(ناممکن روحانی مشکلات، لاعلاج جسمانی بیماریاں)
اپریل کے چو تھے ہفتے 28-04-08 کو پیر کے دن ہماری روحانی محفل ہو گی ۔ غسل یا وضو کرنے کے بعد صبح05:47 بجے سے دوپہر 03:24 تک کے درمیانی وقت میں کسی بھی وقت51 منٹ یہ وظیفہ ”بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ ، اِیَّا کَ نَعبُدُ وَاِیَّاکَ نَستَعِینُ“ بلاتعداد (ہر بار تسمیہ مکمل ساتھ ضرور پڑھیں ) خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ پڑھیں کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے ۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں ا و ر تصو ر کے ساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپ کے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہو رہا ہے اور مشکلا ت فوری حل ہو رہی ہیں ۔ 51 منٹ مکمل ہونے کے بعد دل و جا ن سے پوری امت، عالم اسلام، اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کے لیے دعا کریں ۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں ۔ ہر جا ئز دعا قبول کر نا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار دم کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں ۔ انشاءاللہ آپ کی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہو ں گی ۔
( نوٹ :) اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کر لیں تو اجازت ہے۔ مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بنا سکتے ہیں۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہو تا ہے او ر خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہو تا ہے۔ بے شمار لوگو ں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ممکن ہوئے۔پھر لوگوں نے اپنی مر ادیں پوری ہونے پر خطو ط لکھے آپ بھی مرا د پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں ۔ ( فقیر محمد طارق محمود عفاعنہ‘)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 365
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں