Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

فضائل اسم محمدﷺ

ماہنامہ عبقری - مئی 2013ء

اگر ہم اس کی توصیف و ثناء بیان کرنےلگیں تو ہم اس کا حق کبھی بھی ادا نہیں کرسکتے۔

ویسے تو اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو بہت سے ناموں سے نوازا ہے لیکن اسم محمد ﷺ اور احمد ﷺ آپ ﷺ کے ذاتی نام ہیں۔ اللہ تعالیٰ کی بنائی ہوئی ہر چیز میںگہرائی ہے اور اس نےاپنے ہر کام میں حکمت پنہاں رکھی ہے۔ اسم محمد ﷺ کو بھی آپ غور سے دیکھیں تو اس میں بہت وسعت ہے۔ اس کے ہر لفظ میں اللہ تعالیٰ نےاپنے محبوب کی حمد و ثناء رکھی ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن پاک میں ارشاد فرماتے ہیں: ’’اور ہم نے آپ (ﷺ) کی خاطر آپ (ﷺ) کا ذکر بلند کردیا‘‘اسم محمد ﷺ کا مطلب ہے جس کی بہت تعریف کی جائے۔ اگر ’’م‘‘ کو ہٹایا جائے تو ’’حمد‘‘ بن جاتا ہے جس کا مطلب توصیف و ثناء کے ہیں اگر ’’ح‘‘ کو ہٹایا جائے تو ’’مد‘‘ باقی رہ جاتا ہے جس کا مطلب ’’بلندی‘‘ کے ہیں۔ اس سے اللہ تعالیٰ اپنی بہت محبت کا اظہار کرتا ہے۔لفظ ’’محمد‘‘ قرآن پاک میں چار مرتبہ آیا ہے۔ 1۔ ’’اور محمد رسول یہی ہیں‘‘ 2۔ محمد (ﷺ) تمہارے مردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن اللہ کے رسول اور خاتم النبین ہیں‘‘ 3۔ ’’اور جو لوگ ایمان لائے اور پھر نیک عمل کیے اور اس کو جو محمد (ﷺ) پرنازل ہوا قبول کیا‘‘ 4۔ ’’محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں‘‘ ہم جب اسم ’’محمد‘‘ (ﷺ) زبان اور ہونٹوں سے ادا کرتے ہیں تو بے اختیار ہونٹ ایک دوسرے سےمل کر اس کو چوم لیتے ہیں۔نہ جانے اور کتنی وسعتیں ہوں گی اور کیوں نہ ہوں؟؟؟ جب کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب (ﷺ) کے لیے ہی یہ کائنات تخلیق کی ہے۔ جس گھر میں لفظ ’’محمد‘‘ نام کا کوئی بچہ ہو تو اس میں بہت رحمتیں ہوتی ہیں اگر ہم اس کی توصیف و ثناء بیان کرنےلگیں تو ہم اس کا حق کبھی بھی ادا نہیں کرسکتے۔ اس کے بے شمار فضائل ہیں جو ہماری وسعت سے باہر ہیں۔

اخلاص کا نور
ایک بزرگ اپنے شیخ کی خدمت میں گئے‘ ہدیہ لانے کیلئے کچھ نہیں تھا‘ راستہ میں خشک لکڑیوں کا ایک گٹھا باندھا اور وہ لاکر بطور ہدیہ پیش کردیا‘ ان بزرگ نے اس کی اتنی قدر کی اور وصیت فرمائی کہ میرے مرنے کے بعد غسل کیلئے جو پانی گرم کیا جائے وہ اسی سوختہ سے کیا جائے۔ (ہمشیرہ احمد شاہ)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 684 reviews.