بسم اللہ کا خاص عمل
بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم 786 مرتبہ اول و آخر طاق اعداد میں درود شریف (بعد نماز عشاء یا کسی اور وقت مقررہ پر) سات دن پڑھ کرکسی بھی جائز مقصد کیلئے دعا کرے تو انشاء اللہ تعالیٰ دعا قبول ہوگی۔ (باوضو ہونا عملیات کے آداب میں سے ہے)
جو استخارہ کرتا ہے وہ ناکام نہیں ہوتا جو مشورہ کرتا ہے وہ نادم نہیں ہوتا اور جو معاملات میں متوسط چال چلتا ہے وہ محتاج و فقیر نہیں ہوتا۔ (طبرانی)
نوکری کیلئے خاص عمل
سورۂ والضحیٰ میں 9 ک ہیں۔ 9 دن ہر ک پر 9 دفعہ یَاکَرِیْم پڑھنا ہے۔ 9 دن میں کام نہ ہو تو 18 دن کرلیں۔ 18 دن میں کام نہ ہو تو 27 دن کرلیں انشاء اللہ نوکری مل جائے گی۔
گارنٹی شدہ عمل کریں اور ہر پریشانی سے بچیں
درخت میں برکت و حفاظت کیلئے ربیع کے مہینے میں جو پہلی بارش ہوگی اس کے پانی کو کسی نئے روغنی یا شیشے کے برتن میںلیکر سورۂ قٓ کی ابتدائی11 آیات (پ 26) سات پرچوں پر زعفران وگلاب سے لکھ کر طلوع صبح صادق کے وقت اس پانی سے دھوکر اور دھوتے وقت بھی آیات کو سات مرتبہ پڑھ کر رات کیوقت جس درخت کی جڑ میں یا جس کھیت کے وسط میں وہ پانی چھڑکیں یا جو دانہ اس پانی میں تر کرکے بودیں خوب نشوونما ہو گی اور سب آفات سے محفوظ رہے گا۔ اس کے علاوہ آب باراں سے ان آیات کو دھو کر پینے سے قوت آئے گی اور درد شکم رفع ہوگا۔
سورۂ رحمن سے درد چشم کو آرام
حدیث شریف میں ہے کہ جو شخص سورۂ رحمن کو پڑھتا ہے گویا وہ اللہ تعالیٰ کی تمام نعمتوں کا شکر کرتا ہے اور درد چشم میں پڑھ کر دم کریں تو اللہ تعالیٰ شفاء بخشتے ہیں اور مریض طحال پر دم کریں تو صحت ہوجائے گی۔ اگر کوئی گیارہ گیارہ مرتبہ روزانہ پڑھے تو اپنے مقصد میں کامیاب ہوجائے گا۔
اس کے علاوہ سورۂ رحمن کی آیت یٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَ الْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْطَارِ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ فَانْفُذُوْالَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍ ﴿ۚرحمن۳۳﴾ اگر کتا بھونکتا ہو تو اس پر پڑھ کر پھونکنے سے وہ کتا بھونکنے سے خاموش ہوجائے گا۔ اگر اس آیت کو لکھ کر آشوب چشم والا اپنی آنکھوں پر باندھے گا تو آنکھیں ٹھیک ہوجائیں گی۔ لکھ کر دھو کر پینے سے طحال دفع ہوجائے گا۔
دیوار پر لکھ کر لگانے سے سانپ بچھو دفع ہو جائیں گے۔
رزق کی فراوانی
تبع تابعین میں بعض صالحین نے حصول غنا کیلئے سورۂ واقعہ کا عمل اس طرح لکھا ہے کہ شب جمعہ سے شروع کریں اور 90 روز تک بلاناغہ ہر نماز کے بعد اکیس‘ اکتالیس یا ایک سو ایک مرتبہ اول و آخر درود شریف کیساتھ پڑھیں‘ انشاء اللہ رزق کے غیب سے دروازے کھل جائیں گے۔ اس کے علاوہ بھی جس مقصد کیلئے پڑھے گا وہ مطلب انشاء اللہ ضرور پورا ہوگا۔ اگر حاملہ عورت یہ سورۂ لکھ کر تعویذ باندھ لے تو بچہ باآسانی پیدا ہوگا۔
باوضو صبح و شام پڑھنے سے گرسنگی و تشنگی دور ہوگی۔ ایک مجلس میں اکتالیس بار پڑھنے سے ہر حاجت پوری ہوتی ہے اور بالخصوص جو حاجت رزق کے متعلق ہو ضرور پوری ہوتی ہے۔ انشاء اللہ۔ حدیث شریف میں ہے کہ جو شخص اس سورۂ کو رات کے وقت ایک مرتبہ پڑھ لیا کرے وہ کبھی بھوکا نہ رہے گا۔
ہر حاجت پوری ہو
اپنے مقصد کیلئے چار رکعت نماز پڑھیں ۔ طریقہ نماز: چار رکعت دو دو کرکے پڑھیں اور ہر مرتبہ سورۂ فاتحہ کے بعدسورۂ آل عمران کی پہلی دس آیتیں اور سورۂ حشر کی آخری چار آیات تلاوت کرنی ہیں۔ ایک شخص کے کان میں کلنی جس کو بعض لوگ چچڑی بھی کہتے ہیں‘گھس گئی تھی اور وہ بہت پریشان تھے کہ اب کیا کیا جائے۔ اس نے تھوڑا سا زمزم لیکر اس پرشروع کی دس آیتیں سورۂ آل عمران اورسورۂ حشر کی آخری چار آیتیں پڑھ کر اس پر دم کرکے پی لیا۔ پانی کا پیٹ میں اترنا تھا کہ وہ کلنی کان سے نکل آئی۔
سورۂ حشر کی آیت21تا24 تک سفیدپلیٹ پر لکھ کرآب باراں سے دھو کر پینے سے ذکاوت اور فطانت بہت زیادہ ہوجاتی ہے اس کے علاوہ کسی بھی قسم کا درد ہو کسی بھی عضو میں ہو باوضو اس کے پڑھنے سے دفع ہوجاتاہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں