ایک دفعہ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ ایک مجلس میں گئے وہاں کچھ لوگ انسانی کارناموں پر پرجوش بحث کررہے تھے‘ کوئی فاتحین کے کارناموں کو بڑا ثابت کررہا تھا اور کوئی دانائی اور حکمت کی باتوں کو بڑا ثابت کررہا تھا۔ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ کافی دیر تک ان کی باتیں سنتے رہے‘ حاضرین میں سے ایک نے حضرت امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ سے کہا آپ بھی اپنی رائے کا اظہار فرمائیں۔ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: تم بحث میں بہت دور نکل گئے ہو حالانکہ انسان جو سب سے بڑا کارنامہ سرانجام دے سکتا ہے وہ ہمارے سامنے ہے‘ سب نے حیران ہوکر پوچھا کون سی چیز ہے۔ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے کہا انسان اپنے دل زبان کو قابو میں رکھے تو یہ انسان کا سب سے بڑا کارنامہ ہے اور یہ کارنامہ بہت کم لوگ انجام دے سکتے ہیں اور آپ میں سے کوئی بھی ایسا نہیں جس نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہو۔ (محمد عمیرشاہین‘ جہانیاں)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں