Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یرقان کا علاج

ماہنامہ عبقری - مئی 2013ء

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! بعد از سلام کے عرض ہے کہ عبقری سے پرانا واسطہ ہے آپ کو اور عملے کو دعائیں دے رہے ہیں جو کہ انسانیت کی بے لوث خدمت کررہے ہیں۔ ایک نسخہ یرقان کے علاج کے لیے لکھ رہا ہوں۔ ہمارا اور خود میرا بھی آزمایا ہوا ہے جو بھی استعمال کریگا انشاء اللہ شفاء پائیگا۔
نسخہ برائے علاج یرقان یا پیلیا
ایک نمبر اشیاء: عشبہ دو تولہ‘ شاھ تریہ دو تولہ‘ پودینہ خشک دو تولہ‘ سونف ایک تولہ‘ گل سرخ دو تولہ‘ چرائتہ دو تولہ۔ دو نمبر اشیاء: ٹاٹری ایک تولہ‘ قلمی شورہ ایک تولہ‘ نوشادر ایک تولہ‘ سالٹ ایک تولہ‘ جوٗکھار ایک تولہ‘ نمک دیسی ایک تولہ‘ نمک سرخ ایک تولہ‘ میٹھا سوڈا ایک تولہ۔
ترکیب: ایک نمبر والی چیزیں صاف کرکے دوسیر پانی میں رات کو بھگودیں۔ صبح کو صاف دیگچی میں ڈال کر ابالیں‘ ایک کلو کے قریب (اس سے زیادہ نہیں) پانی بے۔ چولہے سے اتار کر2 نمبر والی سب چیزیں پیس کر اس میں نچوڑ کر چھان کر بوتلوں میں بھر کر رکھیں۔ دوائی تیار ہے۔
خوراک: اڑھائی تولہ صبح اڑھائی تولہ شام۔ صبح صبح پہلے نہار منہ ایک پاؤ دہی گائے کے دودھ کی (جو کے بغیر ملائی ہو) میں ایک چٹکی جؤکھار کی ڈال کر ملا کر پی لیں اس کے بعد دوائی کا وزن لیں۔ (یہ جؤکھار علیحدہ دس روپے کی لے کر پیس لی جائے) امید ہے کہ ایک ہی دفعہ بنی ہوئی دوائی ساری استعمال کرنے سے مکمل فائدہ ہوجائے گا۔
پرہیز:چکنائی‘ گھی وغیرہ بالکل بند کردیں‘ نمک بھی معمولی استعمال کیا جائے۔ کلیجی ابال کر نمک میں مرچ لیموں پیاز کے ساتھ روزانہ کھائی جائے۔
(ڈاکٹر محمد بخش‘میرپور خاص سندھ)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 699 reviews.