد نرم و ملائم ہوجائے گی اور پرسکون نیند آئے گی۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 123 reviews.