Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

ایک عامل کی آپ بیتی

ماہنامہ عبقری - جنوری 2013

AUTOBIOGRAPHY OF AN AAMIL

 ایک عامل کی آپ بیتی
(م۔ا۔ب‘ ملتان)
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! عملیات سیکھنے کی وجہ سے میرے اپنے گھریلو حالات یہ تھے کہ ایک عرصہ سے حاسدین نے پریشان کررکھا تھا‘ والدین پریشان حال اور بیمار رہتے تھے‘ مختلف عاملوں کے پاس جا جا کر ہم تھکے ہوئے تھے‘ میں نے سوچا تھا کہ میں خود عملیات سیکھتا ہوں‘ ایک دوسری وجہ یہ تھی کہ میں افریقہ موزمبیق جارہا تھا تو مجھے بلانے والے میرے بہنوئی صاحب نے کہا تھا کہ عملیات کی یہاں بہت ضرورت ہے لہٰذا عملیات ضرور سیکھ لو‘ تو میں کسی استاد کامل کی جستجو میں تھا کہ وہ کریم ذات میرے اوپر مہربان ہوگئی اور حکیم نورشاہ صاحب (جوکہ آپ کے شاگرد ہیں) کے ذریعے آپ تک پہنچا دیا آپ نے مجھے یہ عمل دیا ( اَلْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ السَّلٰمُ الْمُؤْمِنُ الْمُہَیْمِنُ الْعَزِیْزُ الْجَبَّارُ الْمُتَکَبِّرُ) یہ عمل 90 دن میں سوا کروڑ کی تعداد میں پڑھنا تھا مگر میں نالائق صرف کم و بیش پندرہ یا سولہ لاکھ دفعہ پڑھ سکا نوے دن کے اس عمل سے مجھے جو فوائد ملے وہ کچھ یوں ہیں:۔
1۔ مسلسل اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے سے اللہ پاک کے نام کی ایسی لذت نصیب ہوئی کہ دنیا کی ہر شے ہیچ ہوتی جارہی تھی‘ کبھی کبھی تو دنیاوی بڑی بڑی چیزیں کاریں‘ موٹریں‘ کوٹھیاں ایسی لگتی جیسے یہ کسی کا پاخانہ پڑا ہے۔
2۔ الحمدللہ تقویٰ میں اضافہ ہوگیا تھا۔
3۔ نماز میں دھیان خاصی حد تک بڑھ گیا تھا۔
4۔ وقت کی قیمت کا اندازہ اور اہمیت آگئی تھی۔
5۔ اللہ پاک کی ذات عالی کے تعلق کا جو لطف ہوتا ہے اس کا کچھ ذائقہ نصیب ہوا اسی چیز کا اثر ہے کہ جب کبھی اعمال میں سستی و غفلت ہوتی ہے تو زندگی کا مزہ پھیکا پھیکا لگنے لگتا ہے اور وہ میٹھے دن یاد آتے ہیں دل تھوڑا بے چین ہوجاتا ہے کہ پہلے کی طرح ہونا چاہیے پھر اللہ پاک توبہ کی توفیق عطا فرمادیتے ہیں توبہ کرکے پھر کوشش کرتا ہوں پھر جب غفلت ہوتی ہے پھر توبہ کرکے پھر کوشش کرتا ہوں پھر جب غفلت ہوتی ہے پھر اسی طرح اللہ پاک رخ درست فرمادیتے ہیں یہ فائدہ مجھے سب سے زیادہ محسوس ہوتا ہے۔
دوران عمل آپ سے ملاقات ہوتی رہتی تھی تقریباً ہر درس میں شریک ہوتا تھا۔ نوے دن کے بعد جب آپ کے پاس اجازت لینے کیلئے آیا کیونکہ میری تیاری قریب تھی میں نے افریقہ جانا تھا اور ادھر پریشان بھی تھا کہ تین ماہ کا عمل تھا دن ختم ہوگئے مگر وظیفہ ختم نہ ہوا اور آئندہ پتانہیں کب تک ختم ہوگا کیونکہ یہ تین ماہ تو میں نے فارغ گزارے تھے صرف عمل کیلئے مگر آئندہ تو مصروفیت شروع ہوجانی تھی آپ کے پاس آیا تو اس وقت عجیب کشمکش میں تھا کیونکہ میں عملیات کو مؤکلات جنات کو مسخر کرنے کو سمجھتا تھا اور آپ نے جب مجھے یہ عمل دیا تھا آپ نے فرمایا تھا کہ اس عمل میں زبردست تسخیر ہے۔ اب میں سوچتا تھا کہ وظیفہ میرا مکمل ہوا نہیں دن ختم ہوگئے اور مؤکلات یا جنات والی بھی کوئی شے حاصل نہیں ہوئی یہ میں کیسا عامل ہوں…؟؟؟
خیر…! آپ سے میں نے اس قسم کا تھوڑا اظہار کیا تھا مگر پوری بات کھل کر بھی نہ کرسکا جب میں آپ سے اجازت لیکر واپس آرہا تھا تو آپ نے مجھے سمجھایا کہ عملیات اڑنے اڑانے کا نام نہیں بس میری کتابیںجو عملیات کے متعلق ہیں وہ لے جاؤ اور ان سے استفادہ کرو۔ ساتھ آپ نے ایک نصیحت بھی فرمائی کہ جب بھی کسی پریشان حال کا کوئی کام کرنا ہو تو ہر جائز حربہ استعمال کرنا۔
جب تمام حربے استعمال کرنے کے بعد بھی پریشانی ختم نہ ہو تو اس کو اس کے حال پر چھوڑ دینا کیونکہ یہ اللہ پاک کی طرف سے آزمائش ہوگی جیسے انبیاء علیہ الصلوٰۃ والسلام پر بھی آزمائشیں آئیں اس کے بعد میں آپ سے اجازت لیکر واپس آگیا اس کے بعد بھی میں اپنا عمل وظیفہ پڑھتا رہا لیکن بہت کم ہوگیا اور آخر کار میں افریقہ پہنچ گیا۔ وہاں پر میری ملازمت مدرسہ میں قرآن پڑھانے کی تھی۔
اب میں نے مدرسہ میں پڑھانے کے ساتھ ساتھ عملیات بھی شروع کردیں اب کچھ اپنے تجربے لکھتا ہوں جو میں نے آزمائے:۔
تشخیص کا طریقہ:تشخیص کا میرے پاس جو طریقہ ہے وہ یہ کہ تین رات کی پہنی ہوئی قمیص منگواتا ہوں تین یا دو کبھی کبھی ایک رات کی پہنی ہوئی قمیص منگوا کر اول آخر تین بار درود شریف 3مرتبہ سورۂ فاتحہ‘ تین بار آیۃ الکرسی‘ ایک بار سورۂ صافات آیت 1 تا11تک۔ ایک بار سورۂ جن آیت 1تا4‘ایک بار سورۂ طارق پھر آخری چاروں قل تین تین مرتبہ اور سُبْحٰنَکَ لَآعِلْمَ لَنَا اِلَّا مَاعَلَّمْتَنَا اِنَّکَ اَنْتَ الْعَلِیْمُ الْحَکِیْم تین بار یَاعَلِیْمُ عَلِّمْنِیْ یَاخَبِیْرُ اَخْبِرْنِیْ 24 مرتبہ۔
اگر قمیص بڑھ جائے تو جنات و آسیب کے تحت علاج کرتا ہوں اگر کم ہوجائے تو جادو کے تحت اور اگر برابر رہے تو جسمانی بیماری کے تحت علاج کرتا ہوں۔ تمام قسم کے مریضوں کے ساتھ میرا طریقہ علاج اس طرح ہوتا ہے کہ سب سے پہلے پنج وقتی نماز کی تاکید کرتا ہوں زندگی شرع کے مطابق گزارنے اور اللہ پاک کی ناراضگی سے ڈراتا ہوں اور سب کچھ اللہ پاک کی رضا سے حاصل ہوتا سارے مسائل اللہ پاک کے چاہنے سے حل ہوتے ہیں یہ عقیدہ مضبوط کرنے کی کوشش کرتا ہوں ہر کسی کو ایک تعویذ کے ساتھ چھوٹا سا وظیفہ ضرور دیتا ہوں جو ہر نماز کے بعد کچھ مقدار میں بتادیتا ہوں اور تعویذات و وظائف دیکر ان کو رخصت کرنے کے بعد خود بھی اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں یااللہ یہ پریشانی اور مشکل آپ ہی اپنی مہربانی سے ختم فرمائیں گے اس میں ہمارا کوئی کمال نہیں ہے یااللہ بس اسی تھوڑے ذکر کی برکت سے ہمیں ہدایت بھی دے اور ہماری یہ پریشانی بھی ختم کردے اور الحمدللہ ہر کسی کا کام فی سبیل اللہ کرتا ہوں۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 420 reviews.