(آپ بھی اپنے مشاہدات لکھیں صدقہ جاریہ ہے بے ربط ہی کیوں نہ ہوں تحریر ہم سنوار لیں گے۔)
مکرمی! آپ کا یہ رسالہ بفضل خدا خدمتِ خلق میں مصروفِ عمل ہے۔ آپ کی تر غیب پر چند وا قعات و مشاہدات تحریر کر رہا ہو ں جس سے یقینا لوگوں کو فائدہ ہو گا ۔
یہ 1999 ءکی با ت ہے جب میں ملتان کے ایک سکول میں ساتویں کلا س میں پڑھتا تھا۔ ہمارے ایک استا د ذوالفقار علی صاحب جو کہ ویسے تو ڈرائنگ کے استا د تھے لیکن ہمیں اسلامیات پڑھایا کر تے تھے ۔ ہماری کلا س میں ایک لڑکا پڑھتا تھا جو کہ کلا س کا مانیٹر بھی تھا۔ اس کے والد حکیم تھے اور ان کا اپنا دوا خانہ تھا۔ جب یہ با ت ہمارے استا دمحترم ذوالفقار صاحب کو پتہ چلی تو انہو ں نے اس لڑکے کو بلا یا اور اسے اگلے دن آدھا کلو گلقند لانے کو کہا لیکن تا کید کر دی کہ گلقند خالص ہو اسی لیے تم سے منگوارہا ہو ں کیو نکہ تم لو گ خود بناتے ہو ۔ اگلے دن وہ لڑکا گلقند لے آیا ۔ ذوالفقار صاحب نے اس کی قیمت پو چھی لیکن لڑکے نے لینے سے انکا ر کر دیا ۔ استا د محترم کے اصرار پر اس نے غالباً30 روپے لیے ۔ اس کے بعد استاد محترم نے بتایا کہ جب رمضان المبارک گرمیو ں میں آتا تھا تو وہ سحری کے وقت ایک چمچ خالص گلقند کھا لیا کرتے تھے اور اس کے بعد قریباً پانچ کلو میٹر سائیکل چلا کر گرمی میں ڈیو ٹی پر جا یا کر تے تھے ۔ پڑھا تے بھی تھے اور واپس بھی گرمی میں سائیکل چلا کر گھر جا تے تھے۔ آنے جانے کا دس کلو میٹر فاصلہ طے کرنے اور پڑھانے کے با وجو د اتنی شدید گرمی میں انہیں پیا س محسو س نہیں ہو تی تھی۔
ایک دو باتیں اور ذہن میں آرہی ہیں جب کبھی میرا گلا خرا ب ہو تا تھا یا کھانسی ہو تی تھی تو والد صاحب نے ایک ٹوٹکہ بتایا ہے کہ مصری کے ٹکڑے کو منہ میں رکھ کر چو ستے رہا کرو اس سے فرق پڑے گا ۔ یہ وا قعی آزمودہ ہے اور گلا صاف ہو جاتاہے ۔ ہماری ایک استانی تھیں انہو ں نے ایک مر تبہ باتوں با توں میں بتا یا کہ اگر کسی کا قد نہ بڑھ رہا ہو تو وہ صبح سویرے اٹھ کر لٹکے اور لٹکنے کے بعد ایک گلا س دودھ کا پی لے تو قد بڑھ جائے گا ۔ ( تحریر : محمد شہزاد مجذوبی ۔ کر اچی )
بواسیر کا پیشاب سے علا ج ( مر سلہ : عبدالسمیع ۔سکھر )
میرے بھائی کی عمر 30 سال کے قریب تھی اور اس کو خونی بواسیر تھی۔ ساتھ موہکے بھی تھے ۔شلوا ر خون سے بھری رہتی تھی۔ بڑی تکلیف اور جلن رہتی تھی۔ بواسیر سے بے حد پریشان اور کمزور ہو گیا تھا ۔ ہم سب بھی اس کے لیے پریشان تھے ۔ بہت علا ج کرائے ،آخر آپریشن تجویز ہو ا لیکن نا کا م۔ آپریشن والے لوگو ں کو دیکھ کر ہم گھبرا گئے۔ ایک دن اسی پریشانی میں تھے کہ کھجور منڈی خیرپورمیر میں ایک شخص سے یہ بات ہوئی تواس نے کہا ما یو س نہ ہو ں میں خود مریض تھا ۔ مجھے بھی یہی تکلیف تھی۔ مجھے کسی نے بتایا کہ ڈاکٹر کے پا س آپریشن کرا لو ں ۔میں آپریشن کے لیے تھیٹر گیا لیکن وہا ں سے بھاگ آیا ۔ کسی نے مجھے بتایا کہ اپنا پیشاب کسی بر تن میں یا بوتل میں رکھ لیں ۔ پا خانہ کر کے پہلے استنجا اپنے پیشاب سے کریں۔ پھر 10 منٹ کے بعد پانی سے طہا رت کریں ۔ اسی طرح سے تین دن کرنے کو کہا ۔ میں نے 10-15 دن کیااوربالکل ٹھیک ہو گیا ۔ہم نے بھی بھائی پر یہی ٹوٹکہ آزمایا اور شفا حاصل کی۔آج 7 سال ہو گئے پھر کبھی یہ تکلیف نہ ہوئی ۔ بواسیر کے لیے آزمو دہ نسخہ ہے ۔ میں نے یہ طریقہ اور بہت سے لو گوں کو بتایا اور انہو ں نے آزمایا اور تندرست ہو گئے ۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 358
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں