Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قرآن حکیم سے دل کے دو والو کھل گئے

ماہنامہ عبقری - مئی 2013ء

انہوں نے یہ قرآن مجید ایک بڑے پانی کے برتن میں ڈال دیا اور مجھے سارا دن یہی پانی پینے کو کہا میں نے یہ پانی پینا شروع کردیا۔ الحمدللہ کچھ ہی دنوں کے بعد میری تکلیف ختم ہوگئی ایسے ہی رشتہ داروں کے اصرار پر کہ دل کا معاملہ ہے کہیں اچانک کچھ ہونہ جائے

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا رسالہ 2006ء سے مسلسل پڑھ رہا ہوں ‘ اس رسالے نے میری اور میرے کئی جاننے والوں کی زندگیاں بدل دی ہیں۔ ہمیں اس سے روحانی اور طبی دونوں طرح کےفیض ملتے ہیں۔ اس میں مخلوق خدا اپنے طبی و روحانی تجربات لکھتی ہے تو میں بھی اپنے ساتھ حال ہی میں پیش آنے والا واقعہ تحریر کررہا ہوں امید ہے اس سے لوگوں میں قرآن کریم سے محبت بڑھے گی اور وہ اس کی تلاوت اور بھی زور وشور سے کریں گے۔
بھائی محمدجمیل صاحب سےآج بعد نماز فجر مسجد میں ملاقات ہوئی دوران گفتگو انہوں نے قرآن کریم کا بالکل تازہ کراماتی (بلکہ معجزہ کہیں) واقعہ سنایا کہ ابھی چند دن پہلے میری بیٹی کے سسر کے بارے میں معلوم ہوا کہ وہ کراچی کاڈیو ہسپتال میں داخل ہیں۔ میں وہاں ان سے ملاقات کیلئے گیا تو انہیں بڑا خوش و خرم پایا پوچھنے پر بتایا کہ دل کے دو وال بند تھے‘ ڈاکٹروں نے معمولی سا آپریشن کرکے وال کھول دئیے ہیں اور الحمدللہ اب کوئی پریشانی نہیں ہے‘ مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ واقعی بہت بڑی خوشی و مسرت کی بات ہے ‘ میری بات سن کر وہ کہنے لگے یہ جو دوسرے مریض ہمارے وارڈ میں ہیں یہ تو ہم سے بھی زیادہ خوش ہیں ہمارے علاج میں تو پھر بھی دو لاکھ روپے لگ گئے ان کا تو ویسے ہی رحمت باری سے کام بن گیا‘ میں نے یہ جاننے کیلئے کہ یہ کیا قصہ ہے‘ان کے پاس گیا میں خود بھی اسی ہسپتال میں 20 دن داخل رہ چکا ہوں‘ پہلے ڈاکٹر کہہ رہے تھے کہ دل کا آپریشن ہوگا بعد میں صرف ادویات دیکر فارغ کردیا تھا اور دل میں اب تک تکلیف ہے۔ بہرحال میں ان کے پاس گیا دعا و سلام کے بعد ان سے پوچھا کہ بھئی خیریت تو ہے کہاں سے تشریف لائے ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ ہمارا تعلق کوئٹہ سے ہے‘ مجھے کچھ عرصہ پہلے دل میں تکلیف محسوس ہوئی‘ ڈاکٹروں کو دکھایا تو انہوں نے بتایا کہ دل کے دو وال بند ہیں اور کراچی کاڈیو میں جاکر اپنا آپریشن کروائیں۔ ہم سوچ رہے تھے کہ کیسے جائیں گے؟ اسی دوران میرا ایک بیٹا جو حافظ قرآن ہے اس نے مکمل قرآن شریف کو لکھا‘ تقریباً نوماہ میں یہ مکمل ہوا۔ انہوں نے یہ قرآن مجید ایک بڑے پانی کے برتن میں ڈال دیا اور مجھے سارا دن یہی پانی پینے کو کہا میں نے یہ پانی پینا شروع کردیا۔ الحمدللہ کچھ ہی دنوں کے بعد میری تکلیف ختم ہوگئی ایسے ہی رشتہ داروں کے اصرار پر کہ دل کا معاملہ ہے کہیں اچانک کچھ ہونہ جائے‘ یہاں کراچی کارڈیالوجی میں آئے۔ ڈاکٹروں نے چیک کیا تو بتایا کہ آپ کے وال بالکل کلیئر ہیں یہ سن کر مجھے خوشی ہوئی اس پر ہم اللہ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔ بھائی جمیل نے بتایا کہ ان سے پوچھا کیا زیرو زبر کے ساتھ (قرآن) لکھا تھا فرمایا کہ نہیں ان کے بغیر تحریر کیا تھا۔ بہرحال اب جمیل بھائی بھی اس نسخے کو استعمال کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ بندہ کے اس واقعے کو سن کر جہاں قرآن مجید سے عقیدت ومحبت میں اضافہ ہوا وہیں مجھےکافی عرصہ پہلے ایک نیک دل عامل کا اپنا بتایا ہوا ایک مجرب عمل بھی یاد آگیا۔ فرماتے ہیں میرے پاس جو بیمار بچے خاص طور پر سوکھڑاپن کے آتے ہیں انہیں بہت بڑے سفید کاغذ پر اس طرح کے بالکل درمیان میں گول اتنا بڑا سوراخ کرتا ہوں کہ جس سے بچہ آسانی سے گزر جائے (یا گزارا جائے) پھر اس سوراخ کے چاروں طرف سورۂ یٰسین‘ سورۂ رحمن لکھتا ہوں اور پھر ایک بار بچے اس سے گزار کر یہی دونوں سورتیں پڑھ کردم کرتا ہوں اور یہ کاغذ دیکر تاکید کرتا ہوں کہ اس کو پانی میں بھگو کر رکھیں سارا دن بچے کو یہی پانی پلاتے رہیں۔ الحمدللہ اس عمل سے بچے صحت مند و تندرست ہوجاتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 650 reviews.