Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

سنگھاڑے سے جسمانی کمزوری ختم (زوہیب شیرازی، نواب شاہ، سندھ)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2009ء

انگریزی: Indian Water Chestnut اس کا پوست سیاہ رنگ کا ہوتا ہے اور مغز سفید اور ذائقہ پھیکا ہوتا ہے۔ تازہ سنگھاڑہ سرد اور خشک ہوتا ہے۔ اس کی مقدار خوراک ایک تولہ سے ڈیڑھ تولہ ہے۔ اس کی حسب ذیل خصوصیات ہیں۔ ( 1)سنگھاڑہ مقوی باہ ہوتا ہے۔(2) جریان کے علاج میں سنگھاڑے کا استعمال مفید ہوتا ہے۔ ( 3) یہ مادہ تولید پیدا کرتا ہے اور گاڑھا بھی کرتا ہے۔( 4) سنگھاڑہ قابض ہوتا ہے۔ ( 5) سنگھاڑہ دیر ہضم ہوتا ہے۔ ( 6)اس کو زیادہ مقدار میں کھانے کی صورت میں قولنج یا درد شکم کی شکایت ہو جاتی ہے۔ ( 7) حلق کی خشکی کو دور کرتاہے۔ (8)امراض قلب میں سنگھاڑے کا استعمال مفید ہوتا ہے۔ (9) جسمانی کمزوری کو دور کرتا ہے اور جسم کو فربہ کرتا ہے۔ (10) گردہ اور مثانہ کی پتھری کو توڑتا ہے۔ (11)خونی دست آنے کی صورت میں سنگھاڑے کا استعمال بے حد مفید ہے۔ اگر تازہ نہ ملے تو خشک سنگھاڑہ ایک تولہ رگڑ کر صبح دوپہر اور شام ہمراہ پانی لینے سے فوراً فائدہ ہوتا ہے۔ اس کو دہی کے ساتھ بھی لیا جا سکتا ہے۔ ( 12) صفراوی بخار میں چھ ماشہ سفوف سنگھاڑہ ہمراہ پانی لینے سے فائدہ ہوتا ہے۔ (13)تپ دق، سل کو روکنے اور بیماری کی صورت میں سنگھاڑہ کھانا مفید ہوتا ہے۔ ( 14) سنگھاڑے کے استعمال سے دانت مضبوط اور چمک دار ہو جاتے ہیں۔ اس سے مسوڑھے بھی مضبوط ہوتے ہیں۔ ( 15) زخموں سے خون بہنے کو روکتا ہے۔ اس کو اندرونی اور بیرونی طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ بیرونی طور پر سفوف سنگھاڑہ زخموں پر چھڑکا جاتا ہے۔ ( 16) گردے کی خرابی کی وجہ سے کھانسی کو فوراً روکتا ہے اور گردے کی اصلاح کرتا ہے۔ (17) سنگھاڑہ گرم امراض میں بے حد مفید ہوتا ہے لیکن سدہ پیدا کرتا ہے۔( 18) دودھ بیچنے والے سنگھاڑے کے آٹے کو دودھ میں ملا کرابالتے ہیں تاکہ ملائی زیادہ آئے۔( 19) سنگھاڑے کا آٹا تین تولے، گھی چھ تولے لے کر آٹے کو اچھی طرح گھی میں بھون لیں۔ بعد ازاں چھ تولہ چینی پانی میں حل کرکے چاشنی بنائیں اور بھنے ہوئے آٹے میں ملا دیں۔ بس سنگھاڑے کا حلوہ تیار ہے۔ جو بے حد مقوی باہ ہوتا ہے۔ (20)نشے اور خمار کو سنگھاڑہ درست کرتا ہے۔ (21) مقعد کے ناسور کو دور کرتا ہے۔ (22) اگر سنگھاڑے کے استعمال سے کوئی نقصان محسوس ہو تو فوری طورپر چینی کا شربت نیم گرم کرکے پینے سے فائدہ ہوتا(23) کثرت پیشاب کو روکنے کیلئے سفوف سنگھاڑہ ایک تولہ روزانہ استعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے ۔ (24) دودھ کے ساتھ ایک تولہ سفوف سنگھاڑہ روزانہ استعمال کرنا مادہ تولید کو گاڑھا کرتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 647 reviews.