(یہ صفحہ خواتین کے روز مرہ خاندانی اور ذاتی مسائل کے لیے وقف ہے ۔ خواتین اپنے روز مرہ کے مشاہدات اور تجربات ضرو ر تحریر کریں۔ نیز صاف صاف اور مکمل لکھیں چاہے بے ربط ہی کےو ں نہ ہو۔)
چہرے پر دانے
میری عمر انیس سال ہے ۔ دو سال سے چہرے پر دانے نکل رہے ہیں ۔ ان دانو ں کی وجہ سے میں بہت پریشان ہوں ۔ مجھے کوئی ٹوٹکہ بتائیے ۔ (شمائلہ خان۔ ڈیرہ اسماعیل خان)
٭ آپ تلی ہو ئی چیزیں زیا دہ نہ کھائیے ۔ چکنی چیزو ں سے دانے زیا دہ نکلتے ہیں ۔ بیسن کے ساتھ منہ دھویا کیجئے ۔ گل منڈی خرید لیجئے۔ گو ل گو ل پھو لو ں کی شکل میں ہوتی ہے ۔ رات کو سترہ منڈیا ں ایک گلا س پانی میں بھگو دیجئے ۔ صبح ان کو ہا تھ سے مل اور چھان کر ایک چمچ شہد ملا کر پی لیا کیجئے ۔ اس سے خون صاف ہو گا، دانے نہیںنکلیں گے ۔
وطن واپسی پر پیٹ کی خرابی
ہم لو گ وطن سے باہر رہتے ہیں تو صحت ٹھیک رہتی ہے۔ پا کستان آتے ہی پیٹ کی خرا بی کا مسئلہ پیدا ہو جا تا ہے۔ گھر والے اور عزیز و اقارب اچھے اچھے کھا نے بناتے ہیں جن کو ہم جی بھرکر نہیں کھا سکتے ۔ اور جب معدہ ٹھیک ہونے لگتا ہے تو ہماری چھٹی ختم ہو جا تی ہے۔ ایک صاحب نے مشورہ دیا ہے کہ پاکستان جا تے ہی سوئے کے بیجو ں کا ابلا ہو ا پانی پی لو پھر معدہ صحیح رہے گا۔( زینب بی بی ۔۔ دبئی )
٭ زینب بی بی ! آپ کا خط مجھے اب ملا ہے اور آپ ستمبر میں پا کستان آکر واپس دبئی جا چکی ہو ں گے ۔ آپ یو گا کر تی ہیں ۔ بہت اچھی با ت ہے ۔ ا س سے بہت فا ئدہ ہو گا۔ آپ نے معدے کی با ت کی ہے ۔ وطن آتے ہی ثقیل غذا کا بو جھ اس پر لا د دیا جا تا ہے۔ قورمہ ، گو شت ، بریا نی ، کبا ب ، سموسے اور اس نو ع کی دیگر بو جھل غذائیں پیٹ میں جا تی ہیں ، اس میں اگر تھوڑی سی احتیا ط کر لی جائے تو آپ کا پیٹ ٹھیک رہ سکتا ہے ۔ پراٹھے ، نا ن، نہا ری، حلیم ، پائے وغیرہ آتے ہی نہ کھا نا شروع کر یں ۔ ایک کھا نا ہضم ہونے کے بعد دوسری دفعہ کھائیں ۔ آپ ابلا ہو ا، مقطر اورمعدنی پانی استعمال کریں۔ اس سے آپ پچا س فی صد صحت مند رہیںگی۔ کھا نا ضرور کھا ئیے مگر اعتدال سے ، بھو ک رکھ کر ۔ تھوڑی سی کچی ادرک سالن میں ضرور ڈال لیجئے ۔ آپ دو بارہ پا کستا ن آئیں تو ضرور بتائیے گا ، آپ کو کچھ ادویا ت بھجواﺅ ں گا ان شاءاللہ فا ئدہ ہو گا۔
کیکر کا کوئلہ
کیکر کا کوئلہ کیسے بنتا ہے اور اسے پیسنا کس طر ح ہے ؟ امید ہے آپ ضرور بتائیں گے ۔ ( منصورہ بیگم ۔ بہا ولنگر )
٭ محترمہ لکڑی کی ٹال سے کیکر کا کوئلہ لےجئے ۔ اگر خود بنا نا چاہیں تو کیکر کی لکڑی جلا ئیں اور جب وہ سر خ ہو جائے تو اسے پانی کا چھینٹا دے کر بجھا دیجئے اور کوئلے رکھ لیجئے ۔ کیکر کا کوئلہ تیا رہے محفو ظ کر لیں ۔ کوئلے سل بٹے پر یا ہا ون دستے میں پیس سکتے ہیں ۔ انہیں باریک پیسنا ہے تا کہ دانتو ں پر آسانی سے ملا جا سکے ۔ آپ کیکر یا جامن کی تا زہ مسوا ک بھی کر سکتے ہیں اس سے دانت صاف ہو جائیںگے ۔
برف کے فائدے
میں تما م دن بر ف کھا تی ہو ں کسی سے سنا ہے نقصان دہ ہے ۔ آپ مجھے بر ف کے با رے میں بتائیے فائدہ مند ہے یانقصان دہ ہے ۔ ( عروسہ سعدیہ ۔۔۔۔ ساہیوال )
٭ عروسہ بی بی ! بر ف کا فائدہ یہی ہے کہ آپ ٹھنڈا پانی پی لیں یامشروبات میں ڈا ل کر لطف اندوز ہوں۔ جہا ں تک ہر وقت برف چبانے کا مسئلہ ہے وہ ٹھیک نہیں ۔ ” ہر بات کی زیادتی نقصان دہ ہو تی ہے۔“ دانت خرا ب ہو ں گے ۔ معدہ کمزور ہو گا۔ آپ کو شاید معلوم نہیں چین میںگرم پانی پیا جاتا ہے ۔ ان لوگوں کی صحت کتنی اچھی ہو تی ہے چُست رہتے ہیںاور بیماربھی نہیں ہو تے ۔ آپ اپنی اس عاد ت پر قابو پائیے۔بر ف چبا کر گر م گرم کھا نا کھائیں تو اس سے آپ کے دانتو ں پر برا اثر پڑے گا۔ اپنے معد ے اور دانتوں پر رحم کھائیے ۔ بر ف کھاناچھوڑ دیجئے ورنہ نقصان ہو گا۔
ایک مسئلہ
سعدیہ بیٹی نے جب سے ہو ش سنبھالا ہے ۔ والدین کو سرد جنگ میں ہمہ تن مصروف دیکھا ہے جس کی وجہ سے دونوں بہنیں اور بھائی متا ثر ہیں ۔
٭ سعدیہ بی بی ! گھریلو ماحول خوشگوار نہ ہو تو انسا ن اکثر و بیشتر بھٹک جا تاہے ۔ پیا ر کی تلا ش میں دھوکا کھا تا ہے۔ والدین کو چاہیے اپنے مسائل علیحدگی میں حل کریں ۔ بچو ں کے سامنے شور شرا با نہ کریں ، مگر ہمارے معا شرے میں مر د اپنے آپ کو بر تر جا ن کر بیوی کے سا تھ نا روا سلوک کرتا ہے جس کا اثر لا محالہ بچو ںپر ہو تا ہے ۔ عورت کی غلطی بھی ہوتی ہے مگر مرد کو چاہیے وہ اسے در گزر کرتے ہوئے محبت پیا ر سے سارے مسئلے حل کر لے ۔ اب آپ کو محلے کے لڑکے نے پیغام دیا ۔ آپ کی غلطی تھی کہ آپ اس سے علیحدگی میں ملتی رہیں ۔ ایک با رکی غلطی کو غلطی کہا جا سکتا ہے۔ مگر اس سے بار بار ملنا صحیح نہ تھا ۔ اب وہ لڑکا آپ سے دوسری شادی کرنا چاہتا ہے ۔ کیا آپ کو یقین ہے کہ وہ آپ کے ساتھ اچھی طر ح نبا ہ کر لے گا اور آپ اس کی پہلی بیوی کے حقوق کا دھیان رکھ سکیں گی ۔ با ت یہ ہے کہ آپ ڈاکٹر بننا چاہتی ہیں اس کے لیے آپ کو محنت درکا ر ہے ابھی ساری زندگی آپ کے سامنے ہے آ پ ساری باتو ں کو فراموش کر کے تعلیم پر توجہ دیجئے ۔ آپ ڈاکٹر بن جائیں گی تو والدین بھی خو ش ہو ں گے ۔ والدین کو سرد جنگ میں مصروف رہنے دیجئے ۔ انا کی جنگ وہ آخر تک لڑتے رہیں گے ۔ آپ اپنی پڑھائی میں خو ب محنت کریں ۔ عشق کا بھوت کم ہو جائے گا ۔ آپ خود دیکھیں گی چند بر سو ں بعد آپ میں کتنا فر ق آئے گا۔ ہو سکتا ہے آپ کا ہونے والا شوہر اس لڑکے سے کہیں زیا دہ اچھا ہو ۔ اللہ تعالیٰ بہتر کرے گا وہ بڑا کا ر سا ز ہے ۔
گورا رنگ
میرے سامنے تین خط ہیں ۔ تینو ں بچیا ں کالی ہیں اور کالے رنگ کی وجہ سے احسا س کمتری میں مبتلا ہیں ۔ شادی کا مسئلہ ہے، جو رشتہ آتا ہے وہ کالی رنگت دیکھ کر انکار کر دیتے ہیں ۔ یہ بچیا ں پو چھتی ہیں کہ ہمار قصور کیا ہے؟ کیا ہماری شادی کبھی نہیں ہوگی؟ رنگ گو را کرنے کے لیے کو ئی ٹوٹکا بتائیے ۔
٭ یہ بچیا ں خوامخواہ احساس کمتری کا شکار ہیں ۔ کئی گوری لڑکیا ں ایسی ہیں جن کی شا دی نہیں ہوئی ۔ یہ سب مقدر کے کھیل ہیں جو ڑے تو آسمان پر بنتے ہیں ۔ انہیں چاہیے ایک پاﺅ مسور کی دال لیکر اسے ایک گلا س دودھ میں رات کو بھگو دیں اور صبح اسے کسی ٹرے میں پھیلا کر دو تین دن کے لیے رکھ دیں ۔ دال خشک ہو جائے تو اسے با ریک پیس لیں ۔ اس میں دو چمچے پیسی ہوئی ہلدی ، دو چمچے سوڈا بائی کا رب ، سوکھے ہو ئے گلاب کے دو پھو ل ، با دام چھلے ہو ئے دس عدد، خشخاش دو چمچے ، کوئی سا تیل ( چنبیلی یا زیتو ن ) دو چمچے ، سرسو ں کے بیج دو چمچے ان سب کو ملا کر باریک پیس لیں اور تیل ملا کر بو تل میں رکھ لیں تھو ڑے سے سفوف میں پانی ملا کر گاڑھا گا ڑھا لیپ تیار کریں اور منہ پر اچھی طر ح لگائیں ۔ دس پندرہ منٹ بعد ہا تھ گیلے کر کے ابٹن کی طر ح خوب ملیں اور اتار کر منہ دھو لیں ۔ ہفتے میں دو تین بار ایک لیمو ں کے رس میں تھوڑا سا دودھ یا بالائی ملا کر چہر ے پر ملیں ۔ پانچ منٹ بعد منہ دھو لیں۔ صبح نہا ر منہ ایک لیمو ں کا رس ایک گلا س پانی میں ملا ئیں اور ایک چمچ شہد ڈال کر پیا کر یں ۔ بیسن سے منہ دھو یا کریں ۔ اس سے چکنی جلد ٹھیک ہو جا تی ہے ۔ سبزیا ں ، سلا د اپنی غذا میں شامل کریں ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 362
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں