مفید نسخہ جات اور بندشوں کیلئے عملیات
(محمد یونس قادری‘ ٹنڈوآدم‘ سندھ)
قبولیت دعا کا عمل
ہر جمعہ کے دن بعد نماز عصر باجماعت پڑھ کر اسی طرح قبلہ رو بیٹھا رہے اور لاتعداد پڑھتا رہے یَااَللہُ، یَارَحْمٰنُ، یَارَحِیْم اور پھر مغرب کی نماز باجماعت ادا کرکے دُعا کرکے اٹھ جائے۔ (یہ عمل راقم کو ان کے استاد جناب عبدالرب صاحب مرحوم نے بتایا تھا اور راقم کا آزمودہ ہے کام کے حل ہونے تک جاری رکھیں اور صرف ہفتہ میں ایک بار جمعہ ہی کو کرنا ہے)
منزل مقصود کو حاصل کرنے کیلئے
اَللہُ الصَّمَدْکو روزانہ ایک ہزار مرتبہ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ پڑھ کر نبی کریم ﷺ کو ایصال ثواب کرکے دعا کرکے (جگہ‘ وقت‘ لباس‘ ایک ہو اور گناہوں کا پرہیز ہو‘ اکسیر عمل ہے کام یا اشارہ نہ ہونے تک عمل جاری رکھیں۔)
اڑوسہ بوٹی (بانسہ)اور کمزوری کا علاج
قوت باہ کی کمی ہو تو پریشان مت ہوں بس یہ عام سی جڑی بوٹی کا استعمال کچھ عرصہ کریں اور ہمیشہ کیلئے قوت باہ کی کمزوری سے نجات پائیں۔ یہ نسخہ آپ کو لاکھوں خرچ کرکے بھی نہیں ملے لیکن میں بخیل نہیں ہوں مجھے یہ نہایت ہی آسان نسخہ بہت ہی جدوجہد کے بعد ملا آپ بھی آزمائیں اور دعائیں دیں۔ھوالشافی: قوت باہ کی کمی کو دور کرنے کیلئے ایک تولہ اڑوسہ بوٹی(بانسہ)کوپانی میں بھگو دیں صبح مل چھان کر اس کا پانی پلائیں۔
بخار کیسا بھی ہو
مجھے یہ نسخہ میرے ایک دوست نے بتایا تھا ‘ میں یہ نسخہ اپنے پاس آنے والے مریضوں کو دے رہا ہوں آج تک کوئی بھی مریض ایسا نہیں ملا جس نے یہ نسخہ استعمال کیا ہو اور اس کو شفاء نہ ملی ہو۔ نسخہ درج ذیل ہے:۔
ھوالشافی: ایک تولہ کٹکی ‘ ایک تولہ نرکچور‘ 3ماشہ نوشادر ٹھیکری سب کا سفوف بنالیں۔ ایک ماشہ خوراک پانی سے صبح و شام دیں‘ اکسیر ہے۔(تھوڑی دیر پنکھا بند کرکے لیٹیں)دو تین دن استعمال سے ہی اللہ تعالیٰ شفاء دے دیتے ہیں۔
پاؤں کی بوائی پھٹنا
اگر آپ کے بھی سردیوں میں پاؤں پھٹتے ہیں تو آپ بھی سینکڑوں لوگوں کی طرح یہ نسخہ استعمال کریں اور اس پریشان کن بیماری سے ہمیشہ کیلئے چھٹکارا حاصل کریں۔
ھوالشافی: گول بیگن درمیانہ سائز کا لے کر گودا نکال لیں اور کھرل کرلیں پھر ہموزن ویزلین میںملا کر لگائیں۔
ایمان میں کمی اور دل کی سختی کا نبوی ؐعلاج
موجودہ دور میں جو ایمان سوز ماحول ہے اور اس کے جو اثرات ہمارے گھروں پر ہیںاور اللہ کی نافرمانی اور گناہوں کی جو آگ ہمارے معاشرے میں بھڑک رہی ہے اس سے ہمارا گھر گھراور فردفرد متاثر ہے۔ ایمان کی عظمت اور اللہ کی محبت ہمارے دلوں سے ختم ہوچکی ہے۔ایسے ماحول میں درج ذیل نبوی ؐ دعا دل کی سختی‘ گناہوں سے بچنے ‘ دل سے منافقت ختم کرنےاور قرب الٰہی پانے کیلئے نہایت مجرب ہے۔ دعا یہ ہے:۔ اَللّٰھُمَّ حَبِّبْ اِلَیْنَا الْاِیْمَانَ وَزَیِّنْہُ فِیْ قُلُوْبِنَا وَکَرِّہْ اِلَیْنَا الْکُفْرَ وَالْفُسُوْقَ وَالْعِصْیَانَ وَاجْعَلْنَا مِنَ الرَّاشِدِیْنَ۔ہرنماز کے بعد اول و آخر تین بار درود شریف کےساتھ تین بار یہ دعا پڑھیں۔ (فرقان سعید‘ کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں