انسان کو خوشی کے لمحات میں اللہ کی تعریف کرنی چاہیے‘ مشکل میں اللہ کو یاد کرنا چاہیے‘ خاموشی کے لمحات میں اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنی چاہیے اور تکلیف میں اللہ پر یقین ہونا چاہیے ہر وقت اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
بیکار ہے
وہ دولت جس کی زکوٰۃ ادا نہ ہو۔٭وہ انسان جس کا اخلاق اچھا نہ ہو۔٭وہ پردہ جس میں حیا نہ ہو۔٭وہ عبادت جس میں اخلاص نہ ہو۔٭وہ دل جس میں احساس نہ ہو۔٭وہ اپنا جس میں وفا نہ ہو۔٭۔وہ حسن جس میں سادگی نہ ہو۔
٭وہ حکمران جو عادل نہ ہو۔٭وہ زندگی جس میں اسلام نہ ہو۔٭وہ دوست جس میں سچائی نہ ہو۔٭وہ محفل جس میں ذکرالٰہی اور ذکر مصطفی ﷺ نہ ہو۔
ذکر اوراس کی اقسام
کسی بھی طریقے سے اللہ پاک کو یاد کرنا ذکر ہے۔
ذکر تین قسم کے ہیں:۔
1۔لسانی: وہ ذکر جو زبان سے کیا جائے۔
2۔قلبی: وہ ذکر جو دل میں کیا جائے۔
3۔جسمانی: وہ ذکر جو جسم سے کیا جائے۔
ذکر کی افضل ترین شکل نماز ہے کیونکہ اس میں ذکر کی تینوں چیزیں آجاتی ہیں۔(عظمیٰ عبدالستار‘ سکھر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں